ایم ایس ورڈ کا ان پیج کے متبادل کے طور پر استعمال

شکیب

محفلین
اس سلسلے میں مزید کوئی کام ہو ہے؟
مزید کام یہ ہوا ہے کہ اب انپیج پرانے زمانوں کی بات ہو چکی (کم از کم عام صارفین کی حد تک)۔ نیز کرننگ کے مسئلے کے لیے پیامی نستعلیق اور پھر جمیل نوری نستعلیق نسخہ 3 کی ریلیز ہوئی، یہ اور بات کہ نوری نستعلیق 3 ورڈ میں سست رفتاری کی وجہ سے استعمال نہیں کیا جا رہا۔
باقی جب کوئی بتائے کہ ان پیج میں کیا ہے جو ورڈ میں نہیں، تب اس کی انفرادی مدد کی جاتی ہے کہ اس کے لیے ورڈ میں فلاں فیچر ہے وغیرہ۔

مائکروسافٹ ورڈ کی تمام لڑیوں کو ایک جگہ اکٹھا کیا تھا کسی ساتھی نے، شاید پوسٹ پن کر دی گئی تھی، وہ دیکھ لیں۔
 

یاسر حسنین

محفلین
نوری نستعلیق 3 ورڈ میں سست رفتاری کی وجہ سے استعمال نہیں کیا جا رہا۔
جمیل نوری نستعلیق کا وہی ورژن بہتر لگا جو فونٹ سرور پر اس وقت موجود ہے۔ ورژن ۳ ناصرف سست ہے بلکہ اور بھی بہت سے مسائل ہیں۔ الفاظ کی شکل بگڑ جاتی ہے۔ اوپن آفس، لیبرے آفس اور چند دیگر سافٹ ویئر صرف اس فونٹ کو آزمانے کی خاطر انسٹال کیے تھے لیکن خواطر خواہ نتائج نہ مل سکے۔
پیامی نستعلیق قدرے بہتر ہے۔
 
Top