آپ کتنی زبانوں پر دسترس رکھتے ہیں؟

آپ کتنی زبانیں بول سکتے ہیں؟

  • 1 سے 3

    Votes: 26 51.0%
  • 3 سے 5

    Votes: 13 25.5%
  • 5 سے زیادہ

    Votes: 12 23.5%

  • Total voters
    51

انس معین

محفلین
مادری زبان پنجابی ۔۔
آبائی علاقہ مظفر گڑھ ہے سرائیکی مکمل سمجھ آتی ۔ مگر اہل زبان کی طرح بولنا بہت مشکل ہے۔۔
انگلش دفتری امور کی حد تک ۔
پوٹھوہاری راولپنڈی میں رہنے کی وجہ سے بول بھی سکتا ہوں اور سمجھتا بھی ہوں ۔۔
فارسی اور عربی سیکھنے کا بہت شوق ہے
 
مادری زبان پنجابی
دفتری ملے ، انگلش مطلب ملنگش
اردو بس اردو محفل تک ہی محدود ہے یا کبھی کبھار کسی پشتو سپیکنگ سے واسطہ پڑے تو بولنی پڑتی ہے اس لیے اردو پہ بھی پنجابی لہجہ حاوی یے

چائینز سمجھ نہیں آتی لیکن پھر بھی یہ سمجھ آ جاتی ہے کہ چائینز کسٹمر کیا چاہتا ہے اور چائینز گنتی سے آگے نہیں سیکھ سکا،

اکثر کسٹمرز کو اگر بریڈ کی قیمت چائینز میں بتائی جائے تو وہ چائنیز ایسے جھاڑنا شروع کر دیتے ہیں جیسے مجھ سب سمجھ اتی ہو
لیکن پھر خیال آتا ہے اجتناب انشا جی
 
ایک کسٹمر کو چائینیز میں سپر مارکیٹ کے ریٹ بتائے لیکن اس کو سمجھ نہیں آئی سوچا غلط بتائے ہوں گے اس لیے ٹرانسلیٹ کرنے کے لیے چائینز کو ورکر کو بلایا لیکن دس پندرہ منٹ خجل خواری کے بعد پتہ چلا کہ وہ کسٹمر کورین ہے اس لیے نہ چائنیز جانتا ہے نہ ہی انگلش

معذرت اگر بات لڑی سے مطابقت نہ رکھتی ہو
 
بافقیہ

محفلین
اس محفل پر سب احباب ایک سے زیادہ زبانیں لکھنے بولنے پر قدرت رکھتے ہیں۔ آپ کی مادری زبان کونسی ہے؟ اور آپ کتنی زبانیں بول سکتے ہیں؟ یہ سب معلومات اس لڑی میں شئیر کی جا سکتی ہیں۔

عربی ، اردو ، انگریزی، ہندی اور نوائطی تو فرفر ۔۔۔۔
اور کوکنی، فارسی اور کنڑ کی ایک مقدار۔۔۔
 
بافقیہ

محفلین
یہ نام پہلی بار سنے۔
ان زبانوں کا کچھ تعارف عنایت کریں
کنڑ: ہندوستان کے ضلع کرناٹک کی خاص زبان۔
کوکنی: کرناٹک کےایک خاص علاقہ جس کو کوکن کہتے ہیں۔ وہاں کی مخصوص زبان۔ شاید آپ کو یاد ہو کہ لیاقت علی عاصم کے تذکرے میں ذکر آیا تھا کہ آپ کے اجداد کا تعلق کوکن سے تھا۔

