دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلمیں

جاسم محمد

محفلین

زنیرہ ضیاء اتوار 19 مئ 2019
1672283-avatarcolaj-1558239466-469-640x480.jpg

دنیا بھر میں فلمسازی صنعت کا درجہ اختیار کرچکی ہے فوٹوفائل

کراچی: فلمیں لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کا ایک اچھا اور موثر ذریعہ ہیں دنیا بھر میں زیادہ تر لوگ تفریح حاصل کرنے کے لیے فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کے شعبے میں بھی جدت آگئی ہے اور اب فلمیں محض لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کا ذریعہ نہیں رہیں بلکہ فلمسازی صنعت کا درجہ اختیار کرچکی ہے اورفلم انڈسٹری ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ دنیا بھر میں جہاں فلمیں بنانے کے لیے اربوں روپوں کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے وہیں یہ فلمیں کھربوں روپے کا بزنس کرتی ہیں۔

یہاں دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس(کمائی) کرنے والی فلموں کی فہرست پیش کی جارہی ہے۔

اواتار
0-avatar-1558238576.jpg

ہدایت کار جیمز کیمرون کی 2010 میں ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ’اواتار‘ 2.7 بلین ڈالر کمائی کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے۔ فلم میں زوئے سلڈانا، سیم ورتھنگٹن، اسٹیفن لینگ سمیت ہالی ووڈ کے نامور فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اوینجرز اینڈ گیم
0-avengersendgame-1558238625.jpg

دوسرے نمبر پر اپنی ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی سائنس فکشن فلم ’اوینجرز اینڈ گیم‘ ہے۔ بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ آئرن مین، کیپٹن امریکا، تھور اور ہلک جیسے سپر ہیروز کی فلم میں یہ تمام سپر ہیروز دنیا کو تھائنوز نامی ولن سے بچاتے نظر آتے ہیں۔ فلم اب تک 2.5 بلین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کرچکی ہے جب کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

ٹائی ٹینک
0-titanci-1558238773.jpg

1997 میں ریلیز ہونے والی رو مینٹک ایڈونچر فلم ’ٹائی ٹینک‘ برسوں گزرنے کے بعد بھی لوگوں کے ذہنوں پر اس طرح نقش ہے جیسے کل ہی دیکھی ہو۔ فلم میں ہالی ووڈ کے نامور اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اورکیٹ ونسلٹ نےجیک اور روز کے کرداروں کو امر کردیا۔ جیمز کیمرون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ٹائی ٹینک‘ کو لوگ آج بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں اس فلم نےدنیا بھر میں 2.18 بلین ڈالر کا بزنس کیاہے۔

اسٹار وارز؛ دی فورس اویکنز
0-starwars-1558238844.jpg

دنیا بھر میں سائنس فکشن فلمیں بہت زیادہ پسند کی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ فلمیں اربوں کا بزنس کرتی ہیں۔ چوتھے نمبر پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھی سائنس فکشن فلم ’اسٹارزوارز؛ دی فورس اویکنز‘ ہے۔ اس فلم نے 2.06 بلین ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔

اوینجرز؛ انفنیٹی وار
0-infinitywar-1558238944.jpg

مارول اسٹوڈیوز کی اوینجرز سیریز کو شائقین میں بہت پسند کیاجاتا ہے۔ فلم میں شامل دنیا کو بچاتے ہوئے سپرہیروز کو دیکھ کر لوگ کچھ دیر کے لیے اپنے تمام مسائل بھول کر سپر ہیروز کی دنیا میں کھوجاتے ہیں۔ ’ اوینجرز ؛ انفنیٹی وار‘ اوینجرز سیریز کی انیسویں فلم ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں تہلکہ مچادیاتھا۔ 2018 میں ریلیز ہونے والی س فلم نے 2.04 بلین ڈالرز کمائے ہیں۔

