گلگت بلتستان کے سفر کا پلان

زیک

مسافر
یہ دونوں مجھے گروپ سے الگ ہی کرنے پڑنے کہ گوجرانوالیا دوست ہائیکنگ سے خوب بھاگتا ہے۔ وہ یہی کہتا ہے بھائی اگر فئیری میڈوز کی طرح وہاں بھی گھوڑا مل جائے گا تو عمدہ نہیں تے جواب جے۔




اچھو اچھو
5 دن میں اگر وہاں جانے آنے کے دن بھی شامل ہیں تو کافی کم ہیں۔ سکردو کی سڑک بھی خراب ہے اور ممکن ہے بابوسر کا راستہ بھی نہ کھلا ہو۔ اس صورت میں تو آپ خپلو جانے اور واپس آنے ہی میں سارا وقت گزار دیں گے۔ اگر سکردو یا آس پاس جانا ہے تو جہاز بہتر رہے گا۔

دیوسائی کی سڑک بھی شاید جون کے آخر یا جولائی میں کھلتی ہے۔

ریچھوں کے علاقے میں کھانے پینے کی چیزوں کے بارے میں احتیاط لازم ہے جس کا شاید وہاں خیال نہیں رکھا جاتا۔
 
اگر کوئی آجکل میں براستہ بابوسر ٹاپ گلگت بلتستان کا جانے کا ارادہ رکھتا ہے تو یا کینسل کر دیا جائے یا پھر شاہراہ قراقرم سے دھکے کھائے جائیں۔۔
 
Top