غزل : مت ناچ سر پہ دیکھ کے تاج اختیار کا - فرحان محمد خان

انس معین

محفلین
یارو کوئی علاج دلِ بے قرار کا
فتنہ ازل سے ہے اسی مشتِ غبار کا
بہت عمدہ جناب ۔۔
بھاتی نہیں ہیں آنکھ کو دنیا کی رونقیں
قائل نہیں ہوں ظاہری نقش و نگار کا

ہو منحرف نہ کیوں کوئی اجر و ثواب سے
مُلّا سا نامہ بر ہو جو پروردگار کا
ماشاءاللہ ۔۔۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
فرحان بھائی، بہت ہی اچھی غزل ہے!!کیا کلاسیکی غزل کے مضامین باندھے ہیں آپ نے!
واہ واہ! کئی اچھے اشعار ہیں !
بہت داد آپ کے لئے!
 
Top