شیر اور ببر شیر، ایک غلط فہمی کا ازالہ

"شیر" اصلا ایک فارسی لفظ ہے جو اردو اور ہندی میں غالبا مغل دور سے یا اس سے بھی پہلے استعمال ہوتا چلا آرہا ہے۔ فارسی زبان میں اس کا معین اور غیر مبہم مفہوم وہی ہے جو انگریزی میں لفظ Lion عربی میں اسد، لاطینی Leo اور ہندی میں سنگھ یا سِنہ (سِنہہ) (सिंह) کا ہے۔ فارسی میں Tiger کیلئے "بَبْر" (باء کے سکون کے ساتھ، فیروز اللغات میں معنی و تلفظ دونوں غلط ہیں!) کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ یہی نام عربی میں بھی بلا تغیر منتقل ہو کر وہاں اسی معنی (Tiger) میں استعمال ہوتا ہے اور ہندی میں جس کے لیے باگھ (बाघ) کا لفظ مستعمل ہے۔ لفظ باگھ اردو لغات میں بھی آپ کو مل جاتا ہے (دیکھیے فیروز اللغات)، اگر چہ ہماری لغات میں وہی روایتی ابہام جا بجا پایا جاتا ہے کہ شیر، چیتا اور اسد کو جا بجا خلط ملط کر لیا گیا ہے۔ مثلا اہل تحقیق یہ مندرجات ملاحظہ فرمالیں: اسد، باگھ، ببر، شیر، شیر ببر، سنگھ اور سِنہ۔ اب ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ببر شیر Tiger کے لیے استعمال ہوتا اور شیر Lion کے لیے لیکن معاملہ بالکل برعکس ہے!
انگریزی کے اثر و نفوذ سے پہلے لفظ شیر فارسی سے منتقل ہوکر اردو میں اسی طور پر استعمال ہوتا رہا اور کسی کو اس کے اطلاق میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔ لیکن جب فارسی کا آفتاب اقبال غروب ہونے لگا اور بر صغیر میں انگریزی زبان کے چرچے ہونے لگے تو لوگوں کو شیر اور" ببر شیر" کے اطلاق میں سخت الجھنیں پیش آئیں! تاہم عوامی سطح پر پھر بھی "شیر" بلا نزاع انگریزی "Lion" کے ہم معنی ہی استعمال ہوتا رہا۔ جیسے آج انگریزی میں لفظ "Cheetah" جو دراصل ایک اردو/ہندی لفظ ہے، ایک مخصوص چھوٹے سر والے تیز رفتار درندے کے ساتھ خاص ہو گیا ہے لیکن چیتا کا مفہوم اردو/ہندی میں اتنا تنگ نہیں! ہند و پاک کے اکثر لوگ Tiger، Leopard (تیندوے) نیز انگریزی میں آج جس کو بطور خاص "Cheetah" کہا جانے لگا ہے، سب انواع کے لئے بے تکلف "چیتا" کو ایک لفظ مشترک کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اور بعض اس کو Tiger کے ساتھ خاص کرتے ہیں۔ لیکن شیر کا لفظ کسی طور کسی دوسرے درندے کیلئے استعمال نہیں ہوتا! اگر Tiger کو شیر کہنا صحیح ہو جائے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ فارسی اور اس کے زیر اثر اردو ادب میں زمانہ قدیم سے "شیر" کے نام سے جو کچھ منسوب ہوتا رہا ہے، اس کو Tiger کے حق میں درست مانا جائے! مثلا جنگل کا بادشاہ، بہادری، گروہوں میں زندگی بسر کرنا، بادشاہوں کا اس میں دلچسپی لینا (مثلا Roman Gladiators کا نام کس نے نہیں سنا!)، بچوں کی کہانیوں اور قدیم مصوری کا محور ہونا، اس کے مجسمے بنوانا وغیرہ سب Tiger کے حق میں درست ہوں، حالانکہ یہ سب غلط ہے! بلکہ یہ سب Lion کا حصہ ہے جبکہ قدیم فارسی و اردو ادب سے نا آشنا اس کو Tiger کے حق میں سمجھ بیٹھے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج انٹرنیٹ کے دور میں صورت حال بالکل برعکس ہوگئی ہے اور تاریخی نوشتوں کو سمجھنے میں ان لوگوں کو سخت دھوکا لگا ہے۔ شیر اور ببر شیر اردو میں Misnomer کی کیفیت اختیار کرگئے ہیں لہذا ان دونوں لفظوں کی اصلاح انتہائی ناگزیر ہے۔ اگلی قسط میں ان شاء اللہ قدیم عربی اور فارسی لغات سے شیر کو اسد، سنگھ، Lion اور Leo کے مترادف ثابت کیا جائے گا جس سے یہ خود بخود روز روشن کی طرح عیاں ہوجائے گا کہ Tiger کو شیر کہنا اور سمجھنا غلط ہے!
وباللہ التوفیق۔
 
