آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

فرقان احمد

محفلین
ورلڈ کپ میں اصولی طور پر، ہر میچ اہم تصور کیا جانا چاہیے۔ ہر میچ کے لیے ریزرو ڈے رکھنا چاہیے۔ اب یہ تو ہمیں معلوم نہیں کہ آیا انگلستان میں پورا سال بارش برستی ہے یا نہیں۔ تاہم، اگر کوئی ایسا وقت چُن لیا جاتا جب بارشیں نسبتاً کم ہوتی ہیں، تو ہمیں شاید ایک بہترین ورلڈ کپ دیکھنے کو مل جاتا۔ یہاں تو ہر دوسرا میچ بارش سے متاثر معلوم ہوتا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ کہیں کھلاڑی ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے، اور بارش ہی ورلڈ کپ کی فاتح ٹھہرے ۔۔۔!
 
سروش

محفلین
بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا: اوپنر شیکھر دھون ورلڈکپ سے باہر

200985_4797897_updates.jpg

آسٹریلیا کے خلاف انگوٹھے پر گیند لگنے کے باعث شیکر دھاون زخمی ہوگئے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی

لندن: بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر شیکھر دھون انگوٹھے کی انجری کے باعث ورلڈکپ سے تین ہفتوں کے لیے باہر ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انگوٹھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کا اسکین کیا گیا جس کی رپورٹ کے مطابق شیکر دھاون کا انگوٹھا فریکچر ہے۔

شیکھر دھون ورلڈکپ کے آئندہ میچز نہیں کھیل سکیں گے، رواں ماہ بھارت کو نیوزی لینڈ، پاکستان، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔

شیکھر دھون ورلڈکپ میں بھارت کے اہم ہتھیار ہیں اور انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔
 
فریکچر کے باوجود سنچری اسکور کر ڈالی۔ کیا زبردست کھلاڑی ہیں شیکر دھاون صاحب بھی ۔۔۔!
 
ورلڈکپ انگلینڈ میں ہو رہا ہے اور وکٹیں پاکستان میں گر رہی ہیں۔۔۔!!!
کوئی ہمیں بتائے کہ ہم گرفتاریاں دیکھیں يا ورلڈکپ کے میچ ؟؟؟
‏نوازشریف گرفتار
آصف زرداری گرفتار
حمزہ شہباز گرفتار
الطاف حسین گرفتار
گلالئی اسماعیل گرفتار
محسن داوڑ گرفتار
علی وزیر گرفتار
پاکستان میں گرفتاریوں کی ہوا چل پڑی ہے ۔
 
فرقان احمد

محفلین
اس حساب سے نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچا ہوا تصور کیجیے۔ منظرنامہ بالکل بدل گیا۔ ہندوستان کی ٹیم بھی سیمی فائنل میں بآسانی کوالی فائی کرنے کی پوزیشن میں ہے کیونکہ دو میچوں میں ہی اس کے چار پوائنٹس ہو گئے۔ سیمی فائنل تک رسائی کے حوالے سے افغانستان، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کا چانس کافی کم ہے۔ بقیہ چار ٹیمیں بچ گئیں؛ آسٹریلیا، انگلستان، پاکستان اور ویسٹ انڈیز۔ ان میں گھمسان کا رن پڑے گا ۔۔۔! اس ذیل میں بارش کا ایشو یعنی قسمت کا معاملہ تو خیر سب سے اہم تصور کر لیجیے ۔۔۔!
 
Top