پاکستانی سائنس تو بس ایسی ہی ہے

جان

محفلین
کوڈ:
“The problem with the world is that everyone does not have a brain, but everyone does have a tongue.”
― Raheel Farooq
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
اسی لیے راحیل بھائی کی محفل میں نہیں بنی۔ اللہ ان کو خوش رکھے۔
Insanity Is Doing the Same Thing Over and Over Again and Expecting Different Results
اصلی والا یہودی آئن اسٹائن
albertagain11.jpg
 
ابو ہاشم

محفلین
اسی سے مجھے ”مرد مؤمن“ ضیا الحق کے دور میں منعقدہ ایک کانفرنس کی یاد آئی۔ اکتوبر 1987 میں منعقد اس کانفرنس میں سلطان بشیر الدین محمود جو اس وقت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن PAEC کے سینئر ڈائریکٹر کے عہدے پر براجمان تھے، کی طرف سے ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا گیا۔ اس مقالے میں یہ تجویز پیش کی گئی کہ ”جنات“ پر قابو پا کر، ان سے حاصل شدہ توانائی کو پاکستان میں موجود توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے
یہ مقالہ کہیں سے مل سکتا ہے؟
 
آصف اثر

معطل
کسی نے جگر کو رونا ہے یا سر پیٹنے کو دل چاہ رہا ہے تو ارتقا پرستوں کا یہ اسکرپٹ پڑھ لیں۔ دل ہلکا ہو جائے گا۔

There has always been speculation on why this sacrifice of male mates might occur despite the obvious disadvantage to the sacrificial males. One theory is that once the male has mated, he is unlikely to mate again and so any further extension of his life is of lesser evolutionary benefit than his indirectly contributing nutrition to the eggs. :hypnotized: Having more offspring would give the male the advantage of having his genes passed on over other males that might avoid being eaten.​

آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
آصف اثر
یار آپ کے پاس اگر اتنا فارغ وقت ہے کہ پاپولر سائنس کی ویب سائٹس پر چیری پکنگ میں ہفتوں گزار سکتے ہیں تو وہ کچھ ریسرچ پیپرز پیش کیے تھے، وہی پڑھ لیں تاکہ ان کی تفصیلات پر اگر آپ کو کوئی اعتراضات ہوں تو ان پر بات ہو سکے۔
کوڈ:
[1] R. H. Tuttle, “Hominoidea: conceptual history,” in The International Encyclopedia of Biological Anthropology, American Cancer Society, 2018, pp. 1–2.

[2] R. Stanyon and B. Chiarelli, “Phylogeny of the Hominoidea: The chromosome evidence,” Journal of Human Evolution, vol. 11, no. 6, pp. 493–504, Sep. 1982.

[3] S. Horai et al., “Man’s place in hominoidea revealed by mitochondrial DNA genealogy,” J Mol Evol, vol. 35, no. 1, pp. 32–43, Jul. 1992.

[4] H. Kishino and M. Hasegawa, “Evaluation of the maximum likelihood estimate of the evolutionary tree topologies from DNA sequence data, and the branching order in hominoidea,” J Mol Evol, vol. 29, no. 2, pp. 170–179, Aug. 1989.

[5] M. Hasegawa, H. Kishino, and T. Yano, “Estimation of branching dates among primates by molecular clocks of nuclear DNA which slowed down in Hominoidea,” Journal of Human Evolution, vol. 18, no. 5, pp. 461–476, Aug. 1989.

[6] Z. Yang, “Evaluation of several methods for estimating phylogenetic trees when substitution rates differ over nucleotide sites,” J Mol Evol, vol. 40, no. 6, pp. 689–697, Jun. 1995.

[7] J. Adachi and M. Hasegawa, “Improved dating of the human/chimpanzee separation in the mitochondrial DNA tree: Heterogeneity among amino acid sites,” J Mol Evol, vol. 40, no. 6, pp. 622–628, Jun. 1995.

[8] L. Schroeder and N. von Cramon‐Taubadel, “The evolution of hominoid cranial diversity: A quantitative genetic approach,” Evolution, vol. 71, no. 11, pp. 2634–2649, 2017.

[9] C. Roos, “Phylogeny and Classification of Gibbons (Hylobatidae),” in Evolution of Gibbons and Siamang: Phylogeny, Morphology, and Cognition, U. H. Reichard, H. Hirai, and C. Barelli, Eds. New York, NY: Springer New York, 2016, pp. 151–165.

