ویک اینڈ پر کیا ہو رہا ہے؟

عرفان سعید

محفلین
بچپن سے لے کر آج تک ہمیں ویک اینڈ کا انتظار رہا ہے۔ انتظار کی اس شدت میں کبھی کوئی کمی نہیں آئی۔ طالب علمی کا زمانہ تھا تو کرکٹ میچ، آوارہ گردی، دوستوں سے ملاقاتیں، سینما میں مووی دیکھنا وغیرہ وغیرہ چلتا تھا۔
اب کئی سالوں سے گھر کے کام، بچوں کی مصروفیات، دوستوں کی فیملی کے ساتھ گپ شپ چلتی رہتی ہے۔

اس لڑی میں آپ اپنے ویک اینڈ کی مصروفیات شریکِ محفل کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔ اور پھر بات سے بات نکلتی رہے گی۔
 

عرفان سعید

محفلین
کل ہفتے کو ایک دوست کی طرف برنچ کا پروگرام ہے۔ کل تین خاندان اکٹھے ہوں گے اور حلوہ پوری کا آڈر دیا ہوا ہے۔ ایک پاکستانی فیملی کی خاتون کا اپنا بزنس ہے۔ وہ آڈر پر کھانا مہیا کرتی ہیں۔ ان خاتون کا تعلق کراچی سے ہے۔ غضب کے چنے اور حلوہ بناتی ہیں۔ میرے منہ میں تو ابھی سے پانی آرہا ہے۔
اتوار کا دن گھر کی روز مرہ کی اشیاء کی خریداری اور گھر کے کام کاج میں گزرے گا۔ اس بارسارے گھر کی صفائی میرے ذمے ہے تو ہول اٹھ رہے ہیں۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
رات دس بجے کے بعد کا وقت میرے لیے ورکنگ ڈیز اور ویک اینڈ دونوں میں یکساں ہوتا ہے۔اور سچ کہوں تو اگلے دن چھٹی ہو نہ ہو اس وقت کا مجھے دن بھر انتظار رہتا ہے۔ زیادہ کچھ نہیں بس آدھا ایک گھنٹہ شاعری پڑھی، غزلیں سنیں، یوٹیوب پر جھانکا تانکی کی، آپ سمیت محفل کے دوستوں کی گپ شپ سے لطف اندوز ہوئے اور پھر جناب دعا پڑھ کر سوگئے۔ :)
 

زیک

مسافر
کل سائیکلنگ کا پلان ہے لیکن اگر بارش کا چانس ہوا تو بدلنا پڑے گا۔ مزید پلاننگ بیگم کی ٹرپ سے آج رات واپسی کے بعد ہو گی
 
آخری تدوین:

عبد الرحمن

لائبریرین
کل ہفتے کو ایک دوست کی طرف برنچ کا پروگرام ہے۔ کل تین خاندان اکٹھے ہوں گے اور حلوہ پوری کا آڈر دیا ہوا ہے۔ ایک پاکستانی فیملی کی خاتون کا اپنا بزنس ہے۔ وہ آڈر پر کھانا مہیا کرتی ہیں۔ ان خاتون کا تعلق کراچی سے ہے۔ غضب کے چنے اور حلوہ بناتی ہیں۔ میرے منہ میں تو ابھی سے پانی آرہا ہے۔
اتوار کا دن گھر کی روز مرہ کی اشیاء کی خریداری اور گھر کے کام کاج میں گزرے گا۔ اس بارسارے گھر کی صفائی میرے ذمے ہے تو ہول اٹھ رہے ہیں۔
حلوہ پوری کھانے کی اتنی بڑی سزا؟ :sad:
 

فلسفی

محفلین
ویک اینڈ نیند پوری کرنے اور سودا سلف لانے میں (ابھی بھی شاپنگ کیریٹ چلاتے ہوئے یہ مراسلہ لکھ رہا ہوں) گزر جاتا ہے۔ کبھی کبھار بچوں کے اسکول کا کوئی پروجیکٹ بنانا ہو تو اس میں بھی اچھا خاصا وقت لگ جاتا ہے۔ عام دنوں میں 9 سے 10 بجے تک سونے کی عادت ہے۔ اگلے دن اگر چھٹی ہو توک کبھی کبھار 12 بج جاتے ہیں۔ صبح جلدی اٹھنے کی عادت بنا چکا ہوں۔
چھٹی والے دن شعر و شاعری اور تخلیقی کاروائیاں موقوف ہوتی ہیں (شادی شدی حضرات کو بتانے کی ضرورت نہیں کیوں، اور کنوارے اس پریشانی میں نہ ہی پڑیں تو اچھا ہے) ۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
اور میں اس بات پر حیران ہوں کہ محفل پر کوئی اس عاجز کے بارے میں جاننا چاہتا ہے۔ آہ ہ ہ گھر میں تو وہی ۔۔۔ مرغی دال برابر
آپ کی محبت کا بہت شکریہ
ممکن ہے یہ گھر گھر کی کہانی ہو۔ لیکن یقین جانیے ہمارے لیے آپ بہت قیمتی ہیں۔ :redrose:
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آج کل بچیوں کے میٹرک اور ساتویں کے امتحان قریب ہیں سو کم ہی کہیں جانا ہوتا ہے ۔بس کسی ضروری کام سے کچھ لانا وغیرہ
 
Top