گوگل ٹرانسلیٹر ٹول کٹ کے لئے قابل استعمال TMX ایکسٹینشن کی فائل کس طرح بنائی جاسکتی ہے؟

زہیر عبّاس

محفلین
گوگل ٹرانسلیٹر ٹول کٹ میں پہلے سے ترجمہ کی ہوئی فائلوں کو استعمال کرنا چاہ رہا ہوں تاکہ پچھلے کام کا کچھ فائدہ اٹھایا جاسکے۔ مصیبت یہ ہے کہ گوگل کہتا ہے کہ فائل TMX ایکسٹینشن میں ہونی چاہئے۔ بد قسمتی سے مجھے کوئی ایسا text aligner جیسا پروگرام نہیں مل سکا جو اردو کے ساتھ ٹھیک طرح سے چل سکے۔ اس لئے میں نے کچھ عرصے پہلے یہاں محفل میں فائل کو جملوں میں توڑنے کی بابت ایک دھاگہ شروع کیا تھا۔ خوش قسمتی سے اسد صاحب نے نورتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے آنلائن مورف‌ایڈورنر کا بتایا جس سے فائل کو جملوں میں توڑنا بہت آسان ہوگیا تھا۔ اب میں نےتجرباتی طور پر ایکسل کی فائل میں ایک کالم میں انگریزی اور دوسرے کالم میں اس کا ترجمہ رکھا ہے اور اس کو ٹیکسٹ فارمیٹ میں سیو کرلیا ہے تاہم مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ اسے TMX میں کیسے بدلوں۔ پورے دو دونوں سے خجل خواری کرتے ہوئے کچھ آن لائن ٹول بھی استعمال کئے اور کچھ آف لائن ٹول بھی جیسے TMX editor اور olifant تاہم کسی بھی طرح TMX کی ایسی فائل نہیں بن پا رہی جو گوگل میں قابل استعمال ہو۔ TMX Validator ٹول بھی استعمال کرکے دیکھا تاہم نتیجہ صفر ہی رہا۔
اس سلسلے میں مدد درکار ہے کہ کس طرح سے آسانی کے ساتھ TMX ایکسٹینشن کی فائل کو بنایا جاسکتا ہے جس کو گوگل ٹرانسلیٹر ٹول کٹ آسانی کے ساتھ قبول کرلے۔
 

دوست

محفلین
اومیگا ٹی میں ترجمہ کریں تو ٹی ایم ایکس خودبخود بن جاتی ہے۔ ترجمہ اسی میں کیا کریں۔ اور پرانا ترجمہ اس میں کاپی پیسٹ کر لیں۔ یعنی پہلے انگریزی فائل کھول لیں اور پھر ہر جملے کا ترجمہ پیسٹ کرتے چلے جائیں۔ پھر پراجیکٹ سیو کر لیا تو ٹی ایم ایس بھی بن جائے گی۔
 

اسد

محفلین
مستقل استعمال کے لیے اومیگا ٹی استعمال کرنا بہتر رہے گا۔ اگر صرف ایک یا دو مرتبہ ڈیٹا کو کسی xml فورمیٹ میں تبدیل کرنا ہو تو میں Notepad++ میں ریگولر ایکسپریشن استعمال کرتا ہوں۔ tmx بھی ایک xml فورمیٹ ہے۔

اگر ایکسل کی فائل کو ہی tmx میں تبدیل کرنا ہے تو اس صفحے پر آنلائن کنورٹر موجود ہے، استعمال کا طریقہ یہاں ہے۔ آپ کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے کنورٹر سے حاصل شدہ فائل یہاں موجود ہے۔
 

MindRoasterMirs

محفلین
السلام علیکم
زہیر عباس بھائی کیا آپ اسد پر اب بھی کام کر رہے ہیں اور کیس آپ نے اپنی اس محنت کو کہیں پبلک کیا ہے تو لنک عطا کر دیں
والسلام
 

زہیر عبّاس

محفلین
السلام علیکم
زہیر عباس بھائی کیا آپ اسد پر اب بھی کام کر رہے ہیں اور کیس آپ نے اپنی اس محنت کو کہیں پبلک کیا ہے تو لنک عطا کر دیں
والسلام
وعلیکم السلام
بھائی میں نے تو اس پر مزید کام نہیں کیا۔ دو برس سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے۔
 
Top