لفظ تیندوا میں نے لیپرڈ کے لیے لکھا تھا لیکن "اختلاط رسم الخط" نے نا حق اس کو ٹایگر کے شانہ بشانہ لا کھڑا کیا ہے لہذا یہاں تصحیح لکھ رہا ہوں کیونکہ وہاں مزید گڑبڑ ہوجانے کا خطرہ ہے!
 
زیک

مسافر
دلچسپ۔

ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ lion افریقہ، مشرق وسطی اور جنوبی ایشیا میں پایا جاتا تھا جبکہ tiger جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں۔
 
ابو ہاشم

محفلین

متفق
 
منفرد معلومات۔ البتہ پشتو کا ذکر نہیں کیا آپ نے۔
جی ضرور! پشتو میں شیر کو زْمَرے (بسکون زاء، بفتح میم اور یائے مجہول) کہتے ہیں، اگر چہ تعلیم یافتہ لوگ شیر بھی استعمال کرتے ہیں۔ چیتے (باگھ) کے لیے کوئی متعین لفظ میرے علم میں نہیں، البتہ کئی لوگ پڑانگ (پشتو: پړانګ، بسکون اول) کہتے ہیں جس کا لسانی رشتہ فارسی پلنگ (بروزن پلنگ اردو) سے ملتا ہے لیکن وہاں وہ تیندوے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ پشتو میں پڑانگ بمعنئ پلنگ کے علاوہ، "پیشو پڑانگ" یا "پیش پڑانگ" (بِلّا) جیسی تراکیب میں شاید بمعنئ چیتا (باگھ) بھی ہے۔ وہ اس طرح کہ بلی کی شکل بنسبت تیندوے کے چیتے (باگھ) سے زیادہ ملتی جلتی ہے کیونکہ عام گھریلو بلیوں پر چیتے (باگھ) کی مانند ہلکی دھاریاں ہوتی ہیں جبکہ تیندوے پر سیاہ دھبے ہوتے ہیں، اس لیے قرین قیاس یہی ہے کہ یہاں پڑانگ بمعنی چیتا (باگھ) ہے۔
اردو خوان بھائیوں سے معذرت کرنی پڑ رہی ہے کہ اردو فورم پر پشتو کی بات ہو رہی ہے۔ خیر، اس دلیل سے تمسک کر سکتا ہوں کہ ساری زبانیں آپس میں سگی بہنیں ہیں اور ایک ہی "مادر زبان" سب کی اساس پر ہے، اس لیے ایک بہن کے ذکر سے کبھی دوسری کا بھی ذکر ہو جاتا ہے!
 
فرقان احمد

محترم ابراہیم بھائی! آپ نے سچ مچ ہماری معلومات میں بہت اضافہ کیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔۔۔! :) اگر آپ مناسب سمجھیں تو درج ذیل ربط پر کلک کر کے اپنا باقاعدہ تعارف بھی کروا دیجیے۔
یہ رہا ربط۔
 
نوازش، فرقان صاحب! یہ آپ کا بڑا پن ہے، مجھے ایسا کوئی وسوسہ نہیں :)۔ ان شاء اللہ، اس موضوع کے اختتام پر کسی وقت کچھ گپ شپ ہو جائے گی۔
 
دلچسپ۔

ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ lion افریقہ، مشرق وسطی اور جنوبی ایشیا میں پایا جاتا تھا جبکہ tiger جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں۔
بلکہ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ایشیا اور یورپ کے علاوہ بر اعظم شمالی امریکا بھی شیروں کا مسکن رہا ہے۔ شیروں کی ایک ناپید نوع American Cave Lion جس کو Mega Lion بھی کہتے ہیں، شمالی امریکا میں شیروں کی ایک ذیلی نوع تھی۔
کسی کو Mountain Lion جس کو Puma یا Cougar وغیرہ بھی کہتے ہیں، سے Cave Lion کا شبہ نہ ہو کہ اگر چہ وہ بھی جنوبی و شمالی امریکا میں پایا جاتا ہے مگر وہ ایک الگ حیاتیاتی نوع ہے جس کا شیر سے خاندانی رشتہ بہت بعید ہے۔
 
