حضرتِ انسان اور ہم یعنی بُلبُلِ بے تاب بقلم خود

محمداحمد

لائبریرین
اس لیے ہم ابھی تک اسی ڈر سے محو تماشا ہیں ۔:p
ہاہاہاہا۔۔۔!

اچھا آپ فالتو کی باتیں نہ چھوڑیں۔ لیکن کچھ کہیں تو سہی۔ :)
کہنے کو تو بلبل کا بچہ ہے پر باتیں تو دیکھو کتنی بڑی بڑی کر رہا ہے ۔:LOL:

آپ کا اشارہ بلبل کے بچے کی طرف ہی ہے نا۔ :) :) :)
 
زبردست احمد بھائی بہت ہی مزے کی تحریر ہے
زمانہ جتنی تیزی سے ترقی کر رہا ہے میرے خیال میں اب تو ‏بلبل کا بچہ بھی فاسٹ فوڈ لگ گیا ہونا ہے کھچڑی کی جگہ پیزے نے اور پانی کی جگہ سوڈے نے لے لی ہونی ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
زبردست احمد بھائی بہت ہی مزے کی تحریر ہے
بہت شکریہ!
زمانہ جتنی تیزی سے ترقی کر رہا ہے میرے خیال میں اب تو ‏بلبل کا بچہ بھی فاسٹ فوڈ لگ گیا ہونا ہے کھچڑی کی جگہ پیزے نے اور پانی کی جگہ سوڈے نے لے لی ہونی ہے
:eek:
یعنی نظم کافی آوٹ ڈیٹڈ ہو گئی ہے۔ اور فوری اپ گریڈ کی ضرورت ہے۔ :D

دیکھیں کون اس کام کا بیڑہ اُٹھاتا ہے۔ :)
 
اچھا آپ فالتو کی باتیں نہ چھوڑیں۔ لیکن کچھ کہیں تو سہی۔ :)
بھیا اب ہم کیا کہیں ، ہمارا کہا تو فوری پکڑا جاتا ہے ۔
آپ کا اشارہ بلبل کے بچے کی طرف ہی ہے نا۔ :) :) :)
اجی کیا پھنسوانے چاہتے ہیں ہمیں ،یہ اشارے بازی ہمیں نا آوے ہے ۔ہم تو سیدھی سی بات کہتے ہیں کہ بلبل کا بچہ کافی سمجھدار ہو گیا ہے ،سخت والی نگرانی کی ضرورت ہے ۔
 

فلسفی

محفلین
دیکھیں کون اس کام کا بیڑہ اُٹھاتا ہے۔ :)
دوران برہمیِ محفل ہم بھی بلبل کے بچے پر طبع آزمائی کرتے رہے ہیں، لیجیے حاضر ہے

بُلبُل کا بچہ
کھاتا تھا پیزا
پیتا تھا کولا
بُلبُل کا بچہ
دیکھو تو اس کو
جاتا ہے ڈسکو
بُلبُل کا بچہ
سننے سنانے
انگریزی گانے
بُلبُل کا بچہ
تھوڑا سا روڈی
تھوڑا سا موڈی
بُلبُل کا بچہ
ٹیں ٹیں مچائے
مجھ کو ستائے
بُلبُل کا بچہ
ضدی ہے ایسا
کھوتے کے جیسا
بُلبُل کا بچہ
کیسے اڑاؤں
کیسے بھگاؤں
بُلبُل کا بچہ
 

محمداحمد

لائبریرین
دوران برہمیِ محفل ہم بھی بلبل کے بچے پر طبع آزمائی کرتے رہے ہیں، لیجیے حاضر ہے

بُلبُل کا بچہ
کھاتا تھا پیزا
پیتا تھا کولا
بُلبُل کا بچہ
دیکھو تو اس کو
جاتا ہے ڈسکو
بُلبُل کا بچہ
سننے سنانے
انگریزی گانے
بُلبُل کا بچہ
تھوڑا سا روڈی
تھوڑا سا موڈی
بُلبُل کا بچہ
ٹیں ٹیں مچائے
مجھ کو ستائے
بُلبُل کا بچہ
ضدی ہے ایسا
کھوتے کے جیسا
بُلبُل کا بچہ
کیسے اڑاؤں
کیسے بھگاؤں
بُلبُل کا بچہ

واہ بھئی!

لگتا ہے محفل والوں نے اسی لئے آپ کو ریسٹ دیا تھا۔

حق ادا کر دیا آپ نے آج کے بگڑے ہوئے بلبل کے بچے کا۔ :) :)
 
اب بھلا بتائیے، افئیر آپ کا چل رہا ہے اور آپ ہمیں بلا وجہ گھسیٹ رہے ہیں ۔ اور اپنی زوجہء ناکردہ سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں
زوجہء ناکردہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہالوئے
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

ویسے زوجہء ناکردہ کی جمع کیا رہے گی بھلا ؟:battingeyelashes:
 

محمداحمد

لائبریرین
:):)

ہم تو آج تک "زوج" کو "ازواج" نہ بنا سکے تو پھر ہم سے "ناکردہ" کی "تجمیع" کیوں کر ہو پائے گی۔۔ :confused1::curl-lip:
دراصل ہم اس جملے کو ان احباب کے لیے متوازن کرنا چاہ رہے تھے جو ہماری طرح جمع کے صیغے پر ایمان رکھتے ہیں;)
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے ہم سوچ رہے ہیں کہ نہ جانے بلبل کے بچے کو احباب کی یہ مشکل باتیں سمجھ آ رہی ہوں گی یا نہیں؟ :)
 
Top