[10] T. Harrison, “The phylogenetic relationships of the early catarrhine primates: a review of the current evidence,” Journal of Human Evolution, vol. 16, no. 1, pp. 41–80, Jan. 1987.

[11] J. H. Langdon, “Case Study 6. Quantifying Evolution: Morris Goodman and Molecular Phylogeny,” in The Science of Human Evolution: Getting it Right, J. H. Langdon, Ed. Cham: Springer International Publishing, 2016, pp. 43–49.
 
محمد سعد

محفلین
کسی نے جگر کو رونا ہے یا سر پیٹنے کو دل چاہ رہا ہے تو ارتقا پرستوں کا یہ اسکرپٹ پڑھ لیں۔ دل ہلکا ہو جائے گا۔

There has always been speculation on why this sacrifice of male mates might occur despite the obvious disadvantage to the sacrificial males. One theory is that once the male has mated, he is unlikely to mate again and so any further extension of his life is of lesser evolutionary benefit than his indirectly contributing nutrition to the eggs. :hypnotized: Having more offspring would give the male the advantage of having his genes passed on over other males that might avoid being eaten.​

نیز یہ کہ آپ کا جو نظریاتی فریم ورک ہے، اس کے حساب سے بہتر وضاحت پیش کر دیں، رولا ہی ختم ہو جائے گا۔
خیر بہتر وضاحت تو ارتقاء کے فریم ورک میں بھی مہیا کی جا سکتی ہے کہ چونکہ اس طرز عمل سے ان انواع کی بڑھوتری میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہو رہی اور نسل بہرحال بڑھتی ہی رہتی ہے، تو یہ قدرتی انتخاب کے پراسیس کے تحت ختم نہیں ہوئیں۔
لیکن چونکہ آپ کی خواہش ہوتی ہے کہ مخالف نکتہ نظر کو کمزور سے کمزور کر کے پیش کریں تو آپ کو ظاہری بات ہے چیری پکنگ میں ہی زیادہ دلچسپی ہو گی، نہ کہ اس سوال میں کہ آیا یہ سٹیٹمنٹ ارتقاء کے تحت دستیاب تمام ممکنہ جوابات کا احاطہ کر بھی رہی ہے یا نہیں۔
 
محمد سعد

محفلین
کسی نے جگر کو رونا ہے یا سر پیٹنے کو دل چاہ رہا ہے تو ارتقا پرستوں کا یہ اسکرپٹ پڑھ لیں۔ دل ہلکا ہو جائے گا۔

There has always been speculation on why this sacrifice of male mates might occur despite the obvious disadvantage to the sacrificial males. One theory is that once the male has mated, he is unlikely to mate again and so any further extension of his life is of lesser evolutionary benefit than his indirectly contributing nutrition to the eggs. :hypnotized: Having more offspring would give the male the advantage of having his genes passed on over other males that might avoid being eaten.​

مزید یہ کہ ایک چیز ہوتی ہے
Argument from incredulity
یعنی کہ فلاں چیز مجھے عجیب لگ رہی ہے چنانچہ یہ غلط ہے۔
چاہیں تو اس کی تفصیلات پر ایک مفصل لیکچر مہیا کر سکتا ہوں لیکن عمومی اصول کے طور پر صرف یہ یاد دلانا کافی سمجھوں گا کہ ایسی شے دلیل نہیں ہوتی جو غلط پوزیشن سے بھی اتنے ہی موثر طریقے سے استعمال ہو سکے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ نے اس قسم کی "دلیل" ہی استعمال کرنی ہے تو بالکل اسی انداز میں کوئی شخص یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ اسے آپ کے خدا کا تصور عجیب لگتا ہے چنانچہ وہ بھی غلط ہوا۔
اگر آپ Argument from incredulity یا کسی اور منطقی مغالطے کا استعمال خود کریں گے تو پھر آپ کسی اور سے یہ گلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہیں گے کہ وہ اس مغالطے سے آپ ہی کی طرح "استفادہ" نہ کرے۔
 
فی الحال وقت کی کمی کو دیکھتے ہوئے اس مراسلے پر مختصرا کچھ عرض کرتا ہوں، باقی باتیں عید اور سمسٹر کے امتحانات کے بعد ہوں گی۔