ہم تو یہ سمجھتے رہے ببر شیر بہت سارے بالوں والا زیادہ طاقت والا شیر
1962202479093220143239229154292398873134222.jpg
 
میں
lion کے لیے شیر
tiger کے لیے باگھ
leopard کے لیے تیندوأ
اور cheetah کےلیے چیتا
استعمال کرتا ہوں
میں آپ سے تقریبا سو فیصد متفق ہوں بجز اس کے کہ باگھ اگر چہ ہندی اور ہندوستان میں ایک روزمرہ لفظ ہے مگر اردو اور پاکستان میں غیر معروف ہے۔ اس کو تعلیم یافتہ لوگ فورمز، سوشل، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا وغیرہ سے معروف بنا سکتے ہیں، اگر ان کو قابل قبول ہو، یہ جانتے ہوئے کہ ہماری اردو لغات میں اس کا اندراج موجود ہے۔
 
آصف اثر

معطل
جی ضرور! پشتو میں شیر کو زْمَرے (بسکون زاء، بفتح میم اور یائے مجہول) کہتے ہیں، اگر چہ تعلیم یافتہ لوگ شیر بھی استعمال کرتے ہیں۔ چیتے (باگھ) کے لیے کوئی متعین لفظ میرے علم میں نہیں، البتہ کئی لوگ پڑانگ (پشتو: پړانګ، بسکون اول) کہتے ہیں جس کا لسانی رشتہ فارسی پلنگ (بروزن پلنگ اردو) سے ملتا ہے لیکن وہاں وہ تیندوے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ پشتو میں پڑانگ بمعنئ پلنگ کے علاوہ، "پیشو پڑانگ" یا "پیش پڑانگ" (بِلّا) جیسی تراکیب میں شاید بمعنئ چیتا (باگھ) بھی ہے۔ وہ اس طرح کہ بلی کی شکل بنسبت تیندوے کے چیتے (باگھ) سے زیادہ ملتی جلتی ہے کیونکہ عام گھریلو بلیوں پر چیتے (باگھ) کی مانند ہلکی دھاریاں ہوتی ہیں جبکہ تیندوے پر سیاہ دھبے ہوتے ہیں، اس لیے قرین قیاس یہی ہے کہ یہاں پڑانگ بمعنی چیتا (باگھ) ہے۔
اردو خوان بھائیوں سے معذرت کرنی پڑ رہی ہے کہ اردو فورم پر پشتو کی بات ہو رہی ہے۔ خیر، اس دلیل سے تمسک کر سکتا ہوں کہ ساری زبانیں آپس میں سگی بہنیں ہیں اور ایک ہی "مادر زبان" سب کی اساس پر ہے، اس لیے ایک بہن کے ذکر سے کبھی دوسری کا بھی ذکر ہو جاتا ہے!
بہت اچھا۔
لیکن پشتو میں زمرے اور پڑانگ کے علاوہ بھی نام ہیں۔ مثلا
بور (ببر شیر)
یوز
اب ہر ایک کا اردو انگریزی متبادل کیا ہے، یہ قابل تحقیق ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
عربی زبان میں ٹائیگر کے لیے ببر، شیر لے لیے اسد ، لیپرڈ کے لیے نمر اور چیتے لے لیے فہد استعمال ہوتا ہے ۔ ان سب کی جمع فعول کے وزن پر بالترتیب ببور ،اسود، نمور اور فہود بنتی ہے ۔
حیرت ہے کہ مضمون میں بگھیرا کا ذکر نہیں آیا یہ اردو میں استعمال ہوتا ہے (شاید ٹائیگر کے لیے) ۔
 
ہم تو یہ سمجھتے رہے ببر شیر بہت سارے بالوں والا زیادہ طاقت والا شیر
1962202479093220143239229154292398873134222.jpg
چوہدری صاحب! آپ نے بھی پتے کی بات کہہ دی ہے، اگر ببر فارسی کا لفظ نہ ہو تب تو بالوں والے شیر کو آپ چاہے تو ببر شیر بھی کہہ دیں جیسا کہ اردو معاجم کے مندرجات: بَبَر اور بَبْری سے پتہ چلتا ہے! ہماری پشتو میں بھی لفظ بَبَر (بفتحتین) بڑے اور گھنے بالوں والے شخص یا جانور کے لیے استعمال ہوتا ہے چاہے وہ شیر نہ بھی ہو۔
لیکن میرے پوسٹ کا مرکزی خیال جس پر میں پورا زور صرف کر رہا ہوں، یہ ہے کہ صرف Tiger کو بلا شرکت غیرے شیر کہنا قطعی طور پر غلط ہے۔
باقی Tiger کو بَبْر (بسکون) شیر کہنے کا خیال تو اس مفروضے پر مبنی ہے کہ اس کے ساتھ بَبْر کا سابقہ فارسی ہے جس پر پہلے بحث ہو چکی ہے۔
باقی اگر بَبَر (بفحتین) کا سلسلہ نسب کسی طور بالوں والے سے ثابت ہوجائے تو پھر بے شک شیر کو بَبَر شیر کہنا بھی درست ٹھہرے مگر تب بھی شیر مجرد اور "باگھ" مرادف نہیں ٹہر سکتے!
 
