جاسمن

لائبریرین
پھر یوں ہوا کہ___" تُو" کے بھی معنی بدل گئے!
پھر یوں ہوا کہ___ "میں" بھی کوئی دوسرا ہوا
 

احمد محمد

محفلین
آوارہ گردِ شہر کو پتھر نہ مارنا
آداب آشنا نہ سہی، آدمی تو ہے

اس سے ایک شعر ہمیں بھی یاد آگیا:-

نہ من بیہودہ گردِ کوچہ و بازار می گردَم
مذاقِ عاشقی دارم، پئے دیدار می گردَم

میں کُوچہ بازار میں یونہی آوارہ اور بے وجہ نہیں گھومتا

عاشقی کا ذوق و شوق رکھتا ہوں اور محض محبوب کے دیدار کے لیے گھومتا ہوں
 

جان

محفلین
میں گردِ سفر بہتر، میں خاک سہی راحیلؔ
وہ بھی تو اڑائے گا، خود کیوں نہ بکھر جاؤں؟
راحیلؔ فاروق
 

جان

محفلین
دل کی دل ہی میں لیے وہ بھی گیا میری طرح
مجھ سے کچھ بھی نہ ہوا، اس سے بھی اتنا نہ ہوا؟
راحیلؔ فاروق
 

جان

محفلین
تقلید کی روش سے تو بہتر ہے خودکشی
رستہ بھی ڈھونڈ خضر کا، سودا بھی چھوڑ دے
علامہ اقبال
 

جان

محفلین
سودا گری نہیں یہ عبادت خدا کی ہے
اے بے خبر جزا کی تمنا بھی چھوڑ دے
علامہ اقبال
 

جان

محفلین
سو سو امیدیں بندھتی ہیں اک اک نگاہ پر
مجھ کو نہ ایسے پیار سے دیکھا کرے کوئی
علامہ اقبال
 
Top