سب سے پہلے ایک مثال دیکھتے ہیں۔
ایک [مسلمان] شخص نے اپنا موبائل میز پر رکھا اور اعلان کردیا کہ اگر اللہ تعالیٰ ہر کام پر قادر ہے تو میرا یہ موبائل بغیر کسی ذریعے کے میرے ہاتھ میں پکڑا دے۔ آپ کسی سے بھی پوچھ لیں کہ یہ شخص کافر ہے یا نہیں تو 99.99٪ جواب کافر کا ہوگا۔ یہاں بھی ایک شخص کے علاوہ باقی سب اس پر کافر کا فتویٰ لگادیتے ہیں۔ صرف ایک شخص فتویٰ لگانے سے پہلے اس سے ایک سوال پوچھتا ہے کہ آپ نے ایسا کیوں کہا؟
جواب ملتا ہے کہ دراصل میں ان لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم سنت کے متعلق سمجھانا چاہ رہا تھا۔ مگر سب کچھ گلے پڑگیا۔ چوں کہ آپ نے وضاحت پوچھ لی ہے تو سن لیجیے کہ اللہ تعالیٰ اس جہان میں عمومی طور پر کبھی بھی ایسا نہیں کرتا کہ ایک ایسا کام جو انسان کرسکتے ہیں وہ اللہ اپنے ذمے لے لے۔ بلکہ اللہ نے قانون بنایا ہے کہ اس حقیقت کے باوجود کہ میں یعنی تمہارا رب ہر کام پر قادر ہوں، جو جو کام انسان کے بس میں ہے وہ انسان ہی کے ذمے ہے۔ الا یہ کہ کسی نبی سے معجزہ کرانا مقصود ہو یا کسی دعا کی قبولیت کے سبب۔
اس مثال میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کیوں کر کچھ علمی شخصیات یا احباب کسی علمی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے، بجائے اس کے کہ مخاطب سے وضاحت طلب کرے، کچھ چیزیں پہلے ہی سے فرض کرتے ہوئے دوسروں کو پچھاڑنے یا غلط ثابت کرنے پر نہ صرف اپنی بلکہ تمام قارئین یا یا سامعین کا وقت اور توانائی ضائع کردیتے ہیں۔
اب ہم اس کو اپنے زیر بحث مباحثے پر لاگو کرتے ہیں کہ کب اور کس طرح اس کا رخ سنجیدگی اور احترام سے غیرسنجیدہ اور تضحیک آمیز رویے کی جانب گیا یا جاسکتا تھا۔
چوں کہ کالم نگار سے میرا رابطہ ممکن نہیں تھا یا کرنا ہی نہیں چاہیے تھا کہ وہ اس فورم کے رکن نہیں ہے، میں نے ان کے کالم پر جو تبصرہ کیا اس کی وضاحت طلب کیے بغیر ہی آپ نے مجھے ان کے لا برابر کھڑا کردیا۔ جس پر میں نے مسکراتے ہوئے آپ کی کیفیات کو محسوس کیا اور خاموشی اختیار کرلی کہ یہ غلط یا صحیح نہیں بلکہ شخصی رائے کی بات تھی۔
اس کے بعد آپ نے ارتقا کے حوالے سے تبصرہ کیا۔ اس تبصرے میں، میں نے دو باتیں نوٹ کی۔ ایک ٹیکنیکلی کا لفظ اور دوسرا بندروں کا انسان سے ارتقا کا دعویٰ۔ چوں کہ میرا ارادہ اس پر آپ کا مؤقف اور دلائل معلوم کرنے کا تھا یعنی مباحثہ کرنے کا لہذا حفظ ماتقدم کے طور پر آپ سے ٹیکنیکلی کی تعریف جاننا تھا، تاکہ آگے جاکر دونوں کے لیے آسانی ہو۔ اسی طرح جہاں تک بندروں کے ارتقا کی بات تھی تو اس پر میں دو طرح سے بات کرسکتا تھا۔
1۔ [چوں کہ یہ معلوم ہوتے ہوئے کہ ارتقائی تھیوری/مفروضے کی رو سے انسان بعد میں ارتقا پذیر ہوئے] میں آپ کے دعوے کے لتھے لے سکتا تھا،
2۔ آپ سے آپ کا مؤقف معلوم کرکے اس پر دلائل کے ساتھ بات آگے بڑھاتا۔
میں نے دوسرا راستہ اختیار کیا، کیوں کہ میں لبرلز، سیکولرز، اسلام بیزاروں اور ملحدین کی طرح تضحیک آمیز الفاظ استعمال کرکے اجڈ اور غیر علمی گفتگو کے ذریعے کسی کی توہین برداشت نہیں کرسکتا چہ جائیکہ خود ہی ایسی غیرعالمانہ طرز عمل اختیار کروں۔
اب میں نے آپ سے صرف دو سوال کیے یا دو باتوں کی وضاحت طلب کی مگر آپ کی جانب سے جو جواب ملا وہ میرے لیے ایک بار پھر [پہلے ایک دو تجربات کے بعد] حیرت اور افسوس کا باعث تھا۔

