آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

او یس !!




Capture.jpg
 

فرقان احمد

محفلین
دو کام تو بہت غلط ہو چکے ۔۔۔! ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچ میں شرم ناک کارکردگی کے باعث بننے والا رن ریٹ، اور اب یہ بارش ۔۔۔! اب پاکستان کے پاس ایک آدھ میچ ہارنے کی گنجائش باقی بچتی ہے۔ دو میچ ہار گئے تو سمجھیں، قصہ تمام۔۔۔!
 

محمد وارث

لائبریرین
چلو کچھ وقت کے لیے ہی سہی، ٹاپ فور میں نظر تو آئے۔
گو ابھی صرف گیارہ میچ ہی ہوئے ہیں اور عین ممکن ہے کہ جلد ہی نیچےوالے ریکارڈ کی اوپر والی پوزیشن بدل جائے لیکن یہ بھی پاکستان ہی کا خاصہ ہے کہ ابھی تک صرف دو اننگز ہی کھیلی ہیں اور ان سے اس ریکارڈ کے دونوں سروں پر براجمان ہے۔ :)
Fullscreen-capture-07-Jun-19-84725-PM.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان اور سری لنکا کا آج کا ایک ایک ضائع ہونے والا پوائنٹ دونوں ٹیموں کو تنگ کرے گا کہ ایک تہائی میچ کھیلنے کے بعد دونوں ہی کا رن ریٹ انتہائی خراب ہے اور رن ریٹ ہی نے آخر میں سیمی فائنل کی ٹیموں کے لیے کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔
اس کا مطلب قوم کو دیگر ٹیموں کے میچوں کیلئے بھی بارش کی دعا مانگنی پڑےگی۔ :sad:
 

جان

محفلین
گو ابھی صرف گیارہ میچ ہی ہوئے ہیں اور عین ممکن ہے کہ جلد ہی نیچےوالے ریکارڈ کی اوپر والی پوزیشن بدل جائے لیکن یہ بھی پاکستان ہی کا خاصہ ہے کہ ابھی تک صرف دو اننگز ہی کھیلی ہیں اور ان سے اس ریکارڈ کے دونوں سروں پر براجمان ہے۔ :)
Fullscreen-capture-07-Jun-19-84725-PM.jpg
یعنی "دشمنوں" کے گرد گھیرا تنگ ہے۔ :)
 

حسیب

محفلین
کل مائیکل ہولڈنگ نے بھی اس پر کچھ بات کی تھی کہ اس ورلڈ کپ کی وکٹیں روایتی انگلش وکٹیں نہیں ہیں جن پر گیند سونگ اور سیم ہوتی ہے بلکہ بیٹسمینوں کی مدد کے لیے فلیٹ اور سخت وکٹیں بنائی گئی ہیں۔

ایسا ہی ہے لیکن اس سے یہ ہوا ہے کہ دراز قد فاسٹ باؤلرز کی گیندیں زیادہ باؤنس لے رہی ہیں اور وکٹیں بیٹسمینوں کی مدد کی بجائے ان کی جان کھا رہی ہیں۔
ٹرینٹ بولٹ اس کا سہرا ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والی گیند کو دے رہے ہیں
Glossier balls offering more swing in World Cup - Trent Boult
 

جاسم محمد

محفلین
آج انگلینڈ اور مشرقی پاکستان کا میچ جاری ہے۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35 اوورز میں 235 رنز سکور کئے ہیں۔ اور تین وکٹیں کھوئی ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں نے اپنے اپنے تیور دکھا دیئے ہیں، ان کی ٹکر کی تیسری ٹیم انڈیا ہے۔ چوتھی ٹیم کے لیے سخت مقابلہ مزیدار ہوگا۔ :)
 
Top