ایس ای کالج کے انگریزی کے استاد خالد حمید کا شاگرد کے ہاتھوں قتل

محمداحمد

لائبریرین
انتہائی افسوس ہوا!

بچوں کو اس بات کو سمجھانے کی اشد ضرورت ہے کہ اختلافات کو کیسے ہینڈل کیا جائے اور کسی شخص کے لئے عدالت لگانے ،سزا سنانے اور خود ہی عمل درامد کرنے کا عمل کیا معنی رکھتا ہے۔

اور اس بات پر بھی نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے کہ بچوں میں زیرو ٹالرینس رویّے کن کن باتوں سے پیدا ہو رہے ہیں۔
 
انسان تو ہیں لیکن کیا عام انسان کی ذہنی ساخت ایسی ہوتی ہے، اگر نہیں تو کس وجہ سے ہوئی؟؟؟
کئی چیزوں پر انحصار کرتا ہے مگر جو آپ کہنے کو کوشش کر رہے تھے، یہ ضروری نہیں کہ ہم میں شدت پسندی بڑھ گئی ہے۔ ہر شدت پسند قتل نہیں کرتا اور ہر قاتل شدت پسند نہیں ہوتا۔ ویلکم پارٹی کا غیر اسلامی ہونا عجیب بہانہ لگتا ہے۔
 
پاکستان کی یونیورسٹیوں میں جمیعت کے غنڈے میرے یونیورسٹی کے زمانے سے ایسے “بہانوں” سے دنگا فساد کرتے آئے ہیں۔
ان میں سے قاتل کتنے ہیں؟ ایسی بے وقوفی وہی کر سکتا ہے جس کا دماغ خراب ہو، لیکن پھر ان لوگوں کو دوسرے بہانے بھی مل جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر:

Self-Styled 'Telepathic Rape' Victim Convicted for Having Husband Shoot
Man

لیکن اگر آپ نے پاکستان کو خراب کرنے اور مغربیت لانے کی ٹھان لی ہے تو بہتر۔
 
زیک

مسافر

چار طلبا کو میرے یونیورسٹی میں ہوتے ہی قتل کیا گیا۔ چند طلبا کو اس جرم میں موت کی سزا ہوئی۔ اساتذہ کو زدوکوب کیا گیا۔

باقی انٹرنیٹ پر ایک چیز گوگل کر کے بکواس ہر ایرا غیرا کر سکتا ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
چار طلبا کو میرے یونیورسٹی میں ہوتے ہی قتل کیا گیا۔ چند طلبا کو اس جرم میں موت کی سزا ہوئی۔ اساتذہ کو زدوکوب کیا گیا۔

باقی انٹرنیٹ پر ایک چیز گوگل کر کے بکواس ہر ایرا غیرا کر سکتا ہے۔
یو ای ٹی ٹیکسلا کی بات کر رہے ہیں؟
 
جاسمن

لائبریرین
ایک اچھا مسلمان اپنے اخلاق بھی بہت بہترین پیش کرتا ہے۔ :)
اللہ آپ کو خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
قاتل طالب علم کا تعلق کس گروپ سے ہے؟
زیادہ علم تو نہیں لیکن تین اشخاص سے بات ہوئی تو انھوں نے تحریکِ لبیک کہا تھا۔ اب اللہ ہی جانتا ہے کہ اصل حقیقت کیا تھی/ہے۔
آج اسی واقعہ کے تناظر میں ایک کولیگ کہتے کہ مخلوط تعلیم نہیں ہونی چاہیے۔
پتہ چلا کہ مرحوم آزاد خیالات کے تو تھے جیسا کہ انگریزی شعبہ کے اکثر لوگ ہوتے ہیں لیکن غیر مذہبی نہیں تھے۔ میری ایک سہیلی کے گھر کے قریب ان کا گھر ہے۔ وہ بتا رہی تھی کہ مرحوم نماز پڑھنے جاتے تھے۔
بی ایس کے شعبہ کے انچارج تھے دس سالوں سے جب سے یہ شروع ہوا تھا۔ پارٹیاں بھی وہی آرگنائز کروایا کرتے تھے۔ باقی شعبہ جات میں لڑکیاں اتنی آزادی سے حصہ نہیں لیتیں جس قدر انگریزی شعبہ کی لڑکیاں لیتی ہیں۔ اس مرتبہ بھی لڑکیوں کا کوئی پروگرام تھا ۔ ایک کے الفاظ میں انگریزی کے ایک بولڈ ناول کی ڈرامائی تشکیل کی جارہی تھی۔ شاید جے آسٹن کا ناول تھا۔
 
