نیا ڈاؤنلوڈ منیجر

نبیل

تکنیکی معاون
فائل کو رپیر کی ضرورت تو نہیں ہے۔ آپ WinZIP یا 7-zip وغیرہ استعمال کرکے دیکھیں۔

آپ کے نام کے ساتھ صرف 8 پوسٹس ظاہر ہو رہی ہیں، اس سے تو یہی لگتا ہے کہ آپ کی آئی ڈی نئی ہے۔ اگر آپ کا کوئی پرانا اکاؤنٹ ہے تو اسے اس اکاؤنٹ کے ساتھ یکجا کیا جا سکتا ہے۔
 

ابنِ آدم

محفلین
نبیل صاحب،

دراصل میں بھی یہی حیران‌ھوں کہ نئے فورم پہ میری پوسٹس بہت کم دکھ رہی ھیں لگتا ہے ٹرانسفر کے دوران کچھ معاملہ گڑبڑ ھوگیا ہے

دوسری بات:

اردو وکی ڈاٹ کام پہ آپ کا وکی انسٹال بآسانی ھوگیا ہے مگر تلاش کے باکس میں گڑبڑ ھے، تلاش کے دوران‌مندرجہ ذیل ائیرر آرہا ھے۔

Parse error: syntax error, unexpected T_STRING in /home/urduwiki/includes/SpecialSearch.php on line 390

مجھے یاد آتا ھے کہ شاید اس قسم کی کوئی ائیرر پچھلی دفعہ بھی ھوئی تھی مگر یاد نہیں کہ اس کو آپ نے کیسے ٹھیک کیا تھا۔ براہ مہربانی راہنمائی کر دیجیئے۔
 

ابنِ آدم

محفلین
کام ھو گیا

نبیل بھائی،

یہ رہا رابطہ اس پرانی غلطی کا جس کو آپ نے ٹھیک کیا تھا۔۔ Special Search.php کی فائل ھے جو کہ ڈاؤن لوڈ ہونے والے زپ فولڈر میں نہیں۔ گر ہوسکے تو اس کو ڈاؤن لوڈ میں ڈال دیں یا پھر کہیں تو میں اس کو ڈال کے آپ کو بجھوا دیتا ہوں۔ نئی فائل اٹیچمنٹ کو مندرجہ ذیل تھریڈ سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اب اردو وکی کام کر رہا ھے۔

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=6907

آپ دیکھ سکتےھیں کہ مندرجہ بالا پوسٹ گویا کہ میرے نام سے ھے مگر یہ میری موجودہ آئی ڈی کے ساتھ نہیں جڑی ہوئی۔

جیسے آپ نے کہا تھا، اس کو براہ مہربانی جوڑ دیں تاکہ میں یہاں ٹوٹا پھوٹا نہ رھوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن آدم، آپ کی دونوں آئی ڈیز میں ایک زیر کا فرق ہے۔ میں آپ کے پرانے اکاؤنٹ ‌کو حالیہ اکاؤنٹ‌ کے ساتھ ملا دیتا ہوں۔
 
Top