دعائے خٰیر ، ذکر و اذکار - تجویز

imissu4ever

محفلین
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
ایک دوسرے کے حق میں غائبانہ دعا کی فضیلت

انسان کو صرف اپنے لئے ہی دعا نہیں کرنی چاہئے، بلکہ اپنے دوست احباب اور خویش و اقارب کے حق میں پرخلوص دعائیں کرنی چاہئیں۔


نبی ﷺ نے فرمایا:
’’مسلمان کی اپنے (مسلمان) بھائی کے حق میں غائبانہ دعا قبول ہوتی ہے۔ اس کے سر پر ایک مقررہ فرشتہ ہوتا ہے، جب بھی وہ اپنے بھائی کے لئے دعائے خیر کرتا ہے، تو اس پر مقررہ فرشتہ کہتا ہے :’’آمین (اے اللہ! اس کی دعا قبول فرما لے) اور اللہ تجھے بھی اس کی مثل دے‘

(مسلم، کتاب الذکر والدعائ… باب فضل الدعاء بظھر الغیب، رقم: ۲۷۳۳)

کیا ہم کوئ ایسی ترتیب بنا سکتے جس سے ہم اجمتماعی طور پر درود پاک اور آیت کریمہ پڑھیں اور سب پڑھنے والوں کے لئے خصوصا اور امت مسلمہ کے لئے عمومی دعا کریں جسطرح آج کل کے دور میں آیت کریمہ کا سوا لاکھ کا پڑھنا یا اکھٹے ہو کر پڑھنا مشکل ہے مگر اگر یہی صرف ایک ہزار دو سو پچاس ممبرز ہو تو روز کا صرف ایک سو آتا ہے۔

اسی طرح کلمہ طیبہ ، درود پاک واضع رہے اس میں ممبران کی شناخت نہ ہو تاکہ اخلاص نیت رہے اگر اپ کے کچھ وسائل ہو یا مل جل کے ویب سائیٹ بھی بنائ جا سکتی ہے

بڑی بے سکونی اور اضطراب ہے کیا پتا کہ ہم اللہ کی توفیق سے امید کی روشنی پھیلائیں ۔ اس میں آپ سپ سب ممبرز اپنی اپنی مزید آراء و تجاویز دے سکتے ہیں۔

اللہ تعالی ہم سب کو ہدایت دیں اور ہم سب کو ایسے کام کرنے کی توفیق دیں جن سے وہ راضی ہو جائیں آمین ثم آمین
 

imissu4ever

محفلین
اگر کوئِ ممبر اس کو صدقہ جاریہ کے طور پر ویب ڈزاءننگ کرسکیں تو بہت مہربانی ہوگی۔ جزاک اللہ
 
Top