برونائی میں بدفعلی، ہم جنس پرستی پر سنگسار کی سزا

فلسفی

محفلین
مفتی تقی صاحب کا کلپ سنیں کہ گواہان کی ضرورت بھی نہیں۔۔۔
دیگر فارنسک ثبوت سے بھی مدد لی جاسکتی ہے!!!
سن بھی لیا تب بھی کچھ لوگوں نے ماننا نہیں۔ اسی لیے اس مراسلے میں کہا تھا کہ مزید اس موضوع پر بحث کی گنجائش نہیں۔ مفتی صاحب نے مکمل طور پر پروپیگنڈے کا جواب وافی اور شافی دے دیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
برونائی ہم جنس پرستوں کے لئے سزائے موت کا نیا قانون معطل کر دے: اقوام متحدہ
Apr 02, 2019

نیو یارک (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر مشیل باچلیٹ نے برونائی کی حکومت سے ہم جنس پرستوں کے لئے سزائے موت سے متعلق نئے قوانین پر عمل درآمد معطل کر دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ برونائی میں متعارف کرائے گئے ان نئے قوانین کے مطابق غیر ازدواجی جنسی رابطوں اور ہم جنس پرستی کے مرتکب افراد کو سنگ ساری کے ذریعے موت کی سزائیں دی جائیں گی۔ عالمی برادری کی جانب سے ان نئے قوانین پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ نصف ملین سے بھی کم کی مسلم اکثریتی آبادی والے ملک برونائی نے اپنے ہاں تین اپریل بدھ کے دن سے نئے قوانین کے نفاذ کا اعلان کر رکھا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
برونائی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی، زنا، ہم جنس پرستی، چوری، وغیرہ پر شرعی حدود کے نفاذ سے اقوام متحدہ کا نمائندہ پورے کفر کا نمائندہ بن کر چیخ اٹھا ہے کہ یہ سزائیں انسانی حقوق کے خلاف ہیں، "ڈریکونین" ہیں، وحشیانہ ہیں وغیرہ وغیرہ.

دیکھ لیں، ابھی پوری شریعت نافذ نہیں کی. صرف ایک پہلو نافذ کیا ہے تو اسلام اور کفر کا فرق کیسے نکھر کر سامنے آ گیا ہے. حدیث کے مطابق اس ایک اقدام سے ہی نفاق اور ایمان کے خیمے ایسے واضح ہو گئے ہیں کہ اندھا بھی دیکھ سکتا ہے کہ "آمنّا، صدقنا" کہنے والا مومن کون ہے اور "اگر، مگر، چونکہ، چنانچہ" والا لبرل، سیکولر، فیمنسٹ منافق کون ہے.

سبحان اللہ، یہ وہ دین ہے جس نے ہمیں الفرقان دیا ہے جو کھرے اور کھوٹے کو ایسے چھانٹ دیتا ہے جیسے بھٹی سونے سے ملاوٹ کو.

آپکا خیمہ کون سا ہے؟
مجھے نہ بتائیں.
اپنے سینے میں جھانکیں.

بشکریہ: ڈاکٹر رضوان اسد خان
 

فلک شیر

محفلین
اللہ تعالیٰ تمام مسلم حکمرانوں کو اپنی اپنی سرزمینوں میں شرع اللہ کو رائج و نافذ کرنے کی توفیق ارزاں فرمائے
 

جاسم محمد

محفلین
اللہ تعالیٰ تمام مسلم حکمرانوں کو اپنی اپنی سرزمینوں میں شرع اللہ کو رائج و نافذ کرنے کی توفیق ارزاں فرمائے
آمین۔ یہ ہر آزاد و مختار ملک کا حق ہے کہ وہ اپنی حدود میں بغیر کسی بیرونی مداخلت کے جو چاہے قانون نافذ کرے۔
 
Top