61329253_1609380605872265_4808621599072714752_n.jpg
خواتین کا کچھ نہیں جاتا، شوہروں کی جان پر بن آتی ہے۔ " مجھے کچھ نہیں پتہ! آپ ابھی چلیں اور مجھے لکی ون مال سے ایک تیار جوڑا لے کردیں۔ کمبخت مارا ٹیلر نہیں تو!
 
سید عمران

محفلین
ویسے یہ ٹیلروں کی کمائی کا سیزن ہے ایسا جگرے والا کون ہو گا جو گاہکوں کے کپڑوں کی پروا نہ کرتے ہوئے اعتکاف کرے۔۔۔
عید بعد سہی گاہکوں کو منہ تو دینا ہوگا۔۔۔
ایک ٹیلر نے خود بتایا کہ اس سیزن میں چار لاکھ تک کما لیتے ہیں!!!
 
سید عمران

محفلین

محمد وارث

لائبریرین
اگر یہ اتنے ہیں تو یقینا جنس کے علاوہ بھی کچھ اور معلومات رکھتے ہوں گے۔ مثلاََ شادی شدہ یا غیر شادی شدہ ۔ اور اسی طرح دیگر وغیرہ ۔واللہ اعلم۔
یہ ایک ربط دیکھیے جس پر پاکستانی شناختی کارڈ کے نمبروں کے بارے میں معلومات ہیں۔ کارڈ کے تین حصے ہیں، پہلا حصہ صوبہ، ڈویژن، ڈسڑکٹ، تحصیل، یونین کونسل وغیرہ کا تعین کرتے ہیں۔ دوسرا حصہ بے ترتیب اور خاندانی نمبر کے متعلق ہوتا ہے۔ تیسرا حصہ جو کہ صرف ایک ہی نمبر پر مشتمل ہوتا ہے وہ جنس کا تعین کرتا ہے، طاق اعداد مردوں اور جفت اعداد عورتوں کے لیے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کوئی یہ نہ سمجھے کہ آپ ڈھونڈ ڈھونڈ کر ان تک پہنچتے ہیں ۔
آپ کی وسعت قلبی کے پیش نظر یہ جرأت کی ہے :)
بس قبلہ شکر خورے کو کہیں نہ کہیں سے شکر مل ہی جاتی ہے، اور اگر نہ بھی ملے تو کم از کم کہیں نہ کہیں، شکر، قند، چینی لکھا ضرور مل جاتا ہے۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
ان کا مقصدکیا ہو سکتا ہے ؟ مثلاََ ؟
آئی ڈی نمبر طویل اور پیچیدہ رکھنے سے یونیک رہتا ہے۔ وگرنہ آسان نمبر کے ڈپلیکیٹ بن سکتے ہیں۔ جس سے شناخت میں مشکلات پیش آتی ہیں۔
سسٹم کا انحصار اسی بنیاد پر ہے کہ ہر شہری کا نمبر دوسرے سے الگ ہو۔
 
سید عاطف علی

میرا ذاتی خیال تھا کہ اس میں مزید معلومات جمع ہو سکتی تھیں جیسے شادی شدہ بیوہ والدین پر ڈیپینڈنٹ ہونا وغیرہ ۔شاید پرانے والے شناختی کارد میں آخری نمبر آپ کے خاندان میں آپ کا سیریل نمبر بتاتا تھا ۔ جیسے سربراہ کے کارد میں ایک بچوں کے کارڈ میں تین، چار، پانچ وغیرہ ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بس قبلہ شکر خورے کو کہیں نہ کہیں سے شکر مل ہی جاتی ہے، اور اگر نہ بھی ملے تو کم از کم کہیں نہ کہیں، شکر، قند، چینی لکھا ضرور مل جاتا ہے۔ :)
آپ کی اس بات میں جو "طاقت پرواز" ہے اس پر سال بھر کی گنے کی فصل نچھاور کی جانی چاہیئے ۔
 
جاسم محمد

محفلین
میرا ذاتی خیال تھا کہ اس میں مزید معلومات جمع ہو سکتی تھیں جیسے شادی شدہ بیوہ والدین پر ڈیپینڈنٹ ہونا وغیرہ ۔شاید پرانے والے شناختی کارد میں آخری نمبر آپ کے خاندان میں آپ کا سیریل نمبر بتاتا تھا ۔ جیسے سربراہ کے کارد میں ایک بچوں کے کارڈ میں تین، چار، پانچ وغیرہ ۔
معلوم نہیں نادرا نے کونسا سسٹم اڈاپٹ کیا ہے یا خود بنایا ہے۔ مغربی ممالک میں تو زیادہ تر تاریخ پیدائش کے بعد صرف 6 یا 7 کمپیوٹر جنریٹڈ رینڈم نمبرز ہوتے ہیں۔
اس کا مقصد محض ڈیجیٹل شناخت ہے۔باقی تمام ڈیٹا تو کمپیوٹر ڈیٹابیس میں ہی ہوتا ہے۔
 
ایسا جگرے والا کون ہو گا جو گاہکوں کے کپڑوں کی پروا نہ کرتے ہوئے اعتکاف کرے
اگر کپڑے سلائی کے لئے لے لے اور عید سے پہلے واپس کرنے کا وعدہ کر لیا ہو اور ایفائے عہد کا کوئی انتظام نا کیا ہو تو کیا اعتکاف میں بیٹھنا درست ہے؟
 
Top