بمپنک؟ اس کو اردو میں کیا کہلاتا ہے؟

akhtar ali durrani

محفلین
آداب عرض،

ناظرین،

میں نے اس مراسلے کو دیکھا:

Friends,

In English, when someone posts a message online but he or she gets no response then he or she simply makes a second post, replying to the first, containing one word: 'bump'.

This second post has the effect of lifting the thread to the top and bringing it to the attention of other posters.

What would the equivalent to 'bump' be in Urdu?

Best wishes,

Alex

تو میں بھی سوچنے لگا کہ اس کو اردد میں کیا کہا جاتا ہے؟

اگر اس لڑی کو کسی اور فورم میں جانا چاہئیے تو اس کو منتقل کیجئے۔ مہربانی۔

آپ کا مخلص،

اختر
 
فرقان احمد

باز گشت

اس مقصد کے لیے یہ لفظ اکثر دیکھا گیا ہے۔
بازگشت اس مقصد کے لیے استعمال ضرور کیا جاتا ہے اور ہم بھی یہی لفظ استعمال کرتے ہیں تاہم اس خوب صورت لفظ کو بمپ سے شاید کچھ نسبت نہ ہے۔ فوری طور پر جو متبادل ذہن میں آتے ہیں، وہ ضرب یا اچھال وغیرہ ہیں جو کہ کافی ناموزوں معلوم ہوتے ہیں اور رائج بھی نہ ہیں۔ بہتر یہی ہے کہ بمپ یا بازگشت کا لفظ ہی استعمال کر لیا جائے۔
 
akhtar ali durrani

محفلین
صاحبان،

میں 'بمپ' کا اردو میں برابر لفظ جانا چہاہتا تھا جو اس موقعے پر استعمال ہوتا ہے۔ آپ دونوں نے بتا دیا کہ بازگشت وہی لفظ ہے تو بازگشت مجھے منظور ہے۔

شکریہ۔
 
دوست

محفلین
بمپ ٹکرانے، اتفاقاً ملاقات یا ٹاکرا ہو جانے کو کہتے ہیں (bump into someone)، ٹکرانے کی آواز بھی شاید، اردو میں ایسا ہی لفظ ٹھاہ ہے۔ مقصد لڑی کو اوپر لانے کے لیے ایک پیغام پوسٹ کرنا تھا وہ کر دیا۔ کوئی بھی لفظ اس کی جگہ استعمال ہو سکتا ہے۔
 
عباس رضا

محفلین
" چاہتا "
حضور کی حسب ہدایت و منشا ، مابدولت کی جانب سے ' درستگیء املا ' کے ضمن میں پہلی اصلاحی کارروائی !:):)
لیکن یہ سطر سمجھنے کی کوشش میں شاید انھیں صدیاں بیت جائیں:ROFLMAO:
بقول شخصے
اس کا گھسنا اور لگانا درد سر یہ بھی تو ہے:)
 
'درستگیء املا' کی درستی کرنے کی اجازت دیں یا نہ دیں، درست تو 'درستی' ہی رہے گا۔
مابدولت استادمحترم قبلہ جناب الف عین صاحب کی طرف سے ، گوکہ قدرے برہم طرزمیں ، مابدولت سے سرزد ہوئے بالا سہو کی اصلاح کا قلبی خیرمقدم کرنے میں مسرت محسوس کرتے ہیں اور تشکر مؤدبانہ کا اظہار عاجزانہ کرنے میں کسی بھی حیل وحجت کے صریحا" روادار نہ ہوں گے ۔:):)
 
Top