بڑی گرفتاریاں ہوگئیں، اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا ہے: وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
بڑی گرفتاریاں ہوگئیں، اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا ہے: وزیراعظم
200995_7730424_updates.jpg

فائل فوٹو: وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ بڑی گرفتاریاں ہوگئیں، اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری کا بھی تذکرہ رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی گرفتاریاں ہوگئیں، اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا ہے، جو لوگ پکڑے جارہے ہیں اس سے ہمارے بیانیے کو تقویت ملے گی۔

اس دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ترقیاتی فنڈز جاری نہ ہونے پر شکایتوں کے انبار لگادیے جس پر عمران خان نے ارکان کو جلد فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
 
اس دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ترقیاتی فنڈز جاری نہ ہونے پر شکایتوں کے انبار لگادیے جس پر عمران خان نے ارکان کو جلد فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس خبر کے ساتھ یہ لائن مزا دوبالا کر گئی۔ :)
 
سروش

محفلین
اس دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ترقیاتی فنڈز جاری نہ ہونے پر شکایتوں کے انبار لگادیے جس پر عمران خان نے ارکان کو جلد فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
جہاں تک مجھے یاد ہے ، کہ عمران خان اراکین اسمبلی کو فنڈز کی فراہمی کے خلاف تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ ترقیاتی کام کرانا بلدیات کا کام ہے ۔ اراکین اسمبلی کے فنڈز بند کردیئے جائیں گے جب ہماری حکومت آئے گی ۔ دیگر یہ کہ اراکین اسمبلی کو براہ راست فنڈز کی فراہمی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے ۔۔
اس کے لئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے ۔
 
میرا نہیں خیال عمران خان ترقیاتی فنڈ اس طرح جاری کریں گے۔ ایم این ایز کو صرف لارا لگایا گیا ہے۔ پنجاب اور کے پی کے میں نئے بلدیاتی نظام کے بعد اکثر ترقیاتی فنڈسیدھا بلدیات میں جائیں گے۔
 
جاسم محمد

محفلین
کریں گے ۔۔اسکا طریقہ بھی ہے ان کے پاس ۔ ملینیم گول (کمیونٹی ڈیولپمنٹ) کے تحت فنڈز ریلیز ہوں گے ، پی ڈبلیو ڈی کو ۔
میرے خیال میں یہ خلاف قانون ہے۔ سپریم کورٹ اس پر فیصلہ سنا چکی ہے۔ بلدیاتی الیکشن تک ترقیاتی فنڈ جاری نہیں کیے جا سکتے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اب تو میدان خالی ہے اب بھی اگر بچہ جمہورا پرفارم نہ کر سکے تو پھر کس کو مورد الزام ٹھہرایا جائے
بچہ جمہورا کیسے پرفام کرے جب اس قوم کا اپنا دین ایمان درست نہیں ہے۔
ماضی میں جب انہی شریفوں، زرداریوں کو عدالتیں کلین چٹ دیتی تھیں تو کہتے تھے عدالتیں انصاف نہیں کرتی۔
آج ان کو پکڑ رہی ہیں تو کہہ رہے ہیں کہ عدالتیں سیاسی انتقام لے رہی ہیں۔
ایسی جمہوری نفسیات والی قوم کا بہترین سے بہترین جمہوری لیڈر بھی کچھ بال بیکا نہیں کر سکتا۔
 
سروش

محفلین
جاسم محمد
دیکھیں طریقۂ واردات: یہ سکرین شاٹ سندھ کے بجٹ بک 16-2015 سے لیا گیا ہے ۔
CDP2015-16.jpg

نوٹ: مندرجہ بالا رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت پبلک ڈاکومنٹ ہے ۔
 
جاسم محمد

محفلین
جاسم محمد
دیکھیں طریقۂ واردات: یہ سکرین شاٹ سندھ کے بجٹ بک 16-2015 سے لیا گیا ہے ۔
CDP2015-16.jpg

نوٹ: مندرجہ بالا رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت پبلک ڈاکومنٹ ہے ۔
نوازشریف جیل میں
زرداری جیل میں
حمزہ شہباز جیل میں
بلاول اور مریم صرف ٹوئیٹر پر
مولانا، اچکزئی اور اسفند یار پارلیمنٹ سے باہر
علی وزیر اور محسن داوڑ بھی اندر
الطاف بھائی بھی گرفتار
اور عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں
بے شک اللہ جسےچاہے عزت دےاور جسے چاہےذلت دے!
 
Top