شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

دوسری شادی کا طریقہ :
دوسری شادی کا سب سے کم رسک والا طریقہ یہ ہے کہ دوسرا نکاح کرنے سے دو مہینے قبل یہ افواہ پھیلا دیں کہ آپ نے نکاح کر لیا ہے!!
اس کے بعد بیوی، بچوں، میکے،سسرال، امّی، ابّا، ساس، سسر، سالے سالیوں وغیرہ کا ری ایکشن دیکھیں ،
اگر ردِعمل ایسا ہے کہ آپ ہینڈل کر لیں گے تو اللہ کا نام لیکر قدم آگے بڑھا لیں اللہ آپ کا حامی و ناصر ہے ۔
اور اگر ردِ عمل کی شدّت آپ کی قوّتِ برداشت سے باہر ہے اور حالات اتنے بے قابو ہو جائیں کہ آپ سنبھال نہ سکیں تو ایک بھر پور قہقہہ لگا کر بتا دیں کہ ھُن بندا مذاق وی نا کرے؟؟
حالات نارمل ہوتے ہی جو روپے شادی کے اخراجات کے سلسلہ میں جمع کئے تھے ان سے عُمرہ کریں ، روزے نماز کی پابندی کریں اور صدقِ دل سے اس بات کو تسلیم کر لیں کہ آپ کی قسمت میں یہ خوشی نہیں لکھی ۔
اگر یہاں دوسری بیوی کا اہتمام نہیں ہو سکا تو کیا ہوا جنت میں حوریں آپ کی منتظر ہیں!!!
دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
:D:p:LOL:
عنوان درست کر لیجیے۔

دوسری بار جیتے جی مرنے کا طریقہ۔
 
فلسفی

محفلین
نقیبی صاحب یہ لطیفہ کسی نا تجربہ کار کنوارے کا گھڑا ہوا ہے کیونکہ "ہُن بندا مذاق وی نا کرے" کہنے کا موقع نہیں ملنے کا سرکار، بلکہ سیدھا فوٹو گرافر نے ہی "میت" کو کہنا کہ "سمائل پلیز"۔ :)

عنوان درست کر لیجیے۔

دوسری بار جیتے جی مرنے کا طریقہ۔

عدنان بھائی تجربہ کار حضرات کی باتوں میں دم ہے۔ کچھ سیکھیے آپ بھی۔
 
فلسفی

محفلین
فلسفی جی ہمارا تو سیکھنے کا عمل اس دن سے ہی شروع ہے جب سے ہم نے اردو محفل کو اپنایا ہے ۔
اتنی دیر سے :eek:
اس سے پہلے کیا کرتے تھے بھائی۔

ویسے آپس کی بات ہے کہ "محفل" میں لوگ بگڑنے کے لیے جاتے ہیں۔ کیوں وڈیو! محمد وارث عبدالقیوم چوہدری
 
ویسے آپس کی بات ہے کہ "محفل" میں لوگ بگڑنے کے لیے جاتے ہیں۔ کیوں وڈیو! محمد وارث عبدالقیوم چوہدری

محفل بہت کچھ سکھاتی ہے، جن میں سنورنا بگڑنا دونوں ہی شامل ہیں۔ البتہ زندگی کے کسی رخ کس سمت میں سنوار یا بگاڑ ہوجائے اس کا تعین محفلین نے خود کرنا ہوتا ہے۔ :)
 
فلسفی

محفلین
محفل بہت کچھ سکھاتی ہے، جن میں سنورنا بگڑنا دونوں ہی شامل ہیں۔ البتہ زندگی کے کسی رخ کس سمت میں سنوار یا بگاڑ ہوجائے اس کا تعین محفلین نے خود کرنا ہوتا ہے۔ :)
ہم تو بھئی نام ہی کے فلسفی ہیں، یہاں تو لفظ، لفظ بلکہ حرف حرف میں فلسفہ چھپا ہے۔
 
محمد فہد

محفلین
ایک عورت کا شوہر روز رات کو گھر دیر سے آتا تھا۔ اور بیوی کے پوچھنے پر ادھر اُدھر کا بہانہ کر دیتا۔
ایک رات ٹھیک دو بجے اس کے بچے کی آنکھ کھلی تو وہ تقاضا کرنے لگا۔
امی کوئی کہانی سناؤ.امی کوئی کہانی سناؤ۔
بس تھوڑی دیر صبرکرو۔ تمہارے ابا آتے ہی ہوں گے وہ ہم دونوں کو کہانی سنائیں گے۔
 
محمد فہد

محفلین
میاں بیوی ایک ڈاکٹر کے پاس گئے ۔بیوی کو بخار تھا ڈاکٹر نے ٹمپریچر لینے کے لئے تھرمامیٹر نکالا اور بیوی کے منہ میں رکھ کر کہا: کچھ دیر منہ بند رکھیے گا
خاوند پاس کھڑا دیکھ رہا تھا ۔ وہ کچھ سوچ کر بولا
ڈاکٹر صاحب ،یہ چیز کتنے کی آتی ہے؟
 
بیگم کے بیوٹی پارلر سے تیار ہو کر آنے پر مختلف شوہروں کے ڈائیلاگ!!!!!!!!!!
فسادی میاں
"اررررے واہ ،بیگم، پوری چڑیل لگ رہی ہو"
لڑائی شروع
سیانا میاں
"واہ جی واہ، لگتا ہے سیدھی پرستان سے آ رہی ہو"
بیگم خوش
بھولا میاں
"بیگم جی، پارلر بند تھا کیا ؟"
دنگا شروع
کنجوس میاں
"بیگم تم صرف سرخی بھی لگا لو تو اخیر لگتی ہو"
زن مرید میاں
ارے بیگم، مجھے کہتی میں تمہیں پارلر سے لے آتا، یہ دیکھو تمہارے سوٹ بھی پریس کر دیئے ہیں"
بیگم خوشی سے نہال
سڑیل میاں
"کتنی بار کہا ہے، یہ رنگ برنگے کیمیکل منہ پر نہ تھوپا کرو"
چھوڑو میاں
"بیگم، ساری دنیا کا خوشیاں تمہاری ایک مسکراہٹ پر قربان کر دوں"
تنگ میاں
"بیگم جو تمہارا دل کرے کرو، تم کونسا میری کوئی بات مانتی ہو"
شوخ میاں
"بیگم تم تو میک اپ کے بغیر ہی اتنی پیاری ہو.. میک اپ کر کے تو پری لگتی ہو پری"
دبنگ میاں
"بھئی واہ، ہماری بیگم تو لاکھوں میں ایک ہے"
خوشامدی میاں
"چودھویں کا چاند ہو یا آفتاب ہو
جو بھی تم، خدا کی قسم لاجواب ہو"
خبطی میاں
"بیگم، تم پارلر جانے کی بجائے خود سے میک اپ کر لیا کرو نا، آجکل پارلرز کا اعتبار تھوڑی ہے"
شغلی میاں
"آپ بیٹھیں، وہ چڑیل پارلر گئی ہے، آتی ہی ہو گی"
میاں کے شغل کی ایسی کی تیسی شروع ۔ :)
 
آخری تدوین:

آپ کونسے والے ہو؟ ہم تو دبنگ ہیں، دبنگ
 
Top