یوں تو اردو کی تمام لغات میں بندر ایک ہی جانور کا نام بتایا جاتا ہے، لیکن آپ کی آسانی کے لیے با تصویر بتا دیتا ہوں کہ شاید آپ کے گھر میں کوئی لغت نہ پڑی ہوئی ہو۔

نیز "ٹیکنیکلی" سے مراد واضح کرنے کے لیے بھی آپ کو تھوڑی لغت سے مدد لینی پڑے گی چونکہ میری عادت نہیں ہے الفاظ کے اپنی مرضی کے معانی متعین کرنے کی۔ چونکہ یہ امکان بھی موجود ہے کہ آپ کے گھر میں کوئی انگریزی لغت بھی نہیں ہو گی، تو کاپی کر دیتا ہوں۔
کوڈ:
technically
/ˈtɛknɪkli/
adverb
adverb: technically

    1.
    according to the facts or exact meaning of something; strictly.
    "technically, a nut is a single-seeded fruit"
اس کے بعد یہ سمجھنا کہ اس "مجادلے" کا کوئی علمی نتیجا نکلے، ہر عاقل و بالغ کی رو سے ناممکن تھا۔

اب سوال یہ بھی ہے کہ آخر آپ اور دیگر لبرلز، سیکلورز، اسلام بیزار یا اپنے علاوہ ہر اس شخص کو بےوقوف سمجھنے والے جو ارتقا یا اس طرح کی کسی اور کمزور تھیوری کو درست نہ سمجھتے ہو، کی جانب سے یہ رویہ کیوں اختیار کیا جاتا ہے، اس کے پیچھے تین تفاعل ہیں:
ایک اپنا علمی زعم،
دوسرا ان شخصیات یا افراد کی صحبت جن سے کوئی فرد متاثر ہوتا ہے اور
تیسرا اپنے مخاطب کو اجڈ، بے خبر اور پسماندہ ذہنیت کا حامل سمجھنا۔
پہلے اور تیسرے کو آپ کے مذکورہ بالا جواب میں ہی دیکھا جاسکتا ہے۔ جب کہ دوسری وجہ سائنسی میدان میں آپ کی پسندیدہ شخصیات کو دیکھ کر معلوم کی جاسکتی ہے۔ اس رویے پر میں پہلے بھی چند اولین اراکین کو متنبہ کرچکا ہوں اور جس کی وجہ سے بہت سے مباحثے ذات پر کیچڑ اچھالنے، تضحیک اور کم ظرفی کی وجہ سے اپنی موت آپ مر جاتے ہیں۔

جہاں تک آپ کی جانب سے بار بار منطقی استدلال اور مغالطوں کی جانب متوجہ کرنے کی بات ہے مثلا Arguement from incredulity جیسے الفاظ کا استعمال کرنا، تو کیا آپ کو معلوم ہے کہ تمام کے تمام ارتقاپرست (خصوصا آپ جیسے افراد جو اس فیلڈ سے وابستہ نہیں ہوتے)
Appeal to Authority کا شکار ہوتے ہیں؟
لیکن میں اس طرح کے الفاظ کو استعمال کرنے سے حتی المقدور گریز کرتا ہوں کہ اس سے مخاطب کو بےتوقیر کرنے کی اپنی سی کوشش تو ہوسکتی ہے، اپنا مؤقف درست ثابت نہیں کیا جاسکتا۔ اور علمی مباحثوں میں دلیل اور ثبوت کے علاوہ سب کچھ بے معنی ہوتے ہیں۔