جاسمن

لائبریرین
ان کی بیوی دل کی مریضہ ہیں۔ گیارہ بجے تک انھیں بتایا نہیں گیا ماسوائے زخمی ہونے کے۔
عینی شاہدین کے مطابق ان کا بیٹا انھیں چھوڑ کے گیا۔ سٹاف روم میں آئے حاضری لگائی۔ ایک دو کولیگ سے بات کی۔ کسی پیپر کا پرنٹ بھی نکالنا چاہتے تھے۔ ملحقہ دفتر میں گئے۔ لڑکا باہر ٹہل رہا تھا۔ وہ اندر آیا اور پیچھے سے وار کیے۔ پہلے تالا مارا۔ پھر قصائیوں والا چھرا کہ جسے خاص انداز سے پکڑا جاتا ہے۔ باہر طالبات نے منظر دیکھا اور چیخ کے لوگوں کو بتایا۔ لوگ چھڑانے گئے لیکن تب تک بہت سے وار ہو چکے تھے۔
لڑکا ذرا بھی شرمندہ نہیں۔
ڈی سی او کو خط میں کسی کا نام نہیں لکھا محض طلبہ بی ایس پروگرام لکھا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
چار طلبا کو میرے یونیورسٹی میں ہوتے ہی قتل کیا گیا۔ چند طلبا کو اس جرم میں موت کی سزا ہوئی۔ اساتذہ کو زدوکوب کیا گیا۔

باقی انٹرنیٹ پر ایک چیز گوگل کر کے بکواس ہر ایرا غیرا کر سکتا ہے۔
یو ای ٹی ٹیکسلا کی بات کر رہے ہیں؟
یو ای ٹی ٹیکسلا کے ایک واقعے کے بارے میں تو میں بھی جانتی ہوں۔ ہم لوگ تو اس وقت کافی چھوٹے تھے۔ بڑوں سے سنا ہے کہ ہمارے خاندان کا ایک ہونہار لڑکا یو ای ٹی ٹیکسلا میں پڑھتا تھا۔ یہ نہیں یاد کون سے سال میں تھا۔ اسی طرح کی کسی تنظیم میں شامل ہو گیا اور ایسے ہی کسی جھگڑے میں اس نے اپنے ہی شہر سے تعلق رکھنے والے اسی یونیورسٹی کے ایک ہونہار طالب علم کو قتل کر دیا۔ یوں مقتول کا خاندان تو برباد ہوا ہی۔ جس نے قتل کیا وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھا۔ مقدمہ چلا۔ مقتول کا خاندان بھی خاصے اثر و رسوخ والا تھا۔ سو وہ مفرور ہو گیا۔ ہم نے ہوش سنبھالنے کے بعد یہی سنا کہ افغانستان چلا گیا ہے۔ خاندانی تقریبات میں اس کے ماں باپ کو جب بھی دیکھا اکیلے ہی دیکھا۔ آج تک وہ مفرور ہی ہے۔ والدین بڑھاپے کی زندگی بالکل اکیلے گزار رہے ہیں۔ مقتول کے ایک بھائی سیاچن میں شہید ہو گئے۔ ان کی والدہ کے بارے میں یہی سنا کہ ہر وقت بیٹوں کی یاد میں روتی رہتی تھیں۔
دو بہترین ذہن ضائع ہو گئے۔ دو خاندان برباد ہو گئے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
شاید میں نے بتانے میں کوئی لفظ اِدھر اُدھر کر دیا ہے۔
وہ بتا رہی تھیں کہ ایسا ناول جس میں شاید شادی کی مختلف پانچ اقسام کا ذکر ہے۔ اب مجھے نہیں معلوم یہ کون سا ناول ہے۔
جین آسٹن میری پسندیدہ لکھاریوں میں سے ہے بلکہ مجھے تو اس کی کہانیاں بہت مشرقی مشرقی لگتی ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
زیادہ علم تو نہیں لیکن تین اشخاص سے بات ہوئی تو انھوں نے تحریکِ لبیک کہا تھا۔ اب اللہ ہی جانتا ہے کہ اصل حقیقت کیا تھی/ہے۔
آج اسی واقعہ کے تناظر میں ایک کولیگ کہتے کہ مخلوط تعلیم نہیں ہونی چاہیے۔
پتہ چلا کہ مرحوم آزاد خیالات کے تو تھے جیسا کہ انگریزی شعبہ کے اکثر لوگ ہوتے ہیں لیکن غیر مذہبی نہیں تھے۔ میری ایک سہیلی کے گھر کے قریب ان کا گھر ہے۔ وہ بتا رہی تھی کہ مرحوم نماز پڑھنے جاتے تھے۔
بی ایس کے شعبہ کے انچارج تھے دس سالوں سے جب سے یہ شروع ہوا تھا۔ پارٹیاں بھی وہی آرگنائز کروایا کرتے تھے۔ باقی شعبہ جات میں لڑکیاں اتنی آزادی سے حصہ نہیں لیتیں جس قدر انگریزی شعبہ کی لڑکیاں لیتی ہیں۔ اس مرتبہ بھی لڑکیوں کا کوئی پروگرام تھا ۔ ایک کے الفاظ میں انگریزی کے ایک بولڈ ناول کی ڈرامائی تشکیل کی جارہی تھی۔ شاید جے آسٹن کا ناول تھا۔
سوال یہ ہے کہ اگر ایسے پروگرام قابل اعتراض تھے تو کالج کی انتظامیہ اور باقی لوگوں نے کیوں کچھ نہیں کہا۔
وجہ وہی کہ ہم اپنے بچوں کو برداشت و ڈائیلاگ کا سبق پڑھانے میں ناکام رہے ہیں۔
میرا دن بدن اس بات پر یقین پختہ ہوتا جا رہا ہے کہ ہم شدت پسند ہیں چاہے وہ کسی بات کے حق میں ہو یا مخالفت میں۔
 
Top