نوائطی: ہندوستان کے ساحلی مقامات پر بہت سی نسلا عرب آبادیاں بستی ہیں۔ ان میں سے ایک بھٹکل و اطراف کا علاقہ ہے۔ جس کی اپنی ایک مفصل تاریخ ہے۔ یہ وہیں کی زبان ہے۔ یعنی ہماری مادری زبان، جس میں عربی زبان کے بیشتر الفاظ اب بھی موجود ہیں۔
برصغیر کا پتہ نہیں لیکن پورے ہندوستان بھر کا سب سے پرانا دارالقضاء بھٹکل میں موجود ہے۔ یعنی سات صدی پرانا۔
کافی تفصیلات ہیں۔ وقفے وقفے سے انشاءاللہ بیان کریں گے۔ اور ایک خاص بات کہ ہم لوگ اب تک اپنے اسلاف کی تہذیب پر قائم ہیں۔ مسلکا بھی شافعی ہیں ۔ اور ڈھیروں نئی چیزیں ہیں۔ جو بر صغیر کے مسلمانوں کو حیران کردے۔
 
بہت سال پہلے بھٹکلیز ڈاٹ کام کے ذریعہ بھٹکل کے بارے میں معلوم ہوا تھا۔ اور اس ویب سائٹ سے اس دور میں آڈیوز ڈاؤنلوڈ کیں، جب یہاں 4 کے بی انٹرنیٹ سپیڈ ہوتی تھی۔ :)
 
بافقیہ

محفلین
بہت سال پہلے بھٹکلیز ڈاٹ کام کے ذریعہ بھٹکل کے بارے میں معلوم ہوا تھا۔ اور اس ویب سائٹ سے اس دور میں آڈیوز ڈاؤنلوڈ کیں، جب یہاں 4 کے بی انٹرنیٹ سپیڈ ہوتی تھی۔ :)
جی الحمدللہ بھٹکلیس ڈاٹ کام میں ایسی نادر ویڈیوز جمع ہیں کہ باذوق افراد داخل ہوں۔ تو نکلنے کی خواہش باقی نہ رہے۔
 
جی الحمدللہ بھٹکلیس ڈاٹ کام میں ایسی نادر ویڈیوز جمع ہیں کہ باذوق افراد داخل ہوں۔ تو نکلنے کی خواہش باقی نہ رہے۔
مولانا ابو الکلام آزاد کی جامع مسجد والی مشہور تقریر سب سے پہلے یہیں سنی تھی۔ :)
 
سید عمران

محفلین
کنڑ: ہندوستان کے ضلع کرناٹک کی خاص زبان۔
کوکنی: کرناٹک کےایک خاص علاقہ جس کو کوکن کہتے ہیں۔ وہاں کی مخصوص زبان۔ شاید آپ کو یاد ہو کہ لیاقت علی عاصم کے تذکرے میں ذکر آیا تھا کہ آپ کے اجداد کا تعلق کوکن سے تھا۔

نوائطی: ہندوستان کے ساحلی مقامات پر بہت سی نسلا عرب آبادیاں بستی ہیں۔ ان میں سے ایک بھٹکل و اطراف کا علاقہ ہے۔ جس کی اپنی ایک مفصل تاریخ ہے۔ یہ وہیں کی زبان ہے۔ یعنی ہماری مادری زبان، جس میں عربی زبان کے بیشتر الفاظ اب بھی موجود ہیں۔
برصغیر کا پتہ نہیں لیکن پورے ہندوستان بھر کا سب سے پرانا دارالقضاء بھٹکل میں موجود ہے۔ یعنی سات صدی پرانا۔
کافی تفصیلات ہیں۔ وقفے وقفے سے انشاءاللہ بیان کریں گے۔ اور ایک خاص بات کہ ہم لوگ اب تک اپنے اسلاف کی تہذیب پر قائم ہیں۔ مسلکا بھی شافعی ہیں ۔ اور ڈھیروں نئی چیزیں ہیں۔ جو بر صغیر کے مسلمانوں کو حیران کردے۔
کافی دلچسپ۔۔۔
بے چینی سے تفصیلات کے منتظر!!!
 
