سانحہ 12 مئی کو 12 سال بیت گئے، ذمہ داران اب تک سزا نہ پاسکے

جاسم محمد

محفلین
سانحہ 12 مئی کو 12 سال بیت گئے، ذمہ داران اب تک سزا نہ پاسکے
199870_9462745_updates.jpg

سندھ ہائی کورٹ کی 50ویں سالگرہ پر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد پر شہر کو خون میں نہلا دیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

کراچی: سانحہ 12 مئی 2007 کو 12 سال کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن تاحال واقعے کے ذمے داروں کو سزا نہ ہوسکی۔

12 مئی 2007 کو وکلاء تحریک اپنے عروج پر تھی، اُس وقت کے غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سندھ ہائی کورٹ کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی آرہے تھے کہ اس موقع پر شہر کو خون سے نہلا دیا گیا۔

معزول چیف جسٹس کی کراچی آمد پر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان استقبال کے لیے نکلے اور کئی مقامات پر اُس وقت کی حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں میں مسلح تصادم شروع ہوا۔

شہر کی شاہراہوں پر اسلحے کا آزادانہ استعمال دیکھنے میں آیا اور خون ریزی میں وکلاء سمیت 48 افراد شہر کی سڑکوں پر دن دہاڑے قتل کردیئے گئے تھے۔

ان واقعات میں 130 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ درجنوں گاڑیاں اور املاک بھی نذر آتش کی گئیں جس کے بعد شہر کے مختلف تھانوں میں ان افراد کے قتل کے 7 مقدمات درج ہوئے۔

تقریباً ڈھائی سال قبل پولیس نے ساتوں مقدمات کے چالان انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں جمع کرایا، جس میں اُس وقت کے مشیر داخلہ اور موجودہ میئر کراچی وسیم اختر سمیت 55 سے زائد ملزمان نامزد ہیں اور تمام ضمانت پر رہا ہیں۔

15 مئی 2018 کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 12 مئی سے متعلق کیس میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔

وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سانحہ 12 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جسے وکلاء 'بلیک ڈے' کے طور پر مانتے ہیں اور اس کی ذمہ دار حکومت سندھ اور وہ تمام ادارے ہیں جن کا کام شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔
 

وصی اللہ

محفلین
آئندہ حکومت تو عمران صاحب ایم کیو ایم کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر بنانے والے ہیں
 
Top