لوگ ہنسے ہیں مجھ پر

شاہد شاہنواز

لائبریرین
بحر سمجھ میں نہیں آسکی ۔۔۔
جس بحر میں آ پ نے شعر کہا یا کہنے کی کوشش کی، اس میں کوئی مشہور شعر یاد ہو تو بتائیے گا۔۔۔
 

عرفان سعید

محفلین
جناب عشق بسمل صاحب
جیسا کہ آپ نے اپنے مراسلے میں وضاحت پیش کی تھی کہ
میں شاعر نہیں ہوں بس خیالات لکھتا ہوں۔
اگر واقعی ایسا سمجھتے ہیں تو اپنی تحریر نثر میں پیش کریں یا ذیل کا زمرہ بھی ٹھیک رہے گا

آپ کی نثری شاعری بحور سے آزاد

اگر آپ واقعی "اصلاحِ سخن" میں کچھ پیش کرنے کے خواہاں ہیں تو اس مضمون کو دیکھ لیں

اصلاح کے متمنی’آسی صاحب‘ کے اس مضمون کو ضرور پڑھ لیں

اور جیسا کہ استادِ محترم اور فلسفی بھائی نے وضاحت کی، شاعری کا علم حاصل کریں۔ شکریہ
عشق صاحب اگر واقعی شاعری سے بھی عشق ہے تو اس کا تھوڑا علم حاصل کر لیں

آپ، محترم اسامہ سرسری صاحب کی کتاب "آؤ، شاعری سیکھیں" کا مطالعہ کیجیے۔ بیس قسطوں میں یہ کتاب آپ کو محفل پر مل جائے گی۔ یہ تھریڈ ملاحظہ کیجیے۔
 
Top