فہد اشرف

محفلین
کَنّْڑْ (پاکستانی احباب کے لیے)
کوکنی: کرناٹک کےایک خاص علاقہ جس کو کوکن کہتے ہیں۔
ہندوستان کے مغربی ساحل کا ایک خاص علاقہ جس میں مہاراشٹر، کرناٹک اور شاید گوا کے بھی ساحلی علاقے آتے ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
مادری زبان: اردو (بولنے، لکھنے اور پڑھنے پر مکمل عبور)
انگریزی: بات چیت کرنے، موویز اور چھوٹا موٹا کچھ پڑھنے پڑھانے اور لکھنے لکھانے کی حد تک۔

اب کچھ متنازعہ بیان کہ
ہندی کو بول اور سمجھ سکتا ہوں لیکن لکھ اور پڑھ نہیں سکتا۔
اسی طرح عربی اور فارسی پڑھ سکتا ہوں لیکن بول اور سمجھ نہیں سکتا :)
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
سرائیکی ۔۔ مادری زبان
پنجابی ۔۔۔ اسکول میں پنجابی دوستوں کے ساتھ پڑھائی کی اور کھیلے، اس لیے دوسری مادری زبان سمجھ لیں۔ لکھنا، پڑھنا، بولنا سب آتا ہے۔
اردو ۔۔۔ پڑھائی اردو میڈیم اسکول سے کی، اس لیے اردو تو لازمی ٹھہری۔
انگلش۔۔۔ لکھنا، پڑھنا آتا ہے۔ سننے میں کمزور ہوں اور ضرورت کے وقت بول سکتا ہوں۔
ایک بار ایک چائنیز ہمارے کمپوزنگ سینٹر میں آگھسا، اس کے ساتھ انگلش میں کمیونیکیشن میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔
کراچی کے اس کمپوزنگ سینٹر کے دیگر کمپیوٹر آپریٹر حیران تھے کہ اتنی اچھی انگریزی کیسے بول لیتے ہو؟
مسئلہ صرف ایک بات میں پیش آیا ۔۔۔ چائنیز شخص جو بات نمبرز میں بیان کرتا، وہ سمجھ سے بالاتر تھی۔ اس لیے نمبرز تمام اس سے لکھوا لیے یا اشاروں میں سمجھ کر آگے بیان کردئیے۔
ہندکو ۔۔۔ بول نہیں سکتا، پوری طرح سمجھ سکتا ہوں
سندھی ۔۔۔ سمجھ سکتا ہوں، بول نہیں سکتا۔
عربی ۔۔۔ قرآن پاک کی سورتوں کے ترجمے پڑھ رکھے ہیں۔ بہت سی اہم آیات نظر سے گزریں یا سن لوں تو ترجمہ لفظ بہ لفظ ذہن میں تازہ ہوجاتا ہے۔
انٹر میں عربی کا مضمون اختیاری رکھا تو مجھ سے کسی نے کہا مشکل مضمون ہے۔ مت رکھو۔ میں نے کہا آخری بار عربی آٹھویں میں پڑھی تھی لیکن عربی مجھے دھوکہ نہیں دے گی۔ عربی نے کیا دھوکہ دینا تھا، سوال خود میری ذہانت کا تھا کہ میں اسے کتنا سمجھتا ہوں۔ اللہ کا شکر ہے، عربی میں اچھے نمبر مل گئے تھے۔
فارسی ۔۔۔ میرا گریجویشن کا اختیاری مضمون فارسی ہی تھا لیکن شد بد ہی کہہ سکتے ہیں۔ سیکھنے کا شوق ضرور ہوا لیکن وقت نہیں ملا۔
 
فائضہ خان

محفلین
مادری زبان ۔۔۔ پشتو ۔۔
قومی زبان ۔۔۔۔ اردو ۔۔۔
پدری زبان ۔۔۔ ہندکو ۔۔۔
شوقیہ سیکھی گئی زبان ۔۔۔ پنجابی ۔۔۔
عرصہ دراز سے جرمنی میں مقیم ہونے کی وجہ سے ۔۔۔ جرمن زبان ۔۔۔
 
Top