گرس گیل نے آفریدی کا زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

جاسم محمد

محفلین
گرس گیل نے آفریدی کا زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
197298_6117596_updates.jpg

گرس گیل نے عالمی چھکوں کا ریکارڈ انگلینڈ کے خلاف میچ میں کیا۔ فوٹو: فائل

ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

ورلڈکپ 2019 کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کرنے والے کرس گیل نے کرکٹ میں واپس آتے ہی انگلینڈ کے خلاف کنگسٹن اوول میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں چھکوں کی بارش کر دی۔

کرس گیل نے 135 رنز کی اننگز میں 12 چھکے رسید کیے، وہ اب تک مجموعی طور پر 477 چھکے لگا چکے ہیں اور انہوں نے یہ کارنامہ 444 ویں میچ میں انجام دیا ہے۔

اس سے پہلے انٹرنیشنل کرکٹ میں 476 چھکے لگا کر شاہد آفریدی نے یہ ریکارڈ بنا رکھا تھا۔

بوم بوم آفریدی نے سب سے زیادہ چھکوں کے لیے 524 میچز کھیلے تھے۔

کرس گیل نے ون ڈے کرکٹ میں 276، ٹی ٹوئنٹی میں 103 اور ٹیسٹ میچز میں 98 چھکے لگا چکے ہیں۔

اس لسٹ میں تیسری پوزیشن نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکلم کے پاس ہے جن کے مجموعی چھکوں کی تعداد 398 ہے۔

سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا 352 چھکوں کے ساتھ چوتھے اور بھارتی اوپنر روہت شرما 349 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
 
Top