باقی آپ کا ارتقا پر مزید علمی گفتگو کا اگر واقعتا ارادہ ہے تو پہلے آپ کو علمی طرز عمل اختیار کرنا ہوگا۔ ان شاء اللہ، اگر آپ درست ہوئے تو مجھے اپنی تصحیح اور اصلاح پر بےحد خوشی ہوگی۔
 
آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
اب ہم اس کو اپنے زیر بحث مباحثے پر لاگو کرتے ہیں کہ کب اور کس طرح اس کا رخ سنجیدگی اور احترام سے غیرسنجیدہ اور تضحیک آمیز رویے کی جانب گیا یا جاسکتا تھا۔
شاید پہلے ہی صفحے کے ان مقامات پر؟
مصنف کا وہی دیسی غصہ۔ مشورہ مفت ہے کہ ٹی وی چینل کھول دو اور
ارتقا کی کہانیاں شروع کردو۔ سب سائنسدان بن جائیں گے۔
سائنس کی دنیا نے فیس بک پر ارتقا کی کہانیاں پڑھا کر جو انقلاب برپا کردیا ہے وہ کافی ہے۔
۔۔۔
جب کہ جہاں تک بندروں کے ارتقا کی بات تھی اس پر دو طرح سے بات کرسکتا تھا۔
1۔ [چوں کہ یہ معلوم ہوتے ہوئے کہ ارتقائی تھیوری/مفروضے کی رو سے انسان بعد میں ارتقا پذیر ہوئے] میں آپ کے دعوے کے لتھے لے سکتا تھا،
جی یہ تو شاید کوئی اور ہے جو نہ صرف اس ایک جملے کو چپکا ہوا ہے، بلکہ اس کے ایسے ایسے معانی کشید کر رہا ہے جو کم از کم منطقی طور پر اس میں سے نہیں نکالے جا سکتے۔
ایک دعویٰ تو آپ خود کلاڈوگرام کی فلسفے جھاڑ کر بھگت چکے ہیں۔ باقی آپ بالکل ٹینشن نہ لیں۔
ٹھیک ہے وعدہ کرلو یہ غلط اور مبہم کلاڈوگرام پھر نہیں دکھانا کسی کو سائنس کےنام پر ۔۔۔ منظور ہے؟
بھائی آپ کا وہ جھوٹا دعویٰ جس پر آپ بڑبولا ہورہے تھے، غلط تو تھا ہی، لیکن یہ ثابت کرنے سے بھی آپ نکلنے کی کوشش کررہے ہیں کہ کونسی شاخ کہاں سے جدا ہوئی۔ دعوے آپ کے جب ختم ہو تو پھر کوئی دلیل بھی لے آئیے۔ دنیا انتظار کررہی ہے۔
جی اس لیے تو بندر کو انسانوں کے بعد ارتقا کے گمراہ کن دعوے کرتا ہوں۔ اور پھر دوسروں کو طعنے بھی مارتا ہوں! مجھ جیسا نالائق۔
یہ بھی کوئی اور ہی ہے جو اس میں سے ایسے ایسے اعترافات اور دعوے بھی برآمد کر رہا ہے جو کبھی کیے ہی نہیں گئے، اس امید پر کہ شاید پڑھنے والے بھول جائیں گے کہ اصل بات کیا تھی اور یہ اپنا پلڑا بھاری جتانے میں کامیاب ہو جائے گا۔
آپ کا یہ اعتراف کہ یہ تھیوری غلط اور گمراہ کن تعریفات اور مضحکہ خیز شجروں پر مبنی ہے، قابل تعریف ہے۔
اور دوسرا بندروں کا انسان سے ارتقا کا دعویٰ۔
قارئین کی سہولت کے لیے وہ جملہ بھی نقل کر دیتا ہوں جس پر آپ مسلسل اتنا شور کیے جا رہے ہیں، اور پھر مانتے بھی نہیں کہ آپ نے ایسا کچھ کیا ہے۔ یہاں تک کہ اس کا مفہوم بھی دانستہ غلط بیان کر کے پیش کر رہے ہیں شاید اس امید پر کہ قارئین بھول کر آپ کا یقین کر لیں۔
