القلم قرآن پبلشر فونٹ میں آیت کی تصحیح

رياض حسين

محفلین
دوستو!
السلام علیکم! میں قرآنی متن لکھنے کیلئے القلم قرآن پبلشر فونٹ استعمال کرتا ہوں جس کا ٹائپ شدہ نسخہ بھی میں نے اردو محفل ہی سے کافی سال پہلے ڈاؤنلوڈ کیا تھا۔
اب کام کے دوران دیکھا کہ اس میں سورہ آل عمران کی آیت نمبر ۶۴ میں لفظ (بعضنا بعضا) کی جگہ (بعضا بعضا ) لکھا ہے
کیا کوئی دوست اس کی تصحیح کر سکتا ہے۔ امید ہے قرآن کی اس خدمت کو دوست اولین فرصت میں انجام دیں گے۔
 
ٹرومین

صرف یہی نہیں، اور بھی کچھ مقامات پر غلطیاں نظر سے گزری تھیں۔ مثلاً اسی لفظ ’’بعضنا‘‘ کو ہی دیکھ لیجئے۔ جہاں جہاں قرآن میں یہ لفظ آیا ہے، مذکورہ فونٹ میں (اس کا لگیچر نہ ہونے کے باعث) اسی طرح لکھا نظر آتا ہے جیسے:
قُلْ يٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ تَعَالَوْا اِلٰى كَلِمَةٍ سَوَآءٍۭ بَيْنَنَا وَ بَيْنَكُمْ اَلَّا نَعْبُدَ اِلَّا اللّٰهَ وَ لَا نُشْرِكَ بِهٖ شَيْ۔ًٔا وَّ لَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُوْلُوا اشْهَدُوْا بِاَنَّا مُسْلِمُوْنَ
(سورۃ اٰل عمران آیت: 64)
وَ يَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيْعًا يٰمَعْشَرَ الْجِنِّ قَدِ اسْتَكْثَرْتُمْ مِّنَ الْاِنْسِ وَ قَالَ اَوْلِيٰٓؤُهُمْ مِّنَ الْاِنْسِ رَبَّنَا اسْتَمْتَعَ بَعْضُنَا بِبَعْضٍ وَّ بَلَغْنَاۤ اَجَلَنَا الَّذِيْۤ اَجَّلْتَ لَنَا قَالَ النَّارُ مَثْوٰیكُمْ خٰلِدِيْنَ فِيْهَاۤ اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ اِنَّ رَبَّكَ حَكِيْمٌ عَلِيْمٌ (سورۃ الانعام آیت: 12)

اِذْ دَخَلُوْا عَلٰى دَاوٗدَ فَفَزِعَ مِنْهُمْ قَالُوْا لَا تَخَفْ خَصْمٰنِ بَغٰى بَعْضُنَا عَلٰى بَعْضٍ فَاحْكُمْ بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَ لَا تُشْطِطْ وَ اهْدِنَاۤ اِلٰى سَوَآءِ الصِّرَاطِ (سورۃ ص آیت: 22)
 
آخری تدوین:

ٹرومین

محفلین
اسی طرح سورۃ یٰس کی آیت نمبر ۳۷ میں مِنْہُ النَّھَارَ کو مِنْہُ النَّھَارِ لکھا ہے۔
وَ اٰيَةٌ لَّهُمُ الَّيْلُ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمْ مُّظْلِمُوْنَ
مذکورہ فونٹ میں نھار کی ’’ر‘‘ پر بجائے زبر کے ’’زیر‘‘ لکھا نظر آتا ہے۔
 
Top