بھارتی فضائیہ کی ایل او سی کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے

محمداحمد

لائبریرین
انٹرنیشنل میڈیا پاکستان کا فیور نہیں کرتا۔

ورنہ اس بات کا اعتراف ضرور کرتا کہ اس وقت پاکستان کا موال ہندوستان سے کہیں زیادہ بلند ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اس سے یہی تاثر ملتا ہے کہ یہ مدرسے سے زیادہ جہادی کیمپ ہے
اگر تھے بھی تب بھی بھارت کو یہ اختیار کس نے دیا کہ ۱۰۰ کلومیٹر پاکستانی حدود کے اندر جا کر ان کو نشانہ بنائے؟
پاکستان نے پلوامہ حملے کے بعد جیش محمد سے متعلق جو ثبوت و شواہد مانگے تھے وہ کل بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کے بعد مہیا کئے گئے۔ یہی کام پہلے کر دیتے تو یہاں تک نوبت نہ آتی۔ مگر جیسا کہ واضح ہے مودی سرکاری یہ سب الیکشن کمپین کیلئے کر رہی ہے۔
 
زیک

مسافر

پاکستانی حکومت ایسے ایکٹ کرتی رہی ہے اور ابھی بھی کر رہی ہے جیسے اسے جیش محمد کے کرتوتوں کا علم ہی نہیں۔

میرے خیال میں انڈیا کا حملہ غلط تھا اور اس سے انڈیا کے موقف کو نقصان پہنچا ہے لیکن پاکستان دہشتگردوں کی سپورٹ کی وجہ سے پہلے بھی اکیلا تھا اور اب بھی ہے
 
جاسم محمد

محفلین
یہ تمام کا تمام منافقانہ بیانیہ اسرائیلی سرکار بنیامن نتانیاہو سے مستعار لیا گیا ہے۔ اسرائیل میں جب بھی کوئی حملہ ہوتا ہے تو وہ فورا سے پہلے اپنے جنگی طیارے لے کر مبینہ دہشت گردوں کے کیمپ پر بمباری کیلئے روانہ کر دیتے ہیں۔ خواہ وہ غزہ ہو، لبنان ہو یا شام۔ ہمسایہ ممالک کی فضائی حدود کی بالکل کوئی پرواہ نہیں کرتے۔ اور اس غیرقانونی کاروائی پران کو عالمی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔
بھارت بعینہٖ اسی بیانیہ پر چل رہا ہے اور اقوام عالم سے اپنے مؤقف کی حمایت چاہتا ہے۔ یعنی پاکستان کی حدود میں داخل ہو کر مبینہ دہشت گرد کیمپ پر حملے کو جائز قرار دیا جائے اور جو پاکستان نے بھارتی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اسے "ایکٹ آف وار" تصور کیا جائے۔
دو گھنٹے پہلے کی خبر۔ میں نے کل ہی بتا دیا تھا کہ ان سرجیکل اسٹرائیکس میں اسرائیلی ملوث ہیں
 
جاسم محمد

محفلین
کل سے عرب میڈیا یہ خبر دے رہا ہے۔
عرب ممالک لبنان، شام وغیرہ میں تو آئے روز اسرائیلی سرجیکل اسٹرائیک ہوتے رہتے ہیں۔ بھارتیوں اور اسرائیلیوں کے اب ہوش ٹھکانے آ گئے ہوں گے کہ یہ پاکستان ہے کوئی عرب ملک نہیں۔
 
Top