اسلامی سائنسی جمہوریہ پاکستان کا مدینے کی ریاست کی جانب پہلا بڑا قدم

دنیا کی سب سے پہلی اسلامی سائنسی جمہوریہ پاکستان کے وزیرِ اسلامی سائنس و ٹیکنالوجی نے ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک اسلامی سائنسی ویب سائیٹ کا اعلان کردیا۔ یہ ویب سائیٹ تمام اسلامی سائنسی امورِ مملکت سرانجام دے گی۔

نئی اسلامی جمہوریہ:

وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ وزیرِ اعظم نے ٹیکنوکریٹ مشیروں کی ایک مجلسِ شوریٰ ترتیب دی ہے جس نے فی الفور قومی اسمبلی اور سینیٹ کو تحلیل کردیا ہے۔ نیز مجلسِ شوریٰ نے وزیرِ اعظم کو امیر المئومنین کے عہدہٗ جلیلہ پر فائز کردیا ہے۔ سپہ سالارِ اعظم کو مجلسِ شوریٰ کا نگران مقرر کیا گیا ہے۔

نادرہ کا کنٹرول:

نادرہ کو فی الفور وزارتِ اسلامی سائینسی امور کے تحت کردیا گیا ہے۔ تمام انٹرنیٹ سہولتیں نادرہ سے منسلک کردی گئی ہیں جو اسلامی سائنسی ویب سائیٹ پر جاکر ہی میسر آسکیں گی۔ سب شہریوں پر لازم ہوگا کہ صبح اٹھتے ہی با وضو اس ویب سائیٹ کو کھول کر لاگ ان ہوں اور اس کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دن کی مصروفیات کا آغاز کریں۔ سب سے پہلے شہریوں پر لازم ہے کہ بائیو میڑک طریقے سے اپنے امیر کی بیعت کا اہتمام کریں۔ تین دن بعد بیعت سے باہر تمام ملعونوں کو گردن زدنی قرار دے دیا گیا ہے۔ معافی کا اختیار امیر المئومنین کے پاس ہوگا۔

رویتِ ہلال کا مسئلہ حل ہوگیا:

اس ویب سائیٹ سے چاند نظر آنے کی سائنسی اطلاع دی جائے گی۔ مرکزی و تمام زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کو فی الفور تحلیل کردیا گیا ہے۔ آئیندہ پچاس سال تک چاند نظر آنے یا نہ آنے کی اطلاع اس ویب سائیٹ سے مل جائے گی۔ اس کے بعد کا حل اگلے امیر المئومنین پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ تمام مساجد کو فوری طور پر اس ویب سائیٹ پر جاکر رجسٹر کروایا جائے تاکہ پنجگانہ نماز کے تمام معاملات اس ویب سائیٹ کی نگرانی میں طے کیے جائیں۔ ویب سائیٹ ہی نمازوں کی امامت کے فرائض سرانجام دے گی، نیز آن لائن کیمروں کے ذریعے مقتدیوں کی نگرانی بھی کی جائے گی۔ ویب سائیٹ کی خلاف ورزی تعزیراتِ پاکستان کی دفع دُور کے تحت قابلِ گرفت سمجھی جا ئے گی۔

عیدین کی نمازِ دوگانہ کے لیے اب آپ کو عید گاہ جانے کا تردد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، سسٹم عوام کے ایک جگہ جمع ہونے کو برداشت نہیں کرتا۔ اپنے گھر پر ہی کمپیوٹر کو سامنے رکھ کر عید کی نماز اس کی اقتدا میں ادا فرمائیے۔ قربانی کے جانور کے لیے آن لائن درخواستیں بقرعید سے تین ہفتہ قبل وصول کی جائیں گی۔ کامیاب امیدوار اپنی گائے کا نمبر ویب سائیٹ سے حاصل کرکے وقتِ مقررہ پر میونسپلٹی کے مذبح سے اپنی گائے کا گوشت حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ کی خواہش کے عین مطابق گوشت تقسیم کرنے کا کام سسٹم خود سرانجام دے گا۔

عائلی معاملات کی بہتری:

تمام عائلی معاملات اس ویب سائیٹ کی زیرِ نگرانی حل ہوں گے۔ شادی کے خواہش مند جوڑے ویب سائیٹ پر رجسٹر کروائیں گے اور سسٹم کی قبولیت ہی ان کا نکاح گردانی جائے گی۔شادی، نکاح و طلاق کے تمام تر معاملات اب جوڑے آن لائن طے کرلیں گے۔ تمام امام مساجد و نکاح خواں حضرات کو اطلاح دی جاتی ہے کہ وہ اپنی نئی اسائینمنٹ کے لیے ویب سائیٹ پر رجسٹر ہوکر درخواست گزاریں۔

