آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

فلسفی

محفلین
کبھی ہم نے اوریکل پروگرامنگ میں عرصہ دو سال دخل در معقولات کیے رکھا تھا۔۔۔
ارے واہ شیخ جی بھی آخر رند ہی نکلے :p

اپنے ہی شعر یاد آگئے

رندوں نے فکر چھوڑ کے یومِ حساب کی
پکڑی ہوئی ہے ہاتھ میں بوتل شراب کی

محفل سے رند لوٹ کے مسجد میں باوضو
سنتے ہیں روز شیخ سے باتیں عذاب کی
 
ہادیہ

محفلین
کبھی ہم نے اوریکل پروگرامنگ میں عرصہ دو سال دخل در معقولات کیے رکھا تھا۔۔۔
اسی کا جائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دراندازی کر بیٹھتے ہیں!!!
:cool::cool::cool:
میں نے تو حیرانگی سے سوال پوچھا تھا ۔۔۔ مگر سوال کو کچھ اور سمجھا گیا ہے ۔۔۔ اب حیرانگی کی وضاحت کردوں مجھے آپ صرف مفتی لگتے۔۔۔ یعنی عالم دین ۔ یہ بھی بڑی اچھی بات ہے اوریکل پروگرامنگ۔۔۔ زبردست
 
سید عمران

محفلین
ارے واہ شیخ جی بھی آخر رند ہی نکلے :p

اپنے ہی شعر یاد آگئے

رندوں نے فکر چھوڑ کے یومِ حساب کی
پکڑی ہوئی ہے ہاتھ میں بوتل شراب کی

محفل سے رند لوٹ کے مسجد میں باوضو
سنتے ہیں روز شیخ سے باتیں عذاب کی
آپ نے تو ہمیں ایسا کینوس کیا جیسےہم سافٹ وئیر ہاؤس سے نہیں مے خانہ سے شراب و شباب سے رنگے ہاتھوں کا رنگ دھوتے ہوئے باہر آرہے ہیں!!!
 
میں نے تو حیرانگی سے سوال پوچھا تھا ۔۔۔ مگر سوال کو کچھ اور سمجھا گیا ہے ۔۔۔ اب حیرانگی کی وضاحت کردوں مجھے آپ صرف مفتی لگتے۔۔۔ یعنی عالم دین ۔ یہ بھی بڑی اچھی بات ہے اوریکل پروگرامنگ۔۔۔ زبردست
مس میڈیم باجی ،
یہ ڈیجیٹل مفتی ہیں ،
آپ زیادہ حیران مت ہوں۔
 
فلسفی

محفلین
آپ نے تو ہمیں ایسا کینوس کیا جیسےہم سافٹ وئیر ہاؤس سے نہیں مے خانہ سے شراب و شباب سے رنگے ہاتھوں کا رنگ دھوتے ہوئے باہر آرہے ہیں!!!
ارے شیخ یہ بھی نشہ ہے نشہ ۔۔۔ جس نے چکھا وہ تو کام سے گیا اور جس نے نہیں چکھا ۔۔۔۔ اس نے بہت اچھا کیا۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
گمان ہوتا ہے کہ یہ دھاگہ اپنے موضوع سے ہٹ چکا ہے۔

سوچ رہے ہیں کہ یہ نو صفحات پڑھیں یا کوئی اللہ کا بندہ ہمیں ان کا خلاصہ بتا دے گا۔ :) :)
 
فلسفی

محفلین
گمان ہوتا ہے کہ یہ دھاگہ اپنے موضوع سے ہٹ چکا ہے۔

سوچ رہے ہیں کہ یہ نو صفحات پڑھیں یا کوئی اللہ کا بندہ ہمیں ان کا خلاصہ بتا دے گا۔ :) :)
میرا مشورہ ہے کہ آپ بھی درمیان میں کود پڑیے، آہستہ آہستہ پچھلے مراسلے پڑھتے رہیے گا۔ فی الحال موجودہ گفتگو میں شامل ہو جائیے۔ :LOL:
 
Top