ٹیکنیکلی، بندروں سے ارتقاء نہیں ہوا۔ بندر بعد کی شاخ ہیں۔ :rolleyes:
۔۔۔
2۔ آپ سے آپ کا مؤقف معلوم کرکے اس پر دلائل کے ساتھ بات آگے بڑھاتا۔
میں نے دوسرا راستہ اختیار کیا، کیوں کہ میں لبرلز، سیکولرز، اسلام بیزاروں اور ملحدین کی طرح تضحیک آمیز الفاظ استعمال کرکے اجڈ اور غیر علمی گفتگو کے ذریعے کسی کی توہین برداشت نہیں کرسکتا چہ جائیکہ خود ہی ایسی غیرعالمانہ طرز عمل اختیار کروں۔
جی بالکل درست فرمایا، جیسا کہ آپ کے بار بار ایک غیر متعلقہ نکتہ بیچ میں لا کر ذاتے حملے کرنے سے دیکھا جا سکتا ہے۔
کیا کہنے۔ مجھے نہیں معلوم آپ کو گولڈ میڈل کس بنیاد پر ملا ہے۔ یہ وہی پروفیسرز مافیا کا گھن چکر تو نہیں جس کی پرویز ہود نے کافی مذمت کی ہے یا ان ریسرچ پیپرز کا دھندہ جن کو آپ کے پیرومرشد سمندر برد کرنا چاہتے ہیں؟
اب تو مجھے اس پر بھی شک ہونے لگا ہے کہ کہیں میڈل کا سونا پیتل ہی نہ نکل آئے۔
اب تو اتنی بار ایسے حملے آپ کر چکے ہیں کہ گنتی ہی بھول گیا ہوں۔ پتہ نہیں آپ میرے میڈل سے اتنا چڑتے کیوں ہیں جبکہ میں نے کبھی تذکرہ بھی نہیں کیا، حتیٰ کہ آپ کو تو خبر بھی اوروں سے ملی ہے۔
۔۔۔
اب سوال یہ بھی ہے کہ آخر آپ اور دیگر لبرلز، سیکلورز، اسلام بیزار یا اپنے علاوہ ہر اس شخص کو بےوقوف سمجھنے والے جو ارتقا یا اس طرح کی کسی اور کمزور تھیوری کو درست نہ سمجھتے ہو، کی جانب سے یہ رویہ کیوں اختیار کیا جاتا ہے، اس کے پیچھے تین تفاعل ہیں:
ایک اپنا علمی زعم،
دوسرا ان شخصیات یا افراد کی صحبت جن سے کوئی فرد متاثر ہوتا ہے اور
تیسرا اپنے مخاطب کو اجڈ، بے خبر اور پسماندہ ذہنیت کا حامل سمجھنا۔
پہلے اور تیسرے کو آپ کے مذکورہ بالا جواب میں ہی دیکھا جاسکتا ہے۔ جب کہ دوسری وجہ سائنسی میدان میں آپ کی پسندیدہ شخصیات کو دیکھ کر معلوم کی جاسکتی ہے۔
جی بالکل درست فرمایا۔
باقی آپ کا ارتقا پر مزید علمی گفتگو کا اگر واقعتا ارادہ ہے تو پہلے آپ کو علمی طرز عمل اختیار کرنا ہوگا۔ ان شاء اللہ، اگر آپ درست ہوئے تو مجھے اپنی تصحیح اور اصلاح پر بےحد خوشی ہوگی۔
ما شاء اللہ۔ کیا کہنے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ جیسے مخلص شخص کے شریک گفتگو ہوتے ہوئے ہماری گفتگو یقیناً مفید و نتیجہ خیز ثابت ہو گی۔
پھر اب کچھ بات ریسرچ پیپروں پر ہو جائے جو آپ نے شاید اب تک پڑھ ہی لیے ہوں گے؟ آپ کا اب تک کا ریکارڈ دیکھتے ہوئے مجھے پورا یقین ہے کہ آپ کا اگلا تبصرہ ذاتیات اور فلانے نے یہ کیا وہ کیا کے بجائے موضوع پر ہی ہو گا۔ :love:
 
