دعا سید لبید غزنوی بھائی کے لیے دعا فرمائیں

آج ہماری بذریعہ موبائل کال پر سید لبید غزنوی بھائی سے بات ہوئی ۔محترم لبید بھائی جو کے اردو محفل فورم کے ایک سلجھے ہوئے اور عمدہ اخلاق کے محفلین ہیں ۔لبید بھائی کچھ عرصے سے دل کی تکلیف ( بیماری ) میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ ان کی صحت بھی کافی متاثر ہوئی ہے ۔لبید بھائی لاہور شہر میں ہی رہائش پذیر ہیں۔لبید بھائی نے محفلین اور محفل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے لیے محفلین سے دعاوں کی درخواست کی ہے ۔
آئیں !
ہم سب مل کر لبید بھائی کی صحت و تندروستی کے لیے اللہ کریم کے حضور دستے دعا بلند کرتے ہیں ،
اللہ کریم لبید بھائی کو بخیر و عافیت رکھیں اور انھیں اپنی رحمت کاملہ اور اپنے پیارے حبیب ﷺ کے صدقے صحت کاملہ عطا فرمائیں ۔آمین
 

فرقان احمد

محفلین
سن کر بہت دکھ ہوا۔ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے دعا ہے کہ اللہ پاک غزنوی بھائی کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور انہیں جلد از جلد مکمل شفایاب کرے، آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
بہت رنج ہوا۔
اللہ پاک صحتِ کاملہ و عاجلہ نصیب کریں۔ آسانیاں اور خوشیاں دیں۔ ہر بُرے وقت سے، بری بیماری اور بری تقدیر سے پناہ دیں۔ آمین!
 
توجہ دلانے کے لیے بہت بہت شکریہ فاخر بھائی ۔واقعی بہت بڑی غلطی سرزد ہوگئی تھی جس کے لیے دلی معذرت کی قبولی کی تمام پیارے محفلین سے دست بستہ درخواست ہے ۔
اللہ تعالی برادرم غزنوی کو جلد صحتیاب کرے ۔آمین ۔
ایک بار پھر شکریہ برادرم فاخر رضا ۔
ریٹنگ بدل دی ہے ۔
 
Top