جگر مرادآبادی کی غزل محمد خلیل الرحمٰن کی آواز میں

منذر رضا

محفلین
محمد خلیل الرحمٰن
حضور بہت عمدہ، لیکن مرے خیال میں آپ جگر کی دو غزلیں مکس کر گئے۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک جگر کی اپنی ہی غزل پر تضمین ہے۔۔۔۔۔۔
وہ ادائے دلبری والی غزل کا مقطع ہے
تجھے اے جگر ہوا کیا کہ بہت دنوں سے پیارے
نہ بیانِ عشق و مستی، نہ حدیثِ دلبرانہ
ذرا چیک کر لیجیے۔۔۔۔۔
محمد وارث
طالبعلمانہ استفسار ہے، گستاخی نہ سمجھیے گا۔۔۔
 
محمد خلیل الرحمٰن
حضور بہت عمدہ، لیکن مرے خیال میں آپ جگر کی دو غزلیں مکس کر گئے۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک جگر کی اپنی ہی غزل پر تضمین ہے۔۔۔۔۔۔
وہ ادائے دلبری والی غزل کا مقطع ہے
تجھے اے جگر ہوا کیا کہ بہت دنوں سے پیارے
نہ بیانِ عشق و مستی، نہ حدیثِ دلبرانہ
ذرا چیک کر لیجیے۔۔۔۔۔
محمد وارث
طالبعلمانہ استفسار ہے، گستاخی نہ سمجھیے گا۔۔۔

ہم اس سوال کا جواب سوا ل سے پہلے دے چکے ہیں۔

آداب فاتح بھائی!

اور دیکھیے کہ یہی ایک غزل اردو محفل پر موجود نہیں تھی۔ جگر کی اسی بحر میں ایک اور غزل ہے جو محفل پر موجود ہے۔



اسی بحر میں اقبال کی یہ غزل بھی موجود ہے۔


لیکن جگر کی اس غزل کی بات ہی کچھ اور ہے۔ متفق
 

فاخر

محفلین
مجلس میں نوک جھونک کے بعد -----------آج آپ کی آواز کی سماعت کا شرف بھی حاصل ہوا ۔ آواز تو ماشاء اللہ اچھی ہے ۔ البتہ جگر علیہ الرحمہ کی اس غزل کو جس لہجہ میں آپ نے پڑھی ہے ،اس سے سوا طرز و لہجہ کی متقاضی یہ غزل ہے ۔ لیکن پھر بھی بہت خوب ہے ۔
بات حضرت شہنشاہ تغزل کی ہو اور ’مزہ‘ نہ آئے ۔ ؟؟؟ یہ بہت ہی بدذوقی کی بات ہے ، یہ حضرت جگر کی غزل کا تصدق ہی ہے کہ:’آپ کی آوازکی سماعت کا بھی شرف حاصل ہوگیا‘۔
 
Top