اقلیتی برادری کیخلاف بیان : فیاض الحسن چوہان کی وزارت خطرے میں پڑگئی

محمداحمد

لائبریرین
عثمان بزدار کا تو کچھ نہیں کہہ سکتا۔

لیکن یہ چوہان اور واوڈا صاحب مجھے ایک آنکھ نہیں بھاتے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ پاگل دہشت گرد ممتاز قادری کی قبر پر جا کر دعائیں بھی کرتا رہا ہے۔ خس کم جہاں پاک

کبھی کبھی مٹی کے تیل کے کنستر اور ماچس کے بغیر بھی بات کر لیا کریں۔

جب اختلافات ہوں گے تو مخالف فریقین کی درجہ بندی کی پٹی مضحکہ خیز اور غیر متفق کے ریڈ کراسز سے رنگ جائیں گی۔ آپ کا کیا ہے پھر سے صاف ستھرے ہو کر کسی اور نام سے واپس آ جائیں گے۔

ایک محفلین کو صرف اس بنا پر محفل بدر کر دیا گیا کہ اُنہوں نے ممتاز قادری کی تصویر اپنی ڈی پی پر لگائی ہوئی تھی اور خیال کیا جا رہا تھا کہ اس سے نفرتیں پھیل رہی ہیں۔

کیا نفرتیں صرف اسی طرح پھیلتی ہیں یا نفرتیں پھیلانے کے باقی طریقوں کو استثنیٰ ملا ہوا ہے۔
 

فاخر رضا

محفلین
خس کم، جہاں پاک ۔۔۔! خان صاحب نے اچھا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔!
یہ تو کوئی بات نہیں ہوئی
کیا سیاست اس کا نام ہے کہ جو چاہے کہلوا دو اور احتجاج ہو تو بجائے سپورٹ کرنے کے استعفیٰ دلوا دو.
یہ تو حد درجہ خود غرضی ہے
کس کو چوہان کی ہسٹری نہیں معلوم تھی، کیوں اسے کابینہ بلکہ تحریک انصاف میں لیا گیا تھا
اس طرح خان کی بخشش نہیں ہوسکتی اور یہ طالبان کا سپورٹر (عمران خان) اتنے آرام سے پاک نہیں ہوسکتا
 

جاسم محمد

محفلین
کیا سیاست اس کا نام ہے کہ جو چاہے کہلوا دو اور احتجاج ہو تو بجائے سپورٹ کرنے کے استعفیٰ دلوا دو.
اس طرح خان کی بخشش نہیں ہوسکتی اور یہ طالبان کا سپورٹر (عمران خان) اتنے آرام سے پاک نہیں ہوسکتا
آپ کا خیال ہے یہ بیان عمران خان نے چوہان سے دلوایا تھا؟
 

جاسم محمد

محفلین
کیا نفرتیں صرف اسی طرح پھیلتی ہیں یا نفرتیں پھیلانے کے باقی طریقوں کو استثنیٰ ملا ہوا ہے۔
ممتاز قادری( باڈی گارڈ) نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو صرف اس لئے قتل کیاکیونکہ اس نےایک بے گناہ خاتون آسیہ مسیح کی رہائی کیلئے آواز بلند کی تھی۔
ایسے انتہا پسند، دہشت گرد شخص کی قبر پر جا کر فیاض چوہان نے اپنی نفرت انگیز سوچ اور عزائم قوم پر واضح کر دئے تھے۔ اس کے باوجود ان کو پنجاب میں وزارت اطلاعات سونپ دی گئی۔ جس کا نقصان پوری جماعت کو اٹھانا پڑا۔
 
Top