برائے اصلاح - بھوک اور افلاس سے انسان جب مرنے لگے

فلسفی

محفلین
سر الف عین اور دیگر احباب سے اصلاح کی گذارش ہے۔

بھوک اور افلاس سے انسان جب مرنے لگے
شہر کے باسی خود اپنے آپ سے ڈرنے لگے

وقت نے اخلاق کی تہذیب کو الٹا دیا
عقل والے بھی جنوں کی پیروی کرنے لگے

اے خدا ایمان کو رکھنا سلامت اُس گھڑی
تیرگی جب دامنِ تقدیر کو بھرنے لگے

اِس ترقی یافتہ دنیا میں کچھ انسان اب
بھوک کی شدت سے بچنے کے لیے مرنے لگے

اِس جہانِ عارضی میں کیا ہے ایسا فلسفیؔ
وقتِ رخصت تم بھی جینے کی دعا کرنے لگے​
 
مقطع واقعی بہت خوبصورت ہے۔میں نے حسنِ یوسف والا شعر آپ کی سوچ کے مطابق دوبارا لکھا ہے ایک نظر دیکھ لیں
 
سر الف عین اور دیگر احباب سے اصلاح کی گذارش ہے۔

بھوک اور افلاس سے انسان جب مرنے لگے
شہر کے باسی خود اپنے آپ سے ڈرنے لگے

وقت نے اخلاق کی تہذیب کو الٹا دیا
عقل والے بھی جنوں کی پیروی کرنے لگے

اے خدا ایمان کو رکھنا سلامت اُس گھڑی
تیرگی جب دامنِ تقدیر کو بھرنے لگے

اِس ترقی یافتہ دنیا میں کچھ انسان اب
بھوک کی شدت سے بچنے کے لیے مرنے لگے

اِس جہانِ عارضی میں کیا ہے ایسا فلسفیؔ
وقتِ رخصت تم بھی جینے کی دعا کرنے لگے​
کمال فلسفی صاحب بہت ہی اچھے خیالات کا مسودہ ہے
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین

میری غزل کو کوئی مسودہ کہے تو میں منہ بنا کر رخ دیوار کی جانب کرکے بیٹھ جاتا ہوں۔
فلسفی ۔۔۔

غزل اچھی ہے۔۔۔صرف ایک اختلاف، جسے شعری غلطی نہیں کہا جاسکتا۔ پھر بھی ۔۔۔ میں اسے غلطی ہی سمجھتا ہوں۔

وقت نے اخلاق کی تہذیب کو الٹا دیا
عقل والے بھی جنوں کی پیروی کرنے لگے
۔۔۔ یہاں محسوس ایسا ہوتا ہے کہ شاعر اخلاق کی تہذیب کے الٹ جانے کا دوش وقت یا زمانے کو دے رہا ہے جبکہ زمانے یا وقت کوقصور وار ٹھہرانا درست نہیں۔
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا اللہ عزوجل فرماتے ہیں کہ ابن آدم مجھے تکلیف دیتا ہے وہ کہتا ہے ہائے زمانے کی ناکامی پس تم میں سے کوئی یہ نہ کہے ہائے زمانے کی ناکامی کیونکہ میں ہی زمانہ ہوں میں اس رات اور دن کو بدلتا ہوں اور جب میں چاہوں گا ان دونوں کو بند کر دوں گا۔
لنک:
زمانہ کو بُرا مت کہیں
 
انس معین

محفلین
شاہد شاہنواز
حضرت آپ نے بجا فرمایا، مگر شاعری کی چال صحنِ مذہب میں دیکھنا عادلانہ روش ہے؟؟؟؟

گوکہ کہ زیادہ تر شعرا نے اپنے اشعار محفوظ نہیں کیے تاہم عربی شاعری کا جو ذخیرہ ہم تک پہونچا ہے وہ عربی شاعری کا سب سے زیادہ ادبی، عمدہ، بلیغ، فنیت سے بھرپور اور قواعد و مفردات کے لحاظ سے سب سے زیادہ فصیح ہے۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ دور جاہلیت کی شاعری قواعد و مفردات میں فصیح عربی زبان کی بنیاد ہے۔
ربط
 
منذر رضا

محفلین
جی انس معین یہی تو میں کہنا چاہ رہا ہوں کہ شاعری کو تعصبات ہائے مذہبی سے بالاتر ہو کر دیکھا جائے۔۔۔۔اور مذہبی پابندیاں عائد نہ کی جائیں۔۔۔۔۔۔۔
 
میرے خیال میں یہ قاری کا حق ہے کہ وہ الفاظ کو اپنے مطابق سمجھنے کی کوشش کرے۔ قطع نظر اس کے کہ مذہبی عنصر ہونا چاہیے یا نہیں میرے خیال میں عرف عام میں جب کہا جاتا ہے کہ "زمانہ بڑا خراب ہے" تو حقیقتا وقت یا زمانے کو برا نہیں کہا جاتا بلکہ عمومی طور پر معاشرے (جس کی اکائی فرد ہے) کی بدحالی کا رونا رویا جاتا ہے۔ میرے ذہن میں بھی کچھ ایسا ہی مفہوم تھا۔
 
انما الاعمال بالنیات ۔۔۔
گوکہ کہ زیادہ تر شعرا نے اپنے اشعار محفوظ نہیں کیے تاہم عربی شاعری کا جو ذخیرہ ہم تک پہونچا ہے وہ عربی شاعری کا سب سے زیادہ ادبی، عمدہ، بلیغ، فنیت سے بھرپور اور قواعد و مفردات کے لحاظ سے سب سے زیادہ فصیح ہے۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ دور جاہلیت کی شاعری قواعد و مفردات میں فصیح عربی زبان کی بنیاد ہے۔
ربط
سیکھنے کے لیے دور جاہلیت کے شعراء سے استفادہ بھی غلط نہیں، تاہم میں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ہم اردو میں بات کرتے کرتے عربی کی فصاحت و بلاغت کی طرف کیسے چلے گئے؟ صرف اس وجہ سے کہ میں نے ایک حدیث کا حوالہ دے دیا تھا؟

جی انس معین یہی تو میں کہنا چاہ رہا ہوں کہ شاعری کو تعصبات ہائے مذہبی سے بالاتر ہو کر دیکھا جائے۔۔۔۔اور مذہبی پابندیاں عائد نہ کی جائیں۔۔۔۔۔۔۔
بات اسلام کی تھی جو مذہب نہیں،د ین ہے۔ زندگی گزارنے کا طریقہ کہہ لیجئے۔شاعری کو آپ جتنی بھی بلند شے کہہ لیجئے، ہماری زندگی کا ایک جزو ہی سمجھی جائے گی۔ پابندی عائد کرنے والے ہم کون، ہمیں ایک بات مذہب نے سمجھائی اور ہم نے آگے بیان کرنا ضروری سمجھا۔ آگے جو شاعر کی مرضی ۔۔۔
 
Top