محفلین کراچی کو عید ملن پارٹی کی دعوت

سید عمران

محفلین
آجائیں بھئی سب احباب یہاں آجائیں۔۔۔
ایسا نہ ہو کہ اسلام آبادی دوست ناراض ہوجائیں کہ ہماری لڑی میں اپنی لڑی گھسا کر ہم سے اَڑی لی۔۔۔
اب بتائیں کیا اجتماع برائے عید ملن مؤرخہ تئیس جون، بروز اتوار، بمقام بہادر آباد، بوقت نو بجے صبح آپ کو قبول ہے؟؟؟

سر محمد خلیل الرحمٰن، محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا، خالد محمود چوہدری بھائی، ڈاکٹر فاخر رضا ، بھائی اکمل زیدی ، مابدولت محمد امین صدیق ، جاسوسِ اعظم فہیم ، سچا انسان ٹرومین اور شاعر متانت محمداحمد
 
آخری تدوین:
آجائیں بھئی سب احباب یہاں آجائیں۔۔۔
ایسا نہ ہو کہ اسلام آبادی دوست ناراض ہوجائیں کہ ہماری لڑی میں اپنی لڑی گھسا کر ہم سے کیوں اڑی لی۔۔۔
اب بتائیں کیا اجتماع برائے عید ملن مؤرخہ تئیس جون، بروز اتوار، بمقام بہادر آباد، بوقت نو بجے صبح آپ کو قبول ہے؟؟؟
سر محمد خلیل الرحمٰن، محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا، خالد محمود چوہدری بھائی، ڈاکٹر فاخر رضا ، بھائی اکمل زیدی ، مابدولت محمد امین صدیق ، جاسوسِ اعظم فہیم ، سچا انسان ٹرومین ، او شاعر متانت محمداحمد

قبول ہے
 
کیا ہی اچھا ہو اگر باقاعدہ پرتکلف اور طعام انواع و اقسام پر مشتمل ظہرانہ یا عشایئے کا اہتمام کیا جائے ۔:):)
اور اس تصور سے ہی مابدولت کا دہن بے ذائقہ پراز آب ہوگیا !
 
خوش آمدید امان بھائی ۔
ان شاء اللہ جلد ہی دیگر احباب کے صلاح مشورہ سے پروگرام کو حتمی شکل دی دی جائے گی ۔اگر آپ مناسب سمجھیں تو اپنا موبائل نمبر ہمیں یا سید عمران بھائی کو ذاتی پیغام میں بھیج دیں تاکہ آپ سے رابطہ کیا جا سکے ۔
 
آخری تدوین:
Top