قیمتی زندگی کے معمولات کے لیے عام سی باتیں

محمد فہد

محفلین
السلام علیکم !

فہد بھائی بہتر تو کوئی عالم بتائیں گے -ایسی حدیث تو میری نظر سے نہیں گزری-
وعلیکم السلام
یاسر بھائی، میں نے یہ سنی بھی ہوئی ہے اور پڑھی بھی تھی لیکن ابھی ذہن میں نہیں آرہا کے کہاں پڑھی میں نے اور اب تو واقعی کوئی اہل علم ہی اس پر روشنی ڈال سکتا ہے ۔

ہ آنحضرت ﷺ امّہات المومنین میں سے کسی کے ساتھ جا رہے تھے -راہ میں صحابہ کھڑے تھے -آپﷺ نے اپنی زوجہ کا نام لے کر ارشاد فرمایا کہ میں فلاں کے ساتھ ہوں -صحابہ نے عرض کیا آپ سے تو ہمیں کو ئی بدگمانی ہو ہی نہیں سکتی -تب ارشاد فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ شیطان انسان کی رگوں میں خون کے ساتھ گردش کرتا ہے -
ماشاء اللہ اچھی بات کہی ہے۔

مگر ایک اشکال ہے کبھی کبھی تیسرے درجے والے لوگ اس لئے برائی نہیں چھپاتے کہ لوگوں میں برائی کی تشہیر نہ ہو بلکہ ان کا مطمح نظر لوگوں میں خوشنما نظر آنا ہوتا ہے -علماء سے پوچھنے والی بات یہ ہے کہ یہ تیسرا درجہ چوتھے سے بھی بدتر تو نہیں -[/QUOTE]

انسان اچھائی اور بڑائی کا مجموعہ ہے لیکن اچھائی اور برائی کو لے کر میں اکثر سوچتا ہوں کہ لوگ ہمیشہ برائی کو کیوں ملعون کرتے ہیں؟ جبکہ برائی ہی تو اچھائی کو سرفراز کرتی آئی ہے۔۔۔۔۔۔؟ اس پوری کائنات میں جب اللہ تعالیٰ کے سوا کچھ بھی موجود نہیں ہے، سب بھرم ہے، پرچھائیاں ہیں، سب ایک منشور سے منعکس ہونے والی روشنی کی مانند ہیں۔۔۔۔بیشک ایک پتا تک امرِ ربی کے بغیر نہیں ہل سکتا۔۔۔۔ تو پھر جب ہم لوگوں کے ساتھ کچھ بڑا ہوتا ہے تو ہم چیختے چلاتے ہیں؟ مثال کے طور پہ جب ہمیں دنیا میں کوئی پریشانی آتی ہے یا کسی مصائب میں مبتلا ہوجاتے ہیں یا کسی انسان کی وجہ سے ہم پر کوئی پریشانی آ جائے تو یہ بات کیوں نہیں سوچتے کہ کیا پتا اللہ کی آزمائش ہو اور کیا معلوم کہ میرے اپنے اعمال کی وجہ سے آئی ہو جیسا کہ اس وحدہ لاشیرک کا فرمان ہے ۔۔۔
وَمَآ أَصَابَکُمْ مِّنْ مُّصِیْبَةٍ فَبِمَا کَسَبَتْ أَیْدِیْکُمْ وَیَعْفُوْا عَنْ کَثِیْرٍ“․ (الشوریٰ:۳۰)
ترجمہ:”اور تم کو جو کچھ مصیبت پہنچتی ہے تو وہ تمہارے ہی ہاتھوں کے کیے کاموں سے (پہنچتی ہے) اور بہت سارے (گناہوں) سے تو وہ (اللہ تعالیٰ) درگزر کردیتا ہے۔ تو ہم لوگ تو اپنے اعمال کی طرف توجہ کیوں نہیں دیتے ہیں اور اگر کسی انسان سےکوئی بڑائی ہماری طرف سرزد ہو گئی تو تب تو اسکی خیر نہیں اور اگر اللہ نے ہماری ہمارے اپنے ہی اعمال کی وجہ سے آزمائش لے لی تب تو مایوس ہی ہو جاتے ہیں۔۔
میں نےسنا ہے کچھ درویش ایسے بھی ہوتے ہیں کچھ اچھا ہو یا برا وہ چپ رہتے ہیں، کسی انسان کو ملعون نہیں کرتے۔۔۔۔ تسلیم و رضا کے درجے پہ فائض ہوتے ہیں۔۔۔ اور جیسے علامہ اقبالؒ فرمایا کہ