محمد سعد

محفلین
جہاں تک آپ کی جانب سے بار بار منطقی استدلال اور مغالطوں کی جانب متوجہ کرنے کی بات ہے مثلا Arguement from incredulity جیسے الفاظ کا استعمال کرنا، تو کیا آپ کو معلوم ہے کہ تمام کے تمام ارتقاپرست (خصوصا آپ جیسے افراد جو اس فیلڈ سے وابستہ نہیں ہوتے)
Appeal to Authority کا شکار ہوتے ہیں؟
لیکن میں اس طرح کے الفاظ کو استعمال کرنے سے حتی المقدور گریز کرتا ہوں کہ اس سے مخاطب کو بےتوقیر کرنے کی اپنی سی کوشش تو ہوسکتی ہے، اپنا مؤقف درست ثابت نہیں کیا جاسکتا۔ اور علمی مباحثوں میں دلیل اور ثبوت کے علاوہ سب کچھ بے معنی ہوتے ہیں۔
آپ سائنسی کانفرنسز میں جا کر لوگوں کو اچھے خاصے اتھارٹی فگرز کی تحقیق پر تابڑتوڑ حملے کرتے دیکھا کریں۔ امید ہے کہ جلد ہی آپ کا یہ گلہ ختم ہو جائے گا۔
بہرحال، آپ کے دلائل و ثبوتوں کا انتظار کروں گا، بشرطیکہ آپ میری ذات سے تھوڑی دیر کو توجہ ہٹانے میں کامیاب ہوں اور کچھ وقت سائنسی بحث کو بھی دے دیں۔
 
آصف اثر

معطل
آپ اس بات کو سمجھیں کہ میں نے آپ اور کالم نگار میں فرق ملحوظ رکھا ہے۔ کالم نگار کے ساتھ چوں کہ مباحثہ یا سوال جواب نہیں ہوسکتا لہذا صرف اپنا تبصرہ ہی ممکن ہوتا ہے، مباحثہ نہیں۔
چوں کہ کالم نگار سے میرا رابطہ ممکن نہیں تھا یا کرنا ہی نہیں چاہیے تھا کہ وہ اس فورم کے رکن نہیں ہے، میں نے ان کے کالم پر جو تبصرہ کیا اس کی وضاحت طلب کیے بغیر ہی آپ نے مجھے ان کے لا برابر کھڑا کردیا۔ جس پر میں نے مسکراتے ہوئے آپ کی کیفیات کو محسوس کیا اور خاموشی اختیار کرلی کہ یہ غلط یا صحیح نہیں بلکہ شخصی رائے کی بات تھی۔

اسی طرح
اب تو اتنی بار ایسے حملے آپ کر چکے ہیں کہ گنتی ہی بھول گیا ہوں۔ پتہ نہیں آپ میرے میڈل سے اتنا چڑتے کیوں ہیں جبکہ میں نے کبھی تذکرہ بھی نہیں کیا، حتیٰ کہ آپ کو تو خبر بھی اوروں سے ملی ہے۔
میں نے کبھی بھی اپنے مذکورہ بالا مراسلوں کا انکار نہیں کیا، اگر کیا ہو تو براہ کرم نشاندہی کردیں۔
میں جو کہنا چاہ رہا ہوں، امکان ہے کہ آپ قصدا اس سے صرف نظر کررہے ہیں۔ ابتدا کس نے کیسی کی، اور ردعمل میں کس طرح جواب ملا، دونوں میں امتیازی فرق ہے۔ میں نے کبھی بھی آپ سے تضحیکی انداز میں گفتگو کی ابتدا نہیں کی بلکہ [ہمیشہ] سوال اور وضاحت کی شکل میں بات کی ہے، جب ہر بار آپ کی جانب سے جو رویہ اختیار کیا گیا:
اس کے بعد یہ سمجھنا کہ اس "مجادلے" کا کوئی علمی نتیجا نکلے، ہر عاقل و بالغ کی رو سے ناممکن تھا
 