جراسک ورلڈ
0-jurassinworld-1558239028.jpg

1993 میں ریلیز ہوئی غیر معمولی جسامت اورخطرناک ڈائناسارز پر مشتمل فلم ’جراسک پارک‘ نے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں تہلکہ مچادیاتھا۔ فلم میں چند سائنسدانوں کو خطرناک ڈائناسارز سے بھڑتے اور پھر ان سے بچنے کی کوششیں کرتے دکھایا گیا تھا یہ فلم دنیا بھر میں اتنی پسند کی گئی تھی کہ بعد ازاں اس کے کئی پارٹس بنائے گئے۔ تاہم 2015 میں جراسک فرنچائز کی ریلیز ہونے والی فلم ’جراسک ورلڈ‘ دنیا بھر میں 1.67 بلین ڈالرز کا غیرمعمولی بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

دی اوینجرز
0-avengers-1558239080.jpg

دنیا بھر کے شائقین سپر ہیروز سے کتنی محبت کرتے ہیں اس بات کا ثبوت اس لسٹ میں شامل ہونے والی اوینجرز سیریز کی ایک اور فلم ’دی اوینجرز‘ ہے۔ 2012 میں ریلیز ہونےوالی اس فلم کو دنیا بھر کے شائقین کی جانب سے بےحد پزیرائی حاصل ہوئی تھی اور یہ فلم1.518 بلین ڈالرز کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

فیوریس 7

0-furous-1558239139.jpg

فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’فیوریس7‘ کو دنیا بھر میں بے حد پسند کیاگیا تھا اس فلم نے گلوبلی 1.516 بلین ڈالرز کا بزنس کیاتھا۔

اوینجرز؛ ایج آف آلٹرون
0-ultron-1558239194.jpg

اوینجرز سیریز کی گیارہوں فلم ’اوینجرز؛ ایج آف آلٹرون‘بھی شائقین پر اپنی چھاپ چھوڑنے میں کامیاب رہی تھی۔ یہ فلم 1.405 بلین ڈالرز کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

بلیک پینتھر
0-panther-1558239300.jpg

ہماری لسٹ میں دسویں نمبر پر جس فلم نے دنیا بھر میں کمائی کا ریکارڈ قائم کیا وہ 2018 میں ریلیز ہوئی فلم ’بلیک پینتھر‘ ہے۔ یہ فلم 1.3 بلین ڈالرز کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔
---
کس کس نے یہ سب دیکھ رکھی ہیں؟
 
یاسر حسنین

محفلین
سٹار وارز کے علاوہ باقی ساری فلمیں دیکھ رکھی ہیں۔
مارول سنمیٹک یونیورس کے ساتھ ایک لگاؤ سا ہے۔ جبکہ باقی ان کی شہرت کی وجہ سے دیکھی تھیں۔ ویسے حیرت ہے کہ اس فہرست میں ڈی سی ایکسٹنڈڈ یونیورس کی ایک فلم بھی شامل بھی نہیں جبکہ مارول کی کافی ساری ہیں۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
ویسے حیرت ہے کہ اس فہرست میں ڈی سی ایکسٹنڈڈ یونیورس کی ایک فلم بھی شامل بھی نہیں […]
ڈی سی اسٹوڈیوز مارول کی طرح پیسا بنانے میں اتنے کامیاب نہیں ہو سکے۔
ڈی‌سی‌ایکسٹینڈڈ یونیورس نے جلدبازی میں مارول سنیمیٹِک یونیورس کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی تھی اور یوں (سوائے ’ونڈر وومن‘ کے) منہ کی کھائی۔ اب آ کر کچھ بہتر فلمیں (’ایکوامین‘، ’شیزیم!‘ — ’ایکوامین‘ 1.1 بلین ڈالرز کا بزنس کر چکی ہے) سامنے آئی ہیں، سو دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میں نے اس میں سے اونیجرز سیریز کی کوئی فلم نہیں دیکھی۔ آل ٹیم فیورٹ ٹائٹینک، سٹاروارز اور جراسک سیریز ہے۔ فیوریس 7 بھی اچھی فلم تھی۔
 