شادی کرنے والے جوڑے کی شادی میں شرکت کے خواہشمند افراد بذیعہ اسکائیپ تقریب میں شریک ہوسکتے ہیں۔

نوزائیدہ بچے کی بائیو میٹرک کرواتے ہی ایک عدد ڈسپوزیبل نیو نیٹل ایر فون انہیں دیا جائے گا جسے بچے کے کان میں لگادینے سے سسٹم بذریعہ بلو ٹوتھ اس کے کان میں اذان دے گا۔ اذان دلواتے ہی والدین بچے کا نام رجسٹر کروائیں گے اور یوں وہ اسلامی سائنسی جمہوریہ کا شہری بن جائے گا۔

وقتِ مقررہ پر سنٹرل سسٹم والدین کو اطلاع دے گا کہ ان کے بچے کو فلاں اسکول میں لے کر حاضر ہوجائیں۔ اسکولوں کے اساتذہ کو بھی فی الفور فارغ کردیا گیا ہے۔ اب کمپیوٹر ہی آن لائن کیمروں کے ذریعے بچوں کے استاد کا فریضہ سرانجام دیں گے۔

بچوں کی کمپیوٹرایزڈ تعلیم کے ساتھ ساتھ سنٹرل سسٹم گاہے بگاہے اُن کا ٹسٹ لے کر ان کی آئیندہ تعلیم کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔ بہتر آئی کیو کے حامل افراد کو سائینس و ٹیکنالوجی و دیگر اہم ٹیکنوکریٹی تعلیم کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ متوسط آئی کیو کے حامل افراد حسبِ سابق مختلف ایجنسیوں میں بھرتی کیے جائیں گے۔ کم آئی کیو کے افراد کو دھوبی کنجڑا نائی وغیرہ جیسے عہدے تفویض کیے جائیں گے۔ مزدوروں اور کسانوں کے لیے بھی اسی طبقے سے افرادی قوت مہیا کی جائے گی۔

میونسپلٹی کے تحت لگائے گئے تمام کیمروں کو آن لائن سنٹرل سسٹم سے جوڑدیا گیا ہے، جس کی بنا پر شہریوں کی ہمہ وقت نگرانی کی جائے گی اور وقتاً فوقتاً انہیں ہدایات جاری کی جائیں گی۔

حالات ِ حاضرہ سے آگاہی:

تما م ٹی وی چینلز اور تمام اخبارات کو فوری طور پر بند کردیا گیا ہے۔ حالاتِ حاضرہ سے متعلق کسی بھی قسم کا تبصرہ، کسی آن لائن یو ٹیوب چینل پر یا براہِ راست ، قابلِ دست درازیٗ پولیس سمجھا جائے گا۔

اب شہری وقتِ مقررہ پر اپنے کمپیوٹر کے ذریعے وزارت کی ویب سائیٹ پر جاکر ان کے یو ٹیوب چینل سے حالات جان سکتے ہیں۔ حالات اپ ڈیٹ کو فوری طور پر وزارتِ اسلامی سائینس کے تحت کردیا گیا ہے جو اب وزارت کی جھنڈا بردار چینل تصور ہوگی۔

عدلیہ کی بحالی:

چونکہ اب ہر قسم کی معلومات نادرہ کے پاس ہیں جو سائینسی اسلامی وزارت کے ماتحت ہے لہٰذا اب تما م چھوٹی بڑی عدالتوں کو تاحکمِ ثانی گھر بھیج دیا گیا ہے۔تمام ججوں پر موبائل کے استعمال ( خاص طور پر کیمرے والے موبائل ) پر پابندی عائد کی جارہی ہے تاکہ ان سے متعلق کوئی اسکینڈل نہ بن سکے۔ آئیندہ تمام قانونی، فوجداری و دیگر مقدمات ویب سائیٹ پر رجسٹر کیے جائیں۔ سسٹم اپنی تحقیقات مکمل کرنے پر آن لائن ہی مقدمات نمٹائے گا۔ مدعی و مدعا علیہ کو اپیل کی اجازت ہرگز نہ دی جائے گی۔ سسٹم کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ چونکہ کیمرے کی آنکھ آپ سب کو ہمہ وقت دیکھ رہی ہے لہٰذا مجرم گردانے گئے افراد فوری طور پر تھانے میں حاضری دینے کے پابند ہوں گے۔ تاخیر ان کی سزا میں بڑھوتری کا باعث ہوگی۔

