زارا آریان

محفلین
سُنا ہے اب تو اُن کی بزم میں بھی ذِکر ہوتا ہے
مرے کام آ گیا آخر مرا بد نام ہو جانا

✍ حامد اللہ افسرؔ
لکھنؤ، بھارت | ۱۸۹۵–۱۹۷۴
پیامِ رُوح
 

زارا آریان

محفلین
کوئی پُوچھے مسیحا سے مگر یہ رات بھاری ہے
پریشاں کیوں چراغِ خانۂ بیمار جلتے ہیں

عشقؔ لکھنوی ( سید حسین مرزا )
لکھنؤ، بھارت | ۱۳۰۳ھ وفات
بازارِ سُخن/غزلیاتِ عشقؔ
مرتبہ ۔ مہذبؔ لکھنوی
 

محمد فہد

محفلین
ایک دل توڑ کر تو نے مسجد بنائی
ایک مان توڑ کر تو نے نماز پڑھی
کسی کو رلا کر تو رب راضی کرنے چلا
کسی کو ستا کے تو حج کر آیا
تو نے نیکی کر کے گناہ گار کو حقیر جانا
تیرا زعم تقوی تجھ پہ غالب آیا
اے کرنے والے بہتر تھا تو گناہ کر کے
انسان رہ جاتا. نیکی کر کے خدا نہ بنتا
 

محمد فہد

محفلین
ایک دل توڑ کر تو نے مسجد بنائی
ایک مان توڑ کر تو نے نماز پڑھی
کسی کو رلا کر تو رب راضی کرنے چلا
کسی کو ستا کے تو حج کر آیا
تو نے نیکی کر کے گناہ گار کو حقیر جانا
تیرا زعم تقوی تجھ پہ غالب آیا
اے کرنے والے بہتر تھا تو گناہ کر کے
انسان رہ جاتا. نیکی کر کے خدا نہ بنتا

کیا یہ کلام بابا بلھے شاہ کا ہے۔۔؟؟
فلسفی بھائی
 

فلسفی

محفلین
کیا یہ کلام بابا بلھے شاہ کا ہے۔۔؟؟
فلسفی بھائی
میرے خیال میں محترم عبدالقیوم چوہدری ، محمد وارث صاحب، بتا سکتے ہیں۔ ویسے بابا بلھے شاہ کا یہ شعر مشہور ہے۔

'مندر ڈھا دے مسجد ڈھا دے، ڈھا دے جو کج ڈھیندا
پر دل نہ کسے دا ڈھاویں بندیا رب دلاں وچ رہندا
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں محترم عبدالقیوم چوہدری ، محمد وارث صاحب، بتا سکتے ہیں۔ ویسے بابا بلھے شاہ کا یہ شعر مشہور ہے۔

'مندر ڈھا دے مسجد ڈھا دے، ڈھا دے جو کج ڈھیندا
پر دل نہ کسے دا ڈھاویں بندیا رب دلاں وچ رہندا
جی یہ پنجابی کلام منسوب تو بلھے شاہ ہی سے ہے لیکن واقعی انہی کا ہے یا نہیں اس کے بارے میں یقین سے کہنا کچھ مشکل ہے۔ :)
 

فلسفی

محفلین
جی یہ پنجابی کلام منسوب تو بلھے شاہ ہی سے ہے لیکن واقعی انہی کا ہے یا نہیں اس کے بارے میں یقین سے کہنا کچھ مشکل ہے۔ :)
وضاحت کا شکریہ محترم لیکن فہد بھائی وہ اردو والے کلام کا پوچھ رہے ہیں۔ کیا آپ کی نظر سے گزرا ہے؟


ایک دل توڑ کر تو نے مسجد بنائی
ایک مان توڑ کر تو نے نماز پڑھی
کسی کو رلا کر تو رب راضی کرنے چلا
کسی کو ستا کے تو حج کر آیا
تو نے نیکی کر کے گناہ گار کو حقیر جانا
تیرا زعم تقوی تجھ پہ غالب آیا
اے کرنے والے بہتر تھا تو گناہ کر کے
انسان رہ جاتا. نیکی کر کے خدا نہ بنتا
 

محمد وارث

لائبریرین
وضاحت کا شکریہ محترم لیکن فہد بھائی وہ اردو والے کلام کا پوچھ رہے ہیں۔ کیا آپ کی نظر سے گزرا ہے؟
ظاہر ہے اردو کلام بابا جی کا اپنا کیسے ہو سکتا ہے، کسی نے ترجمہ کیا ہوگا۔

(ویسے میں نے اپنے پہلے مراسلے میں اسی لیے "پنجابی کلام" لکھا تھا) :)
 

محمد فہد

محفلین
ویسے بابا بلھے شاہ کا یہ شعر مشہور ہے۔
مجھے بھی یہ کلام بابا بلھے شاہ رحمتہ اللہ علیہ کا ہی لگا تھا
لیکن واقعی انہی کا ہے یا نہیں اس کے بارے میں یقین سے کہنا کچھ مشکل ہے۔ :)

لیکن اردو میں تھا اس وجہ سے ہلکا سا شک ہو گیا لیکن میں نے بھی یہی سوچا کہ کسی نے اردو ترجمہ نا کیا ہو
 

محمود ملک

محفلین
‏دلوں میں جو شاداب ویرانیاں ہیں
محبت کی آشفتہ سامانیاں ہیں

خدا اور بکھرائے اُن کاکلوں کو
بڑی بیش قیمت پریشانیاں ہیں

عجب حال میں زندگی کٹ رہی ہے
نہ دُشواریاں ہیں، نہ آسانیاں ہیں

عدم احتیاطیں ہیں جتنی بھی دل کی
میرا تجربہ ہے کہ نادانیاں ہیں
(‎عدم)
 
Top