فہیم

لائبریرین
اسٹار وار اور جراسک ورلڈ کے سوا باقی تمام دیکھ رکھی ہیں۔
اور ان میں مجھے انفینٹی وارز سب سے زیادہ پسند آئی۔
 
جاسم محمد

محفلین
ڈی‌سی‌ایکسٹینڈڈ یونیورس نے جلدبازی میں مارول سنیمیٹِک یونیورس کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی تھی اور یوں (سوائے ’ونڈر وومن‘ کے) منہ کی کھائی۔ اب آ کر کچھ بہتر فلمیں (’ایکوامین‘، ’شیزیم!‘ — ’ایکوامین‘ 1.1 بلین ڈالرز کا بزنس کر چکی ہے) سامنے آئی ہیں، سو دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔
ونڈر وومن اور ایکوامین واقعی اچھی فلمیں ہیں۔ امید ہے مزید بہتری آئے گی۔
 
شہزاد وحید

محفلین
ونڈر وومین :in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
اور سٹار وارز والا کبھی دیکھ ہی نہیں پایا میں بڑا بور لگتا مجھے۔ اور باقی سب کی سب دیکھی ہیں۔
 
دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلمیں
زنیرہ ضیاء اتوار 19 مئ 2019
1672283-avatarcolaj-1558239466-469-640x480.jpg

دنیا بھر میں فلمسازی صنعت کا درجہ اختیار کرچکی ہے فوٹوفائل

کراچی: فلمیں لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کا ایک اچھا اور موثر ذریعہ ہیں دنیا بھر میں زیادہ تر لوگ تفریح حاصل کرنے کے لیے فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کے شعبے میں بھی جدت آگئی ہے اور اب فلمیں محض لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کا ذریعہ نہیں رہیں بلکہ فلمسازی صنعت کا درجہ اختیار کرچکی ہے اورفلم انڈسٹری ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ دنیا بھر میں جہاں فلمیں بنانے کے لیے اربوں روپوں کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے وہیں یہ فلمیں کھربوں روپے کا بزنس کرتی ہیں۔

یہاں دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس(کمائی) کرنے والی فلموں کی فہرست پیش کی جارہی ہے۔

اواتار
0-avatar-1558238576.jpg

ہدایت کار جیمز کیمرون کی 2010 میں ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ’اواتار‘ 2.7 بلین ڈالر کمائی کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے۔ فلم میں زوئے سلڈانا، سیم ورتھنگٹن، اسٹیفن لینگ سمیت ہالی ووڈ کے نامور فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اوینجرز اینڈ گیم
0-avengersendgame-1558238625.jpg

دوسرے نمبر پر اپنی ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی سائنس فکشن فلم ’اوینجرز اینڈ گیم‘ ہے۔ بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ آئرن مین، کیپٹن امریکا، تھور اور ہلک جیسے سپر ہیروز کی فلم میں یہ تمام سپر ہیروز دنیا کو تھائنوز نامی ولن سے بچاتے نظر آتے ہیں۔ فلم اب تک 2.5 بلین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کرچکی ہے جب کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

ٹائی ٹینک
0-titanci-1558238773.jpg

1997 میں ریلیز ہونے والی رو مینٹک ایڈونچر فلم ’ٹائی ٹینک‘ برسوں گزرنے کے بعد بھی لوگوں کے ذہنوں پر اس طرح نقش ہے جیسے کل ہی دیکھی ہو۔ فلم میں ہالی ووڈ کے نامور اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اورکیٹ ونسلٹ نےجیک اور روز کے کرداروں کو امر کردیا۔ جیمز کیمرون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ٹائی ٹینک‘ کو لوگ آج بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں اس فلم نےدنیا بھر میں 2.18 بلین ڈالر کا بزنس کیاہے۔

اسٹار وارز؛ دی فورس اویکنز
0-starwars-1558238844.jpg

دنیا بھر میں سائنس فکشن فلمیں بہت زیادہ پسند کی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ فلمیں اربوں کا بزنس کرتی ہیں۔ چوتھے نمبر پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھی سائنس فکشن فلم ’اسٹارزوارز؛ دی فورس اویکنز‘ ہے۔ اس فلم نے 2.06 بلین ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔

