نسلی تعصب : سرفراز کی میچ ریفری کے سامنے پیشی، کارروائی کا امکان

جاسم محمد

محفلین
نسلی تعصب : سرفراز کی میچ ریفری کے سامنے پیشی، کارروائی کا امکان
196167_2977511_updates.jpg

سرفراز نے مؤقف اپنایا کہ نسلی تعصب کا تاثر درست نہیں، غیر ارادی طور پر جملہ منہ سے نکل گیا، میچ ریفری رنجن مدو گالے نے مزید کارروائی کیلئے رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی— فوٹو: فائل

جنوبی افریقی کھلاڑی کے خلاف غیرمناسب جملے ادا کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز کی میچ ریفری کے سامنے پیشی ہوئی ہے جس میں سرفراز احمد نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔

سرفراز احمد نے مؤقف اپنایا ہے کہ نسلی تعصب کا تاثر درست نہیں، میچ کی صورت حال کی وجہ سے غیر ارادی طور پر ایسا جملہ منہ سے نکل گیا، میچ ریفری رنجن مدو گالے نے مزید کارروائی کیلئے رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی، سرفراز کے خلاف آئی سی سی کی انضباطی کارروائی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اگلے چند گھنٹوں میں سرفراز احمد کے خلاف کارروائی کا اعلان کرسکتی ہے۔

جوہانسبرگ میں سرفراز اور میچ ریفری رانجن مدوگا لے کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستانی کپتان سرفراز نے غلطی کا اعتراف کیا اور کہا کہ نسلی تعصب کا تاثر درست نہیں ہے، نادانستہ طور پر میچ کی صورتحال کے باعث فقرہ کَس دیا۔



میچ ریفری نے اپنی رپورٹ مزید کارروائی کیلئے آئی سی سی کو بھیج دی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی ڈربن سے جوہانسبرگ پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈربن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقا کے خلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کو سامنے دیکھ کر آپے سے باہر ہوگئے تھے۔

سوشل میڈیا پر میچ کے حوالے سے ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں مبینہ طور پر سرفراز احمد جنوبی افریقا کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل پھیل کوایو کے حوالے سے تضحیک آمیز جملے ادا کررہے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈربن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقا کے خلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کو سامنے دیکھ کر آپے سے باہر ہوگئے تھے۔

سوشل میڈیا پر میچ کے حوالے سے ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں مبینہ طور پر سرفراز احمد جنوبی افریقا کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل پھیل کوایو کے حوالے سے تضحیک آمیز جملے ادا کررہے ہیں۔
ہر کپتان عمران خان نہیں ہوتا
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اور عمران خان نے بھی بے تحاشا غلطیاں کی ہیں ۔ خصوصاً سیاسی دور میں۔
یقینا ََ۔
لیکن جو نقصان کرپشن سے پہنچتا ہے اس کا سیاسی غلطیوں سے ہونے والے نقصان کا کوئی مقابلہ دور دور تک نہیں ۔
نیز۔اس سے یو ٹرنز کا "اک گونہ" جواز بھی ثابت ہوتا ہے۔ :)
 

حاجی حنیف

محفلین
یقینا ََ۔
لیکن جو نقصان کرپشن سے پہنچتا ہے اس کا سیاسی غلطیوں سے ہونے والے نقصان کا کوئی مقابلہ دور دور تک نہیں ۔
نیز۔اس سے یو ٹرنز کا "اک گونہ" جواز بھی ثابت ہوتا ہے۔ :)
محترم کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ سیاسی غلطی کے نقصان اور کرپشن کے نقصان میں کیا فرق ہے تاکہ ہمیں آپ کی بات اچھے طریقے سے سمجھ آ جائے
 

جاسم محمد

محفلین
نسل پرستانہ جملہ مہنگا پڑ گیا، آئی سی سی نے سرفراز پر پابندی عائد کر دی

Samaa Sports
January 27, 2019
sarfaraz-sad.jpg


جنوبی افریقی کھلاڑی اینڈیل فہلوک وایو کے خلاف نسل پرستانہ جملہ کسنا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بھاری پڑ گیا۔ آئی سی سی نے سرفراز پر 4 میچز کی پابندی عائد کردی ہے۔

