كوئٹہ نمازِ جمعہ کے وقت دھماکہ:’انا للہ وانا الیہ راجعون‘

جاسم محمد

محفلین
کوئٹہ کی رحمانیہ مسجد میں بم دھماکے سے پیش امام شہید، متعدد نمازی زخمی
ویب ڈیسک جمع۔ء 24 مئ 2019
1678821-quettamasjidblast-1558689725-843-640x480.jpg

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر

کوئٹہ: پشتون آباد میں مسجد کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد رحمانیہ کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام شہید جب کہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو اورامدادی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جب کہ جائے وقوعہ کو سیکیورٹی فورسزاور پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسجد میں بم نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پشتون آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
 
Top