حکومت کا سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

جاسم محمد

محفلین
حکومت کا سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم
ویب ڈیسک جمع۔ء 15 فروری 2019

1553431-shahzadamuhammadbinsalman-1550234189-652-640x480.jpg

وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو کارروائی کی ہدایت کردی ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے خلاف منظم انداز میں مہم چلانے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق مہم میں ملوث گروہ سوشل میڈیا اور دیگر طریقے استعمال کر رہے ہیں، وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کو کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ وزارت داخلہ نے کارروائی کے لیے خط بھی جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کل 2 روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں، اس دوران پاکستان اور سعودی حکومت کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
 
فاخر رضا

محفلین
ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے

جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے

اسباب غم عشق بہم کرتے رہیں گے

ویرانی دوراں پہ کرم کرتے رہیں گے

ہاں تلخی ایام ابھی اور بڑھے گی

ہاں اہل ستم مشق ستم کرتے رہیں گے

منظور یہ تلخی یہ ستم ہم کو گوارا

دم ہے تو مداوائے الم کرتے رہیں گے

مے خانہ سلامت ہے تو ہم سرخئ مے سے

تزئین در و بام حرم کرتے رہیں گے

باقی ہے لہو دل میں تو ہر اشک سے پیدا

رنگ لب و رخسار صنم کرتے رہیں گے

اک طرز تغافل ہے سو وہ ان کو مبارک

اک عرض تمنا ہے سو ہم کرتے رہیں گے
 
سین خے

محفلین
وہ پوچھنا یہ تھا کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کی آواز کو دبانا کیا انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہے؟ اور وار کرمنلز کو خوش کرنے کی خاطر خاص طور پر ایک مخصوص طبقے کو ٹارگٹ کرنا کیسا ہے؟
 
فرقان احمد

محفلین
ہم سنی شیعہ سیاست کے حامی تو نہ ہیں تاہم سعودیوں کو ایک حد سے بڑھ کر مراعات پاتے دیکھنا ہمیں خاص طور پر سخت ناپسند ہے۔ خیر ہمارے پسند کرنے یا نہ کرنے سے فرق کیا پڑے گا؟
 
فاخر رضا

محفلین
ہمارے ہاں ہوتا یہ ہے کہ اپنے گلے میں مہار ڈال کر دوسرے کے حوالے کردیتے ہیں کہ جدہر چاہو ہکا کر لے جاؤ
 
جاسم محمد

محفلین
:D:ROFLMAO:

یہ بھی خوب رہی۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وزیر اعظم جب اپنے آپ سے پوچھ گچھ کر چکیں تو کوئی نوٹیفیکیشن جاری کریں گے یا نہیں؟
اس کا جواب پہلے بھی دیا جا چکا ہے۔ شہریار آفریدی وزارت داخلہ میں روزمرہ کے امور چلا رہے ہیں بیشک اس کا قلم دان عمران خان کے پاس ہے۔ اس ضمن میں پوچھ گچھ شہریار آفریدی سے ہوگی
 
زیک

مسافر
اس کا جواب پہلے بھی دیا جا چکا ہے۔ شہریار آفریدی وزارت داخلہ میں روزمرہ کے امور چلا رہے ہیں بیشک اس کا قلم دان عمران خان کے پاس ہے۔ اس ضمن میں پوچھ گچھ شہریار آفریدی سے ہوگی
شہریار آفریدی کہیں طاغوتی قوتوں کے ایجنٹ تو نہیں؟
 
سین خے

محفلین
اس کا جواب پہلے بھی دیا جا چکا ہے۔ شہریار آفریدی وزارت داخلہ میں روزمرہ کے امور چلا رہے ہیں بیشک اس کا قلم دان عمران خان کے پاس ہے۔ اس ضمن میں پوچھ گچھ شہریار آفریدی سے ہوگی

اس بات پر یقین کرنا کافی مشکل ہے کہ وزیر داخلہ سے مشورہ کیے بغیر یہ ایکشن لیا گیا ہے۔ یہ روزمرہ امور کا معاملہ نہیں ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اس بات پر یقین کرنا کافی مشکل ہے کہ وزیر داخلہ سے مشورہ کیے بغیر یہ ایکشن لیا گیا ہے۔ یہ روزمرہ امور کا معاملہ نہیں ہے۔
وزیر اعظم وزارت داخلہ کو مائکرو مینیج نہیں کر رہے۔ ہاں پالیسی وہ خود بناتے ہیں جیسا کہ سابقہ کابینہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔
اس فیصلہ کو درست انداز میں لاگو کرنا شہریار آفریدی اور ایف آئی اے کا کام ہے۔ اپنے اختیارات سے تجاوز کریں گے تو وزیر اعظم ایکشن لیں گے۔
 
Top