ان ڈيزائن ميں اردو

رياض حسين

محفلین
محترم دوستوۙ
ميں انڈیزائن ورژن 13 یا 14 میں اردو زبان کیسے لکھ سکتا ہوں وہ بھی اس تصویر کے مطابق جو عارف كريم كى اسباق قسط دوم کے شروع میں لگائی ہے
 

زیرک

محفلین
انڈیزئن ایپ میں مبین پلگ ان انسٹال کر کےاردو لکھ سکتے ہیں، وڈیو ٹیوٹوریل دیکھ لیں، یہ بڑا آسان طریقہ ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین

طمیم

محفلین
محترم دوستو
ميں انڈیزائن ورژن 13 یا 14 میں اردو زبان کیسے لکھ سکتا ہوں وہ بھی اس تصویر کے مطابق جو عارف كريم كى اسباق قسط دوم کے شروع میں لگائی ہے
میری معلومات کے مطابق ان ڈیزائن کے نئے ورژن میں بھی اسی طرح اردو زبان میں لکھ سکتے ہیں جس طرح اس سے پہلے ورژن میں یہ سہولت مہیا کی گئی تھی۔ صرف Creative Cloud > Apps میں جاکر زبان کو انگلش اور عربی منتخب کرنا پڑتا ہے ۔ اگر آپ نے سافٹ ویئر خریدا ہوا ہے تو اس طرح زبان کی تبدیلی سے مینا ایڈیشن MENA (Middle East and North African languages) editions ایکٹو ہوجاتا ہے اس کے بعد آپ اردو یا عربی زبان ٹائپ کرسکتے ہیں۔
مزید تفصیل کے لئے لنک
ویڈیو لنک
 
آخری تدوین:

طمیم

محفلین
اردو عربی کو اسپورٹ کرنے والے ان ڈیزائن 2019 کو ڈاؤنلوڈ کرنے کا طریقہ ۔ اسے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ایڈوبی کی ویب سائیٹ پر اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے جو کہ آسانی سے بنایا جاسکتا ہے۔ یہ ٹیسٹ ورژن ہوگا جو کہ صرف سات دن کے لئے ہوتا ہے
اس کے لئے ایڈوبی کی پروگرام انسٹال کرنے والی ایپ انسٹال کرنی پڑتی ہے جو کہ درج ذیل لنک پر دستیاب ہے
لنک
اس کے بعد درج ذیل ویب سائیٹ سے ایڈوبی انڈیزائن کا خاص ورژن جو کہ اردو اور عربی کو اسپورٹ کرتا ہے درج ذیل لنک سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے
لنک
جب انسٹال ہوجائے تو
Creative Cloud ایپ کے اندر زبان اس طرح منتخب کریں کہ انگلش اور عربی لکھا ہو ذیل میں تصویری نمونہ ہے
EnglishArabic.png

اس کے بعد آپ انڈیزائن کو سٹارٹ کرسکتے ہیں ۔ اب انڈیزائن میں دائیں سے بائیں طرف والی زبان کی اسپورٹ شامل ہوگئی ہے۔
indesing-14.jpg



indesing-14-RTL.jpg
 
آخری تدوین:
Top