اوینجرز؛ انفنیٹی وار
0-infinitywar-1558238944.jpg

مارول اسٹوڈیوز کی اوینجرز سیریز کو شائقین میں بہت پسند کیاجاتا ہے۔ فلم میں شامل دنیا کو بچاتے ہوئے سپرہیروز کو دیکھ کر لوگ کچھ دیر کے لیے اپنے تمام مسائل بھول کر سپر ہیروز کی دنیا میں کھوجاتے ہیں۔ ’ اوینجرز ؛ انفنیٹی وار‘ اوینجرز سیریز کی انیسویں فلم ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں تہلکہ مچادیاتھا۔ 2018 میں ریلیز ہونے والی س فلم نے 2.04 بلین ڈالرز کمائے ہیں۔

جراسک ورلڈ
0-jurassinworld-1558239028.jpg

1993 میں ریلیز ہوئی غیر معمولی جسامت اورخطرناک ڈائناسارز پر مشتمل فلم ’جراسک پارک‘ نے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں تہلکہ مچادیاتھا۔ فلم میں چند سائنسدانوں کو خطرناک ڈائناسارز سے بھڑتے اور پھر ان سے بچنے کی کوششیں کرتے دکھایا گیا تھا یہ فلم دنیا بھر میں اتنی پسند کی گئی تھی کہ بعد ازاں اس کے کئی پارٹس بنائے گئے۔ تاہم 2015 میں جراسک فرنچائز کی ریلیز ہونے والی فلم ’جراسک ورلڈ‘ دنیا بھر میں 1.67 بلین ڈالرز کا غیرمعمولی بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

دی اوینجرز
0-avengers-1558239080.jpg

دنیا بھر کے شائقین سپر ہیروز سے کتنی محبت کرتے ہیں اس بات کا ثبوت اس لسٹ میں شامل ہونے والی اوینجرز سیریز کی ایک اور فلم ’دی اوینجرز‘ ہے۔ 2012 میں ریلیز ہونےوالی اس فلم کو دنیا بھر کے شائقین کی جانب سے بےحد پزیرائی حاصل ہوئی تھی اور یہ فلم1.518 بلین ڈالرز کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

فیوریس 7

0-furous-1558239139.jpg

فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’فیوریس7‘ کو دنیا بھر میں بے حد پسند کیاگیا تھا اس فلم نے گلوبلی 1.516 بلین ڈالرز کا بزنس کیاتھا۔

اوینجرز؛ ایج آف آلٹرون
0-ultron-1558239194.jpg

اوینجرز سیریز کی گیارہوں فلم ’اوینجرز؛ ایج آف آلٹرون‘بھی شائقین پر اپنی چھاپ چھوڑنے میں کامیاب رہی تھی۔ یہ فلم 1.405 بلین ڈالرز کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

بلیک پینتھر
0-panther-1558239300.jpg

ہماری لسٹ میں دسویں نمبر پر جس فلم نے دنیا بھر میں کمائی کا ریکارڈ قائم کیا وہ 2018 میں ریلیز ہوئی فلم ’بلیک پینتھر‘ ہے۔ یہ فلم 1.3 بلین ڈالرز کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔
---
کس کس نے یہ سب دیکھ رکھی ہیں؟
تمام دیکھیں ہیں
 
ونڈر وومین :in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
اور سٹار وارز والا کبھی دیکھ ہی نہیں پایا میں بڑا بور لگتا مجھے۔ اور باقی سب کی سب دیکھی ہیں۔
اسٹار وارز فلموں کا اگر مزہ لینا ہے تو اسے ترتیب سے دیکھیں
سب سے پہلے 77ء 80ء اور 83 ء کی دیکھیں
پھر 99ء 2002 اور 2005 کی
اور پھر 15ء 17 ء اور 2019ء کی
مزہ نہ آئے تو پیسا واپس
 
Top