عربی زبان میں ٹائیگر کے لیے ببر، شیر لے لیے اسد ، لیپرڈ کے لیے نمر اور چیتے لے لیے فہد استعمال ہوتا ہے ۔ ان سب کی جمع فعول کے وزن پر بالترتیب ببور ،اسود، نمور اور فہود بنتی ہے ۔
حیرت ہے کہ مضمون میں بگھیرا کا ذکر نہیں آیا یہ اردو میں استعمال ہوتا ہے (شاید ٹائیگر کے لیے) ۔
بہت شکریہ شاہ جی! میں خالد محمود چوہدری صاحب کے پوسٹ کے جواب میں اپنے موضوع کا مرکزی خیال واضح کر چکا ہوں، آپ وہاں ملاحظہ فرمالیں۔
رہا بگھیرا وغیرہ کا ذکر تو یہ لفظ میری نظر سے نہیں گزرا، البتہ بگھیلا گزرا ہے جس کا معنی مجھے میسر واحد اردو معجم، فیروز اللغات میں چونکہ شیر کا بچہ لکھا ہے، اس لیے میں نے "باگھ" کی جگہ "باگھ" کا بچہ رکھنا مناسب نہ جانا اور قلمزد کر دیا۔ اب جرمانہ آپ لکھیں، پرچہ میں کاٹ لوں گا! ;)
یاد رہے کہ مذکورہ معنی کا سقم میں پہلے ہی واضح کر چکا ہوں کیونکہ فیروز اللغات والوں کے ہاں شیر، اسد اور باگھ ایک ہی چیز کے تین نام ہیں (دیکھئے: مادہ شیر)۔
مختصرا، باگھ، بگھیلا، بگھیرا (اگر آپ کی نقل صحیح ہو)، Tiger کو کہتے ہیں۔
 
بہت اچھا۔
لیکن پشتو میں زمرے اور پڑانگ کے علاوہ بھی نام ہیں۔ مثلا
بور (ببر شیر)
یوز
اب ہر ایک کا اردو انگریزی متبادل کیا ہے، یہ قابل تحقیق ہے۔
جناب آصف صاحب! آپ نے درج ذیل الفاظ کا ذکر کیا ہے:
1. بور: یہ لفظ میرے لیے بمعنی (ببر) شیر یعنی Lion بالکل نیا ہے۔ یہ آپ کا کوئی علاقائی لفظ ہے یا آپ کسی کتاب کا حوالہ دینا پسند فرمائیں گے؟
2. یوز: یہ تو فارسی لفظ ہے اور بمعنی چیتا Cheeta ہے جس کو عربی میں فہد کہتے ہیں۔ (ملاحظہ فرمائیں غیاث اللغات در بحث یوز و پلنگ)
ویسے بھائی آصف! آپ کہاں کے ہیں جو پشتو میں یوز کو Use کرتے ہیں؟؟!!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس کی مشہوری تو کپلنگ کی جنگل بک کی وجہ سے ہے۔ وہ لیپرڈ تھا۔
جی ہاں درست لیکن ہماری والدہ،والد اور دیگر کئی اقارب یہ لفظ کافی استعمال کرتے تھے ۔ بچپن میں تو یہ بہت کثرت سے سننے میں آتا تھا ۔ اندازہ ہے کہ وہ لوگ اپنے واقعات اور قصے سنانے میں ٹائیگر مراد لیتے تھے ۔کیوںکہ لیپرڈ کے لیے تیندوا لفظ ہے۔ کپلنگ نے البتہ لیپرڈ ہی کے لیے استعمال کیا ہے۔
ویسے ایک دھاگا حیوانات کے اردو انگلش ناموں کا بھی ترتیب شروع ہو نا چاہیئے۔ جیسا کہ کسی زمانے میں شاید آپ ہی نے مصالحوں کے اردو اور انگریزی ناموں کے بارے میں بنایا تھا ۔
 
آخری تدوین:
Top