نہیں کوئی چیز نکمی زمانے میں

کوئی برا نہیں قدرت کے کارخانے میں

اب سوال یہ ہے کہ مجھ جیسا انسان اس اچھائی اور برائی کی بھول بھلیاں میں کیوں پھنسا ہوا ہے؟ کچھ اچھا ہوتا ہے تو خوش ہوتا ہے، اور جب کچھ برا ہو جائے تو لوگوں کو اس کا موردِ الزام ٹھہرا کر ان سے بدلہ لینے کی کوشش کرتا ہے؟ سمجھتا کیوں نہیں کے جو کچھ ہو رہا ہے اس میں اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے کوئی نا کوئی مصلحت ہو سکتی ہے کوئی بہتری ہو سکتی ہے۔۔
وہ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ ساری عمر تو یہ فکر رہی کہ لوگ کیا کہیں گے -آخر میں لوگوں نے کہہ دیا انا للّہ و انّا الیھ راجعون -
ہمارے معاشرے کا المیہ کہ لوگ کیا کہیں گئے ہم سب اگر اپنے دماغ اور سوچ سے یہ جملہ نکال دیں تو میں یقین سے کہ سکتا ہوں کہ ہم لوگ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ بس یہ ذہن میں رکھیں سب اندھے اور گونگے ہیں۔ آپ کوئی بھی کام شروع کریں نتیجہ اللہ پر چھوڑدیں میں دعوے سے کہ سکتا ہوں آپ ضرور اس میں کامیاب ہو جائیں گئے۔ کیونکہ یہ ہمارے معاشرے کا دستور ہے کے ترقی کے سفر میں کوئی آپ کے ساتھ نہیں چلے گا لیکن جب آپ کامیاب ہوں گے تو آپ کے ساتھ ہوں گے۔۔ بس آپ سے یہی التجا ے کہ اپنے ساتھ ان لوگوں کی بھی حوصلہ افزائی کیجیے ان کی بھی برین واشنگ کیجیے جو اس کشمکش سے گزر رہے ہیں جب ہم اس جملے سے باہر جا کر سوچے گئے تو تب آپ دیکھیں گے ایک ایسا معاشرہ تکمیل پائے گا جس میں کسی کو ندامت نہ ہوگی اور سب خوشحال ہوں گے ہماری زندگی خوبصورت اور حسین ہو جائے ۔۔

اللہ سوہنا آپ کو سدا اپنی امان میں رکھیں اور اپنی رحمتوں برکتوں سے نوازے آمین ۔۔
 

احمد محمد

محفلین
محترم یاسر شاہ اور محمد فہد بھائی!

السلام علیکم!

بھائی حوالہ فی الوقت دستیاب نہیں مگر میں نے بھی یہ قول خلفأ راشدین میں کسی ایک (سیدنا عمرِ فاروق یا سیدنا علی المرتضٰی) سے منسوب کچھ اس طرح پڑھا تھا:-

اگر تم برے ہو اور لوگ تمھیں اچھا گمان کریں تو اس کہیں بہتر ہے کہ تم اچھے ہو اور لوگ تمہیں برا خیال کریں۔

(اللّٰہ تعالٰی مفہوم و الفاظ کی کمی بیشی معاف فرمائیں).
 
آخری تدوین:

محمد فہد

محفلین
محترم یاسر شاہ اور محمد فہد بھائی!

السلام علیکم!

بھائی حوالہ فی الوقت دستیاب نہیں مگر میں نے بھی یہ قول خلفأ راشدین میں کسی ایک (سیدنا عمرِ فاروق یا سیدنا علی المرتضٰی) سے منسوب کچھ اس طرح پڑھا تھا:-

اگر تم برے ہو اور لوگ تمھیں اچھا گمان کریں تو اس کہیں بہتر ہے کہ تم اچھے ہو اور لوگ تمہیں برا خیال کریں۔

(اللّٰہ تعالٰی مفہوم و الفاظ کی کمی بیشی معاف فرمائیں).

وعلیکم السلام میں نے سنا ایسا قول ان دو ہستیوں سے منسوب جو کے میری کم علمی بھی ہو سکتی ہے۔
اللہ تعالی، آپکو سارے جہاں کی خوشیاں عطاء کرے ۔۔آمین ۔۔
 
‏بعض لوگ اپنے اندر بے پناہ کشش رکھتے ہیں کہ دِل آپ ہی آپ اُن کی طرف کھنچتا ہے اور پھر وہ اتنے عزیز ہو جاتے ہیں کہ کہیں بھی رہیں ، مُحبّت میں کمی نہیں آتی کیونکہ اُن کی ہر ادا دِل پر نقش ہو چُکی ہوتی ہے۔
 

احمد محمد

محفلین
‏بعض لوگ اپنے اندر بے پناہ کشش رکھتے ہیں کہ دِل آپ ہی آپ اُن کی طرف کھنچتا ہے اور پھر وہ اتنے عزیز ہو جاتے ہیں کہ کہیں بھی رہیں ، مُحبّت میں کمی نہیں آتی کیونکہ اُن کی ہر ادا دِل پر نقش ہو چُکی ہوتی ہے۔

عدنان بھائی!
ہمارے بارے میں بتانا ہی تھا تو سیدھا بول دیتے، ۔ گھما پھرا کر کیوں بتلایا۔؟ :D :D
 
سنا ہے آج عورتوں کا عالمی دن ہےعورت وہ ہستی ہے جوکسی ایک دن کی محتاج نہیں،‏اگر آپ اس معاشرے کا ایک مرد ہوکرحوا کی بیٹی کو کچھ دے سکتےہیں ‏تو وہ ہے ‏عزت ،قدر ،‏حق اور ‏حفاظت ۔ ‏اسلام عورت کے حقوق کسی ایک دن کے لئے نہیں تمام عمر کے لئے دینے کی تاکید کرتا ہے ۔
 
خاموشی کمزوری نہیں بلکہ رشتوں کا مان رکھنا کا عملی مظاہرہ ہے ۔
احمد محمد بھائی آپ ذرا بتائیں کہ ہمارا املا ناقص سے ہے۔
خاموشی کمزوری نہیں بلکہ رشتوں کا مان رکھنا کا عملی مظاہرہ ہے ۔
 
Top