گیم آف تھرونز

زیک

مسافر
بہترین اور بدترین کا امتزاج قسط تھی۔

اچھی سنیماٹوگرافی لیکن جنگ کی تمام سٹریٹجی کو بالائے طاق رکھ دیا گیا
 
جاسم محمد

محفلین
گیم آف تھرونز کا "ٹیرئین لینسٹر" پاکستانی اشتہار میں
199502_4317264_updates.jpeg

— روزی خان

گیم آف تھرونز کی تخیلاتی دنیا کے مشرق کے لوگوں نے ونٹرفیل کے معرکے میں اگرچہ کامیابی حاصل کر لی ہے لیکن اس شہرہ آفاق ڈرامے کا معروف کردار "ٹیرئین لینسٹر" پاکستان کے مشرقی شہر راولپنڈی کے ایک چھوٹے سے ہوٹل میں موجود ہے۔

روزی خان سوشل میڈیا پر ایک سلیبرٹی کی حیثیت اختیار کر گئے ہیں اور اس کی وجہ ان کی معروف انگریزی سیریز گیم آف تھرونز" کے کردار "ٹیرئین لینسٹر" (پیٹر ڈنکلیج) سے مشابہت ہے۔

کچھ ماہ قبل تک 26 سالہ روزی خان بالکل بھی نہیں جانتے تھے کہ پیٹر ڈنکلیج کون ہیں لیکن ان کی زندگی اس وقت یکسر تبدیل ہوگئی جب ان کے ہوٹل کے مالک کے بیٹے نے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں۔

روزی خان کہتے ہیں کہ انہیں ابتدا میں لوگوں نے پیٹر ڈنکلیج کہنا شروع کر دیا لیکن جب انہوں نے گیم آف تھرونز دیکھا تو انہیں معلوم ہوا کہ لوگ انہیں ایسا کیوں کہہ رہے ہیں۔

دونوں کی نہ صرف شکل ایک جیسی ہے بلکہ ان کا قد بھی 135 سینٹی میٹر لمبا اور بالوں کا اسٹائل بھی ملتا جلتا ہے۔

199502_4317012_updates.JPG

—روزی خان (بائیں) اپنے ہم شکل کے ساتھ

199502_2634256_updates.jpg

— روزی خان

اب روزی خان کو ایک کھانے کی کمپنی کی جانب سے اشتہار میں بھی کام کرنے کا موقع مل گیا ہے۔

لیکن روزی خان کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ فلموں میں کام کریں جب کہ ان کی والدہ کی خواہش ہے کہ انہیں پیٹر ڈنکلیج سے بھی ملاقات کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ تقریباً ایک دہائی تک لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ کر رکھنے والے گیم آف تھرونز کا آٹھواں اور آخری سیزن 19 مئی کو ختم ہو گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
گیم آف تھرونز کے شائقین مایوس، آخری سیزن دوبارہ بنانے کیلیے 5 لاکھ افراد کی آن لائن پٹیشن
ویب ڈیسک جمع۔ء 17 مئ 2019
1671135-gameofthroneseasonoffcialposter-1558112780-253-640x480.jpg

وائٹ واکرز اور نائٹ کنگ کی ایک ہی قسط میں آریا کے ہاتھوں ہلاکت نے مداحوں کو مایوس کیا (فوٹو: سوشل میڈیا)

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی کامیاب ترین ٹی وی سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن نے مداحوں کو سخت مایوس کردیا اور 5 لاکھ افراد نے آن لائن پٹیشن کے ذریعے فلم کے ری میک کا مطالبہ کردیا۔

ایچ بی او کی مشہور زمانہ ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز نے سات سیزن کے ذریعے مداحوں کو سات برس تک اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔ دو سال کی مسلسل عکس بندی کے بعد سیریز کے آخری سیزن کو چھوٹی اسکرین پر پیش کر دیا گیا لیکن جہاں اس سیزن نے گزشتہ سات سیزن کے کئی ریکارڈ توڑے وہاں اس آخری سیزن نے مداحوں کو مایوس بھی کیا۔