بائیس جنوری کو ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کے دوران 37ویں اوور میں فہلوک وایو نے شاہین آفریدی کی گیند پر نصف سنچری مکمل کی توکپتان سرفراز احمد نے اردو میں فقرہ کسا کہ "ابے کالے، تیری ماں آج کہاں بیٹھی ہیں؟ کیا پڑھوا کر آیا ہے آج"۔

یہ جملہ سٹمپ مائیک کے ذریعے واضح سنائی دیااور سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا جس پر سرفراز احمد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور سرفراز احمد نے غلطی کااعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی۔

اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے سرفراز احمد پر اگلے 4 میچز کی پابندی عائد کردی ہے جس کے باعث وہ آج جنوبی افریقہ کیخلاف جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ کا حصہ نہیں ہیں۔

پابندی کے باعث سرفراز احمد جنوبی افریقہ کیخلاف 2 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ آج کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے میں سرفراز کی جگہ شعیب ملک نے ٹیم کی قیادت سنبھالی ہے جبکہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے۔

پی سی بی نے بھی نامناسب الفاط کے استعمال پر سرفراز کے ریمارکس کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے بیان جاری کیا تھا کہ ڈربن میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے۔ نسل پرستی سے متعلق جملوں پر بورڈ کی عدم برداشت کی پالیسی ہے۔ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔
————
میرے خیال میں یہ مسئلہ صرف سرفراز کے ساتھ نہیں ہے۔ بلکہ یہ ہمارا اجتماعی قومی رویہ ہے۔ ہم فورا گوری چمڑی والوں سے مرعوب اور کالی چمڑی والوں کی تضحیک کرنے لگ جاتے ہیں۔ ایک لمبا عرصہ ویسٹ اینڈیز کی ٹیم پاکستان میں کالی آندھی کے نام سے مشہور تھی۔ یہ بھی نسلی تعصب کی ایک مثال ہے جو افسوس کے ساتھ ہمارا اجتماعی قومی رویہ بن چکا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
محترم کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ سیاسی غلطی کے نقصان اور کرپشن کے نقصان میں کیا فرق ہے تاکہ ہمیں آپ کی بات اچھے طریقے سے سمجھ آ جائے
معاشی یا اقتصادی کرپشن جانتے بوجھتے اور دانستہ طور پر قومی خزانے کی لوٹ مار کا نام ہے۔ جس کی سزا ماضی کے حکمران نواز شریف و زرداری وغیرہ بھگت رہے ہیں۔
سیاسی غلطی کو قیادت کی نااہلی کہا جا سکتا ہے کرپشن نہیں۔
 

حاجی حنیف

محفلین
اس کا مطلب یہ ہوا کہ لیڈر ناتجربہ کار ہو یا حکومت چلانے کا اہل نہ ثابت ہو تو گزارا ہو سکتا ہے مگر کرپشن کرنے والا برداشت نہیں ہو گا

یعنی ایک ناتجربہ کار ڈرائیور گاڑی کو چلانے کا حق رکھتا ہے چاہے کسی کھڈے میں گرائے یا کسی درخت سے ٹکرائے ہمیں کیا، کیونکہ وہ کرپٹ نہیں ہے
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
قیادت کی نااہلی سے شاید ملک و ملت کا کوئی نقصان نہیں ہوتا ؟ آپ کی نظر سے
مشرقی پاکستان کی علیحدگی کو قیادت کی نااہلی کہیں گے یا کرپشن؟
سیاسی غلطی یہ ہے کہ آپ اوپنر کو مڈل آرڈر میں بھیج دیں یا فاسٹ کی گجہ سپنر سے بالنگ کروالیں ۔ جبکہ کرپشن یہ ہے کہ آپ میچ کا نتیجہ ہی فکس کرلیں ۔
 
Top