جان

محفلین
اللہ تعالی بے شک ہر شے پہ قادر ہے۔ وہ خالقِ کل کائنات ہے، اس کی دانائی کی کوئی انتہا نہیں۔ میری ناقص رائے میں خدا چاہے تو وہ موبائل بھی بغیر کسی ذریعے کے اس کے ہاتھ پکڑا دے لیکن ایسا کرنے کے لیے نعوذ باللہ وہ اپنی مخلوق کا محتاج نہیں، وہ مخلوق کی مرضی کے مطابق نہیں چلتا بلکہ خالق اپنی مرضی کے مطابق چلتا ہے اور جہاں جیسا ضروری سمجھتا ہے ویسا کر دیتا ہے۔ خدا کل جہان خود مختار ہے اور اس کے لیے وہ کسی کی بھی نعوذ باللہ رائے، چیلنج یا ڈکٹیشن نہیں لیتا۔ انسان صرف مخلصانہ، گڑگڑا کر التجا کر سکتا ہے، دعا کر سکتا ہے اور اگر خدا اسے بہتر سمجھے گا اس کے حق میں تو ویسا یا جیسا اس کی مرضی ہو گی کر دے گا، یہ مکمل اس کی صوابدید پر ہے۔ انسان کو مکمل آزادی دینے کا مقصد میری ناقص رائے میں یہ ہو سکتا ہے کہ اس سے اسی آزادی کا امتحان لیا جائے گا۔
اگر اللہ تعالیٰ ہر کام پر قادر ہے تو میرا یہ موبائل بغیر کسی ذریعے کے میرے ہاتھ میں پکڑا دے۔
اللہ تعالیٰ اس جہان میں عمومی طور پر کبھی بھی ایسا نہیں کرتا کہ ایک ایسا کام جو انسان کرسکتے ہیں وہ اللہ اپنے ذمے لے لے۔ بلکہ اللہ نے قانون بنایا ہے کہ اس حقیقت کے باوجود کہ میں یعنی تمہارا رب ہر کام پر قادر ہوں، جو جو کام انسان کے بس میں ہے وہ انسان ہی کے ذمے ہے۔ الا یہ کہ کسی نبی سے معجزہ کرانا مقصود ہو یا کسی دعا کی قبولیت کے سبب۔
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
پرویز ہود بھائی کا نیا کالم، عیاری اور فریب کا ایک اور نمونہ ہے۔
Bad math — big blunders - Newspaper - DAWN.COM
کالم میں موصوف پاکستانی بیوروکریسی، احساسِ کمتری کے گزیدہ لبرلز اور سوڈو سائینسیوں کی کرپشن، علمی پسماندگی اور جہالت پر ”بیڈ میتھ“ کا چوغہ پہنا کر مٹی ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔
بجائے اس کے کہ حکومتی سمت کو درست کرنے اور وسائل سے فائدہ اٹھانے کی پلاننگ دی جائے، پیرِ مقدس صاحب مسلمانوں کی تیزی سے بڑھتی آبادی سے بجا خوف زدہ ہے۔ کیوں کہ عالمگیریت کی یہ دلدادہ اقلیت خود تو بچے دینے سے گھبراہٹ جیسے عذابِ الٰہی کا شکار ہے، نتیجتاً مسلمانوں کی افزائشِ نسل اور ترقی سے شدید نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔ پوری دنیا میں مسلم دنیا کی نسل کُشی جنگوں کے ساتھ ساتھ مختلف حربوں سے کی جارہی ہے۔ یہ کالم بھی اسی تناظر میں ایک اچھی کوشش ہے۔ مگر یہ غم مشرف دور میں ختم نہ ہوسکا، آگے بھی امکان نہیں۔
آخر میں علمی زعم میں کچھ زیادہ ہی مبتلا ہوکر مضحکہ خیز دعویٰ بھی کرڈالا ہے۔ جس سے محظوظ ہونا ہر ایک پر لازم ہے۔ سلام اس نفسیاتی پتلے پر۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
کالم میں موصوف پاکستانی بیوروکریسی، احساسِ کمتری کے گزیدہ لبرلز اور سوڈو سائینسیوں کی کرپشن، علمی پسماندگی اور جہالت پر ”بیڈ میتھ“ کا چوغہ پہنا کر مٹی ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔
امام غزالی کی واپسی:
Second, math matters much but only if you think the laws of physics, expressed mathematically, actually govern the physical universe. Where Inshallah holds sway, math based predictions are easily overridden. Precise planning then becomes useless or secondary; math skills are unneeded
 
اسی لیے تو کہتا ہوں کہ پاکستان میں بس یہی ایک پیرِ کامل ہے جس کی مٹھی میں دنیا بھر کی عقلیت اور سائنس بند ہے۔ نانا پاٹیکر کے اندھے پاکستانی مقلدین بھی روز افزو بڑھ رہے ہیں، باقی تو بس ایسے ہی ہیں۔
but not a single top-level Pakistani mathematician anywhere in the world — even those recently decorated with Pakistan’s highest national awards for mathematics would probably flunk undergrad math exams at places like MIT.​
:LOL:
 
Top