بلکہ اب اس طرح

گر لڑی پر لڑی جو یہ بہتی رہی
تو بحوروں کی مینا بھی بھر جائے گی

مشق وزن و عروضی جو چلتی رہی
جلد محنت تری میری بر آئے گی
 
من

محفلین
جو الفاظ 5 سے کم حرفوں والے ہوتے ہیں انکو کیا کہتے ہیں جیسے فاعلن میں 5 الفاظ ہیں
 
فلسفی

محفلین
جو الفاظ 5 سے کم حرفوں والے ہوتے ہیں انکو کیا کہتے ہیں جیسے فاعلن میں 5 الفاظ ہیں

؟ ===== یک حرفی
فع ===== دو حرفی
فعو ===== سہ حرفی
فعلن ===== چار حرفی

محترم الف عین ، محمد وارث ، محمد تابش صدیقی ، محمد خلیل الرحمٰن
یک حرفی کے لیے کیا استعمال ہوتا ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
؟ ===== یک حرفی
فع ===== دو حرفی
فعو ===== سہ حرفی
فعلن ===== چار حرفی

محترم الف عین ، محمد وارث ، محمد تابش صدیقی ، محمد خلیل الرحمٰن
یک حرفی کے لیے کیا استعمال ہوتا ہے؟
اس کے لیے کوئی خاص لفظ نہیں ہے، بس اسے سبب کا ایک حصہ سمجھ لیں یعنی "ف" اور بس!
 
یاد کرتے ہیں تجھ کو بھلایا نہیں
یاد تیری کو دل سے مٹایا نہیں
بات کرتے ہیں تیری جدائی کی بس
بوجھ دنیا کا ہم نے اٹھایا نہیں
 
Top