ایک طرف ایک ہی قسط میں وائٹ واکرز اور نائٹ کنگ کے آریا کے ہاتھوں مرجانے سے مداح مایوس ہوئے دوسری طرف لمبی اقساط میں ایڈیٹنگ کے دوران بھی نہ پکڑی جانے والی غلطیوں نے مداحوں کو مزید غصہ دلایا اور سیریز کے آخری سیزن کو نئے مصنفوں کے اسکرپٹ پر بنانے کے لیے شروع ہونے والی پٹیشن پر پانچ لاکھ لوگوں نے دستخط کر دیے۔

یاد رہے کہ سیریز پر مداحوں کی مایوسی ایک طرف لیکن پھر بھی سیریز کی گزشتہ قسط اب تک گیم آف تھرونز کی تمام اقساط میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی قسط رہی ہے اور سیریز کی آخری قسط پیر کو پیش کی جائے گی۔
 
شہزاد وحید

ویسے اتنے بھی رونے دھونے والی بات نہیں۔ گزشتہ سیزنز میں ہر کردار کو ایک طویل دورانیے میں دکھایا گیا ہے۔ اب کیا سٹار پلس کے ڈرامے کی طرح ایک ولن کی موت کو چار اقساط میں مختلف کیمرا اینگل سے دکھاتے رہتے کیا؟ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 
یاسر حسنین

محفلین
آج آخری قسط آ جائے گی تو اس کے بعد یہ سارا قصہ ہی ختم ہو جائے گا۔
ویسے اس کے ٹائٹل کے بعد والا حصہ سپوائلر میں آتا ہے ;):donttellanyone2:
گیم آف تھرونز کے شائقین مایوس، آخری سیزن دوبارہ بنانے کیلیے 5 لاکھ افراد کی آن لائن پٹیشن
ویب ڈیسک جمع۔ء 17 مئ 2019
1671135-gameofthroneseasonoffcialposter-1558112780-253-640x480.jpg

وائٹ واکرز اور نائٹ کنگ کی ایک ہی قسط میں آریا کے ہاتھوں ہلاکت نے مداحوں کو مایوس کیا (فوٹو: سوشل میڈیا)

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی کامیاب ترین ٹی وی سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن نے مداحوں کو سخت مایوس کردیا اور 5 لاکھ افراد نے آن لائن پٹیشن کے ذریعے فلم کے ری میک کا مطالبہ کردیا۔

ایچ بی او کی مشہور زمانہ ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز نے سات سیزن کے ذریعے مداحوں کو سات برس تک اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔ دو سال کی مسلسل عکس بندی کے بعد سیریز کے آخری سیزن کو چھوٹی اسکرین پر پیش کر دیا گیا لیکن جہاں اس سیزن نے گزشتہ سات سیزن کے کئی ریکارڈ توڑے وہاں اس آخری سیزن نے مداحوں کو مایوس بھی کیا۔

ایک طرف ایک ہی قسط میں وائٹ واکرز اور نائٹ کنگ کے آریا کے ہاتھوں مرجانے سے مداح مایوس ہوئے دوسری طرف لمبی اقساط میں ایڈیٹنگ کے دوران بھی نہ پکڑی جانے والی غلطیوں نے مداحوں کو مزید غصہ دلایا اور سیریز کے آخری سیزن کو نئے مصنفوں کے اسکرپٹ پر بنانے کے لیے شروع ہونے والی پٹیشن پر پانچ لاکھ لوگوں نے دستخط کر دیے۔

یاد رہے کہ سیریز پر مداحوں کی مایوسی ایک طرف لیکن پھر بھی سیریز کی گزشتہ قسط اب تک گیم آف تھرونز کی تمام اقساط میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی قسط رہی ہے اور سیریز کی آخری قسط پیر کو پیش کی جائے گی۔
 
زیک

مسافر
آخری قسط میں ایک ہی بات تھی جس پر عقل مانی باقی سب کچھ عجیب ہی تھا۔ اختتام ٹھیک نہیں کیا۔
 
Top