پاکستان میں سائیکل رینٹل

زیک

مسافر
کیا پاکستان میں ایک اچھی روڈ بائسیکل رینٹ کی جا سکتی ہے؟ اگر آپ کے علم میں اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں ایسے بزنس ہیں تو ان کی معلومات شیئر کریں۔

رینٹ کتنا ہو گا؟

سائیکل اس علاقے میں کہاں چلانے میں مزا ہے؟
 
اسلام آباد اور اس کے گردو نواح میں میرے علم میں کوئی باقاعدہ بائسیکل رینٹل بزنس تو نہیں البتہ "کریٹیکل ماس اسلام آباد (سی ایم آئی)" کے نام سے مردو خواتین بائسیکلسٹ کا ایک گروپ ہے جو اکثر اسلام آباد کے اندر اور اسلام آباد سے دوسرے شہروں کے لیے بائسیکل ریلیز اورگنائز کرتا رہتا ہے۔ اس گروپ میں اکثر بائسیکلز کی خریدوفروخت اور رینٹ وغیرہ کی بات ہوتی رہتی ہے۔ آپ فیس بک پر سرچ کر سکتے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بر سبیل تذکرہ یاد آیا میں لڑکپن میں سائیکل (عام سائیکل سہراب یا پیکو ) دو روپے گھنٹہ کے حساب سے لیا کرتا تھا ۔
یہ شاید کوئی چوراسی پچاسی کی بات ہو گی ۔:curl-lip:
 
جاسم محمد

محفلین
کیا پاکستان میں ایک اچھی روڈ بائسیکل رینٹ کی جا سکتی ہے؟ اگر آپ کے علم میں اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں ایسے بزنس ہیں تو ان کی معلومات شیئر کریں۔

رینٹ کتنا ہو گا؟

سائیکل اس علاقے میں کہاں چلانے میں مزا ہے؟
پاکستان میں سائیکل رینٹل کا بزنس عام نہیں ہے۔ اگر کوئی جان پہچان والا بندہ مل جائے تو اس سے کچھ عرصہ کے لئے لی جا سکتی ہے۔
 
فلسفی

محفلین
بر سبیل تذکرہ یاد آیا میں لڑکپن میں سائیکل (عام سائیکل سہراب یا پیکو ) دو روپے گھنٹہ کے حساب سے لیا کرتا تھا ۔
یہ شاید کوئی چوراسی پچاسی کی بات ہو گی ۔:curl-lip:
عاطف بھائی آپ نے بچپن یاد کروا دیا۔ 87،88 کی بات ہے شاید ہم بھی یہی کرتے رہے ہیں۔ "ننھا سائیکلوں والا" گھر کے قریب ہی تھا جس سے ایک یا دو گھنٹے کے لیے سائیکل کرائے پر لے کر چلایا کرتے تھے۔ بعد میں اپنی سہراب کی سائیکل خرید لی تھی اس پر نہ جانے کہاں کہاں پھرا کرتے تھے۔ آہ، کیا ہی اچھا دور تھا۔
 
کیا پاکستان میں ایک اچھی روڈ بائسیکل رینٹ کی جا سکتی ہے؟ اگر آپ کے علم میں اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں ایسے بزنس ہیں تو ان کی معلومات شیئر کریں۔

رینٹ کتنا ہو گا؟

سائیکل اس علاقے میں کہاں چلانے میں مزا ہے؟
کیا آپ پاکستان تشریف لاچکے ہیں ، یا عنقریب آنے کا ارادہ ہے ؟ برادرم زیک ۔۔:welcome:
 
بر سبیل تذکرہ یاد آیا میں لڑکپن میں سائیکل (عام سائیکل سہراب یا پیکو ) دو روپے گھنٹہ کے حساب سے لیا کرتا تھا ۔
یہ شاید کوئی چوراسی پچاسی کی بات ہو گی ۔:curl-lip:

عاطف بھائی آپ نے بچپن یاد کروا دیا۔ 87،88 کی بات ہے شاید ہم بھی یہی کرتے رہے ہیں۔ "ننھا سائیکلوں والا" گھر کے قریب ہی تھا جس سے ایک یا دو گھنٹے کے لیے سائیکل کرائے پر لے کر چلایا کرتے تھے۔ بعد میں اپنی سہراب کی سائیکل خرید لی تھی اس پر نہ جانے کہاں کہاں پھرا کرتے تھے۔ آہ، کیا ہی اچھا دور تھا۔

اور میں سائیکلیں کرائے پر دیتا تھا۔ :)
 
ویسے باہسیکل رینٹ پر دینے کا بزنس بھی شروع کیا جا سکتا ھے۔۔اگر یہاں ہر اتنے لوگ خواہش مند ہیں اچھی ساہیکل رینٹ پر لینے کے۔تو کیا پتا اور بھی بہت سے لوگ ہوں۔جو لوگ بزنس کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے ایک اچھا اآہیڈیا ھے۔۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
عاطف بھائی آپ نے بچپن یاد کروا دیا۔ 87،88 کی بات ہے شاید ہم بھی یہی کرتے رہے ہیں۔ "ننھا سائیکلوں والا" گھر کے قریب ہی تھا جس سے ایک یا دو گھنٹے کے لیے سائیکل کرائے پر لے کر چلایا کرتے تھے۔ بعد میں اپنی سہراب کی سائیکل خرید لی تھی اس پر نہ جانے کہاں کہاں پھرا کرتے تھے۔ آہ، کیا ہی اچھا دور تھا۔
کیوں کہ میرے پاس عموما ایک روپے سے زیادہ کی خطیر رقم کم ہی ہوا کرتی تھی سو میں آدھے گھنٹے پر اکتفا کر کے راضی بہ رضا رہا کرتا تھا ۔
اور اور دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس زمانے میں ایک دن چھیانوے گھنٹے جتنا طویل ہوا کرتا تھا ۔گھڑی کلیلنڈر سب جھوٹے ہیں ۔:bashful:
 
Top