نئے پاکستان کا معاشی نظام:

تمام بنکوں کو اس ویب سائیٹ کے ماتحت کردیا گیا ہے۔ اب عوام ہر قسم کی لین دین بذریعہ ویب سائیٹ ہی کرپائیں گے۔ انکم ٹیکس، سلیز ٹیکس و دیگر تمام ٹیکسز ولیویز اب آن لائن منہا کیے جائیں گے۔

تمام قومی بیرونی قرضوں کو بقدرِ تنخواہ تمام عوام پر تقسیم کردیا گیا ہے جو ان کی تنخواہ سے کاٹا جائے گا یوں اگلے دس سال میں تمام بیرونی قرضے ادا کردئیے جائیں گے۔

بجلی ، گیس ، پٹرول و دیگر تمام سہولیات اب ویب سائیٹ ہی سے خریدی جاسکیں گی جن کی قیمت ان کے استعمال شدہ یونٹوں کے لحاظ سے بڑھتی رہے گی۔ ان تما م سہولیات کی قیمتوں کو صیغہٗ راز میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی قیمتوں کے ناگزیر اضافے کو وجہِ فساد بننے سے روکا جاسکے گا۔

شہری اپنی اپنی جگہ معاشرے کی جو بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کے لیے انعامی پوائینٹس مقرر کیے گئے ہیں۔ جوں جوں شہریوں کے پوائینٹس بڑھیں گے ، ان کی ریٹنگز بھی بڑھے گی۔حکومت کی ایمنیسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو خصوصی پوائینٹس دئیے جائیں گے۔ ملک ریاض و دیگر افراد جو جرمانے کی رقم ادا کرچکے، انہیں بھی خصوصی نمبروں سے نوازا جائے گا۔

امید ہے ان تمام راست اقدامت کے زریعے ملک میں حقیقی اسلامی سائینسی نظام کے قیام میں مدد ملے گی۔ امیر المئومنین پہلے ہی مدینہ کی ریاست بنانے کا اعلان کرچکے ہیں۔ یہ اقدامات اس راہ کی جانب بہت لمبے قدم گردانے جانے چاہئیں۔ امید ہے تبصرہ نگار اس سسٹم پر مثبت تبصرے کرکے اپنی ریٹنگ بڑھانے میں ممد و معاون ثابت ہوں گے۔
 
عرفان سعید

محفلین

صرف اردو محفل کو ویب سے ختم کر کے ورچوئل سے حقیقی بنا دیا جائے گا!
 
وزارتِ اسلامی سائنس وٹیکنالوجی نے رؤیت ہلال کی اہیپ متعارف کروای ۔ اب لاکھوں انصافین 28 رمضان کو چاند کی پیدائش کے ساتھ ہی چاند دیکھ لیں گے۔ یوں پوپلزئین (پوپلزئی کی آنکھ سے چاند دیکھنے والے) ایک روزہ کھاتے تھے، اب انصافین دو روزے کھا سکیں گے۔

فواد چوہدری نے چاند دیکھنے کی ایپلی کیشن 'دی رویت' متعارف کرادی - Pakistan - Dawn News
 
اسلامی امارتِ پاکستان کی ویب ایپ نے چاند کا اعلان کردیا ہے۔ عید میلادالنبی 12 ربیع النور بمطابق 30 اکتوبر 2020 کو مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی جائے گی۔ مفتی منیب الرحمان صاحب پی سی ایس آئی آر کے مینار پر اور دیگر مرد حضرات اپنی گھر کی چھتوں پر چڑھنے اور چاند دیکھنے سے گریز کریں۔
 
خلیل بھائی کیا رات کو جلد سو گئے تھے اور صبح دیر سے اٹھے تھے جو اتنا لمبا خواب دیکھا؟
شمشاد بھائی! خواب دیکھنے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ سو ہی رہے ہوں، جاگتی آنکھوں بھی خواب دیکھے جاسکتے ہیں۔

مثال کے طور پر بتلائیے کہ کیا واقعی آپ جاگ رہے ہیں اور حقیقت کا مشاہدہ کررہے ہیں یا ہماری طرح کسی کمپیوٹر پروگرام میں جی رہے ہیں؟
 
شمشاد

لائبریرین

واقعی خلیل بھائی۔ آپ بالکل بجا فرماتے ہیں۔ اور ہمارے اکثر لوگ جاگتی آنکھوں سے ہی خواب دیکھنے میں مصروف ہیں۔
میں بھی آپ ہی کی طرح دل ہی بہلا رہا ہوں کہ بس نہیں چلتا اور بے بس ہوں۔
 
Top