آئی سی سی ورلڈ کپ وارم اپ میچز

ورلڈ کپ 30 مئی سے شروع ہوگا اس سے قبل وارم اپ میچز کا سلسلہ آج سے شروع ہو چُکا جس میں ہر ٹیم 2، 2 میچز کھیلے گی۔
آج پہلے روز کھیلے گئے میچز افغانستان اور جنوبی افریقہ نے بالترتیب پاکستان اور سری لنکا کو ہرا کر اپنے نام کر لئے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 262 رنز جوڑے جو افغان ٹیم نے 49 اعشاریہ 4 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا۔

دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے 339 رنز کا ہدف دیا جسکے سامنے لنکا 251 پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پاکستانی شائقین سے گزارش ہے کہ انڈیا کی ٹیم کو اسپورٹ کرنا شروع کر دیں، انڈیا جیتے تو خوشی کہ اپنی اسپورٹ والی ٹیم جیتی، انڈیا ہارے تو زیادہ خوشی کہ چلو 'شریکے' ہارے! :)
 
پاکستانی شائقین سے گزارش ہے کہ انڈیا کی ٹیم کو اسپورٹ کرنا شروع کر دیں، انڈیا جیتے تو خوشی کہ اپنی اسپورٹ والی ٹیم جیتی، انڈیا ہارے تو زیادہ خوشی کہ چلو 'شریکے' ہارے! :)
یعنی کہ، ہاروں تو تجھے پاؤں، جیتوں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
:)
 
محمداحمد

لائبریرین
پاکستانی شائقین سے گزارش ہے کہ انڈیا کی ٹیم کو اسپورٹ کرنا شروع کر دیں، انڈیا جیتے تو خوشی کہ اپنی اسپورٹ والی ٹیم جیتی، انڈیا ہارے تو زیادہ خوشی کہ چلو 'شریکے' ہارے! :)

یہ بڑا مشکل کام ہے پاکستانی شائقین کے لئے۔ :)

اس سے بہتر تو وہی ہے ۔

تم جیتو یا ہارو سُنو ۔۔۔ :(:oops::sad::desire::cry:
 
انڈیا بمقابلہ نیوزیلینڈ
انڈیا 179 آل آؤٹ 39 اعشاریہ 2 اوورز

آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ
کینگروز 257/5
46 اوورز
 
فہد اشرف

محفلین
انڈیا بمقابلہ نیوزیلینڈ
انڈیا 179 آل آؤٹ 39 اعشاریہ 2 اوورز

آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ
کینگروز 257/5
46 اوورز
آج کے مقابلوں میں آسٹریلیا ۱۲ رن سے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم ۶ وکٹوں سے فاتح رہی۔
اسمتھ کی سینچری کے ساتھ واپسی۔
 
آج کے میچز میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کامیاب۔

کینگروز نے لنکا کو 5 وکٹس جبکہ پومیز نے افغانستان کو 9 وکٹس سے شکست دی۔

FB-IMG-1558978220575.jpg

FB-IMG-1558978230025.jpg
 
آج کے میچز
انڈیا بمقابلہ بنگلہ دیش
ویسٹ انڈیز بمقابلہ نیوزیلینڈ

انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 360 جبکہ کالی آندھی نے 422 رنز کا ہدف دیا ہے۔
 
Top