منصوبۂ تقریبِ ملاقات برائے اسلام آباد، راولپنڈی اور قرب و جوار کے احباب

مانی عباسی

محفلین
برادر زیرک اور محترم سید شہزاد ناصر صاحب کی تحریک پر اسلام آباد، راولپنڈی اور قرب و جوار کے احباب کے لیے تقریبِ ملاقات پلان کی جا رہی ہے۔
پہلی فرصت میں علاقہ میں رہنے والے احباب اپنی اپنی حاضری لگائیں، تاکہ اگلے مرحلہ یعنی دن اور مقامِ ملاقات کا تعین کیا جا سکے۔
جو احباب اسلام آباد، راولپنڈی میں رہنے والے احباب سے واقف ہیں، انھیں ٹیگ بھی کرتے جائیں۔
فاتح امجد علی راجا
معذرت جناب اس وقت ملک سے باہر ہوں
 

ربیع م

محفلین
یہ تو بڑا ظلم کیا الموجود جاسم محمد السابق عارف کریم!
محفل پر آج تک جب جب کسی محفلین نے اس آئی ڈی کو عارف کریم کہا، آپ کو کچھ ہوا ہو یا نہ ہوا ہو، دل میں ہم تو بہت کڑھتے رہے اور لوگوں کو حسنِ ظن کی تلقین کرتے رہے۔ آج معلوم ہوا کہ ساری محنت ہی اکارت گئی۔
اب آپ اسلام آباد آئیں یا نہ آئیں، ہم ضرور ناروے آکر رہیں گے!
اسلام میں بھی بعض گمانوں کو گناہ کہا گیا ہے لیکن آپ تو یقین پر بھی کڑھتے رہے.
 

زیک

مسافر
شب بھر کے ایک تھکا دینے والے سفر کے بعد کچھ دیر پہلے ہی گھر پہنچا ہوں۔ باقی لڑی بعد میں دیکھوں گا۔ فی الحال رسید حاضر ہے۔

دعوت کا شکریہ۔ جزاک اللہ۔
میری بھی ابھی رات گئے واپسی ہوئی ہے۔ لیکن مجھے تو کوئی دعوت نامہ بھی نہیں ملا
 

فرقان احمد

محفلین
میری بھی ابھی رات گئے واپسی ہوئی ہے۔ لیکن مجھے تو کوئی دعوت نامہ بھی نہیں ملا
تابش بھائی! یہاں تشریف لائیے۔ ایک صاحب خصوصی طور پر اس تقریب میں شرکت کے لیے امریکا سے چھٹی لے کر آئے ہیں۔ اگر کوئی کارڈ بچ گیا ہو تو موصوف کو بھی مدعو کرنے کے بارے میں سوچ بچار فرمائیے ۔۔۔! :)
 

عرفان سعید

محفلین
اس سارے قضیے میں اُن آئی ڈیز کو بھی شمار کیا جاوے جو بِن کھلے مرجھائے جانے پر مجبور کر دی گئیں ۔۔۔! :) اِس سے زیادہ شاید ہم بتا نہ پائیں گے ۔۔۔! :)
یہ تو پھر اردو محفل کی رکنیت نہیں اختیار کی، بلکہ باقاعدہ نکاح کر کے آئی ڈیز کی صورت میں افزائش نسل کی جا رہی ہے!
 
Top