چاند پر اشعار

زیرک

محفلین
میں نے اس طاق میں کچھ ٹوٹے دِیے رکھے ہیں
چاند سورج کو بھی لے جا کے وہیں پر رکھ دو
راحت اندوری​
 

زیرک

محفلین
برفیلی رُت کی تیز ہوا کیوں جھیل میں کنکر پھینک گئی
اِک آنکھ کی نیند حرام ہوئی، اِک چاند کا عکس خراب ہوا
محسن نقوی​
 

زیرک

محفلین
روٹی کو ڈھونڈتا ہوا کُوڑے کے ڈھیر پر
دیکھا ہے میں نے چاند کا ٹکڑا ابھی ابھی​
 

جان

محفلین
اے کاش ہماری قسمت میں ایسی بھی کوئی شام آ جائے
اک چاند فلک پر نکلا ہو، اک چاند سر بام آ جائے
انور مرزاپوری
 

زیرک

محفلین
تلخیاں بڑھ گئیں جب زیست کے پیمانے میں
گھول کے درد کے ماروں نے پیا عید کا چاند​
 

زیرک

محفلین
چاند چہرہ اُجڑا سا لگتا ہے
عید کیسے مناؤں میں عابی
عابی مکھنوی​
 

جاسمن

لائبریرین
اگر چلتے چلے جائیں گے یوں ہی چاند کے پیچھے
تو پھر یہ رات گزرے گی، نہ گھرجائیںگے ہم دونوں
سردار سلیم
 

مومن فرحین

لائبریرین
ابر میں چھپ گیا ہے آدھا چاند
چاندنی چھن رہی ہے شاخوں سے
جیسے کھڑکی کا ایک پٹ کھولے
جھانکتا ہو کوئی سلاخوں سے

جاں نثار اختر
 

سیما علی

لائبریرین
بچھڑ کے مجھ سے کبھی تو نے یہ بھی سوچا ہے
ادھورا چاند بھی کتنا اداس لگتا ہے

یہ رکھ رکھاؤ محبت سکھا گئی اس کو
وہ روٹھ کر بھی مجھے مسکرا کے ملتا ہے
محسن نقوی
 

سیما علی

لائبریرین
اپنی ضروریات ہیں اپنی ضروریات
آنا پڑا مطلب تمہیں دل لیئے ہوئے
بیٹھا جو دل تو چاند دکھا کر کہا قمر !
وہ سامنے چراغ ہے منزل لیئے ہوئے
قمر جلالوی
 

مومن فرحین

لائبریرین
ہم سانجھ سمے کی چھایا ہیں ، تم چڑھتی رات کے چندرماں
ہم جاتے ہیں ، تم آتے ہو ، پھر میل کی صورت کیوں کر ہو

وہ راتیں چاند کے ساتھ گیئں وہ باتیں چاند کے ساتھ گیئں
اب سکھ کے سپنے کیا دیکھیں ، جب دکھ کا سورج سر پر ہو
 

سیما علی

لائبریرین
ہائے وہ لوگ گئے چاند سے ملنے اور پھر
اپنے ہی ٹوٹے ہوئے خواب اٹھا کر لے آئے
عبید اللہ علیم
 
Top