مدد درکار ہے

نور وجدان

لائبریرین
اس لائن میں کیا لسانی غلطیاں ہیں ان کی نشاندہی کردیجیے

.........

یک دل، نگاہ ہزارم،بہ رخ جمالت ،
در چشمانم شما سکونت کردم
ہر چشم می بینمت، کہ تو من بینایی

فارسی کی گرامر کی بھی انہی جملوں کے پیش نظر نشاندہی کردیجیے ..
محترم حسان خان محترم محمد وارث
 
در چشمانم شما سکونت کردم
صحیح رائے تو اساتذہ ہی دیں گے۔ البتہ
میرے ناقص خیال میں اس سطر میں "چشمانم" میں م ضمیر بےموقع لائی گئی ہے۔ چشمان چشم کی جمع ہے اور شما کی طرف مضاف ہے جس کا مطلب ہے: تمہاری آنکھوں میں۔
اس لیے یہاں میم کا وجود بے معنی لگتا ہے۔
بینمت میں میم اور ت دو ضمیریں جمع ہیں جو بظاہر ٹھیک لگتا ہے۔ البتہ کہیں "شتر گربہ" کی خرابی نہ ہو، کیونکہ ایک جگہ خطاب تا ضمیر کے ساتھ ہے دوسری جگہ"شما" کے ساتھ۔
واللہ اعلم
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بینمت
یہ لفظ چیک کر لیں۔
اسکا مطلب دیکھنا ہوتا نا؟
یہ مرکب لفظ ہے اس کا مطلب ہوگا ۔بینم ترا۔ تجھے دیکھتا ہوں یا تجھے دیکھوں۔

در چشمانم شما سکونت کردم
یہ جملہ شاید غلط ( ناقص ) ہے یوں کہا گیا ہوگا۔
در چشمان شما سکونت کردم ۔ میں تمہاری آنکھوں میں رہتا تھا (ہوں) ۔
---
ہر چشم می بینمت، کہ تو من بینایی
یہ جملہ بھی بے ترتیب اور لایعنی ہے ۔

حسان خان ۔ کچھ مدد کر سکیں گے
 
حسان خان

لائبریرین
اس لائن میں کیا لسانی غلطیاں ہیں ان کی نشاندہی کردیجیے

.........

یک دل، نگاہ ہزارم،بہ رخ جمالت ،
در چشمانم شما سکونت کردم
ہر چشم می بینمت، کہ تو من بینایی

فارسی کی گرامر کی بھی انہی جملوں کے پیش نظر نشاندہی کردیجیے ..
محترم حسان خان محترم محمد وارث
کیا یہ سطریں آپ نے لِکھی ہیں؟ اگر ایسا ہی ہے تو لُطفاً یہ بتا دیجیے کہ آپ کیا کہنا چاہتی تھیں تاکہ اُسی حساب سے میں غلطیوں کی نشاندہی کر سکوں۔
 
نور وجدان

لائبریرین
اس لائن میں کیا لسانی غلطیاں ہیں ان کی نشاندہی کردیجیے

.........

یک دل، نگاہ ہزارم،بہ رخ جمالت ،
در چشمانم شما سکونت کردم
ہر چشم می بینمت، کہ تو من بینایی

فارسی کی گرامر کی بھی انہی جملوں کے پیش نظر نشاندہی کردیجیے ..
محترم حسان خان محترم محمد وارث
جو لکھنا.چاہا ہے وہ کچھ اسطرح سے

دل ایک ہے ،ہزار نگاہیں ہیں ان تمام سے رخ جمال کا نظارہ کرنا چاہے
میرے دل میں تم رہنے لگے ہو
اس لیے ہر جگہ/ نظر میں تم دکھتے ہو، کہ تم ہی میری بینائی ہو
 
نور وجدان

لائبریرین
یہ مرکب لفظ ہے اس کا مطلب ہوگا ۔بینم ترا۔ تجھے دیکھتا ہوں یا تجھے دیکھوں۔

در چشمانم شما سکونت کردم
یہ جملہ شاید غلط ( ناقص ) ہے یوں کہا گیا ہوگا۔
در چشمان شما سکونت کردم ۔ میں تمہاری آنکھوں میں رہتا تھا (ہوں) ۔
---
ہر چشم می بینمت، کہ تو من بینایی
یہ جملہ بھی بے ترتیب اور لایعنی ہے ۔

حسان خان ۔ کچھ مدد کر سکیں گے
فارسی سیکھنے کی سعی ہے، اس لیے اب اردو ساتھ لکھا کروں گی
 
نور وجدان

لائبریرین
صحیح رائے تو اساتذہ ہی دیں گے۔ البتہ
میرے ناقص خیال میں اس سطر میں "چشمانم" میں م ضمیر بےموقع لائی گئی ہے۔ چشمان چشم کی جمع ہے اور شما کی طرف مضاف ہے جس کا مطلب ہے: تمہاری آنکھوں میں۔
اس لیے یہاں میم کا وجود بے معنی لگتا ہے۔
بینمت میں میم اور ت دو ضمیریں جمع ہیں جو بظاہر ٹھیک لگتا ہے۔ البتہ کہیں "شتر گربہ" کی خرابی نہ ہو، کیونکہ ایک جگہ خطاب تا ضمیر کے ساتھ ہے دوسری جگہ"شما" کے ساتھ۔
واللہ اعلم
ضمیر، مضاف کو انگلش میں کیا کہتے؟
 
حسان خان

لائبریرین
جو لکھنا.چاہا ہے وہ کچھ اسطرح سے

دل ایک ہے ،ہزار نگاہیں ہیں ان تمام سے رخ جمال کا نظارہ کرنا چاہے
میری نگاہ یا دل میں تم رہنے لگے ہو
اس لیے ہر نظر میں تم دکھتے ہو، کہ تم ہی میری بینائی ہو
اِس سے شاید کچھ کام چل جائے:

یک دل دارم و هزار نگاه۔۔۔
خواهم که از هر یکی از آن‌ها زیبایی‌ات را ببینم
حالا تو ساکن شده‌ای در چشم‌هایم
از این رو تو مُتجلّی ‌‌می‌شوی در هر نگاهم
که تویی بینایی‌ام
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
فارسی سیکھنے کی سعی ہے، اس لیے اب اردو ساتھ لکھا کروں گی
ایسا نہیں کیجیے گا۔ زبان سیکھنے کا اوّل مرحلہ پڑھنا اور سُننا ہوتا ہے، بولنا اور لِکھنا بعد میں آتا ہے۔ فارسی جانے بغیر لِکھنے، خصوصاً شاعری جیسی چیزیں لِکھنے کی کوششیں ضائع جائیں گی اور ایسی ہی سطریں قلم سے نِکلیں گی۔۔۔ فارسی میں گیارہ سو سالہ شعری سرمایہ موجود ہے، ابھی خود شاعری لکھنے کی بجائے فارسی شاعری پڑھنے اور اُن کی زبانی باریکیوں کو سمجھنے کی کوش کیجیے۔
 
بہت بہت شکریہ آپ کی اصلاح کی ... اور مفید مشورے کی بھی ...
اسی شعری سرمائے کا ترجمہ تو کیا جاسکتا ہے نا کیونکہ خالی شعر پڑھ کے زبان کی باریکیاں سمجھ نہیں آتی
 
Top