عشق میں مائل درگاہ نہیں ہو سکتے

عشق میں مائل درگاہ نہیں ہو سکتے
مر بھی جائیں تو تری چاہ نہیں ہو سکتے

سب کو کنگن سے محبت نہیں ہوتی ، پاگل !
سارے شاعر تو وصی شاہ نہیں ہوسکتے

کون آتا ہے زمانے کی گھڑی باتوں میں
چاہنے والے تو گمراہ نہیں ہو سکتے

وہ تجھے سچ کا علمدار سمجھ لیتے ہیں
جو ترے جھوٹ سے آگاہ نہیں ہوسکتے

یہ جو آنکھیں ہیں چراغوں کی طرح روشن ہیں
ہم اندھیروں کی گذر گاہ نہیں ہو سکتے

ڈھونڈ لی اس نے نئے عشق کی ساجھے داری
یہ جو قصے ہیں یہ افواہ نہیں ہو سکتے

تو نے کوشش تو بہت کی ہے مصنف ! لیکن
ہم کہانی میں بھی ہمراہ نہیں ہوسکتے

لنک
 
عشق میں مائل درگاہ نہیں ہو سکتے
مر بھی جائیں تو تری چاہ نہیں ہو سکتے

سب کو کنگن سے محبت نہیں ہوتی ، پاگل !
سارے شاعر تو وصی شاہ نہیں ہوسکتے

کون آتا ہے زمانے کی گھڑی باتوں میں
چاہنے والے تو گمراہ نہیں ہو سکتے

وہ تجھے سچ کا علمدار سمجھ لیتے ہیں
جو ترے جھوٹ سے آگاہ نہیں ہوسکتے

یہ جو آنکھیں ہیں چراغوں کی طرح روشن ہیں
ہم اندھیروں کی گذر گاہ نہیں ہو سکتے

ڈھونڈ لی اس نے نئے عشق کی ساجھے داری
یہ جو قصے ہیں یہ افواہ نہیں ہو سکتے

تو نے کوشش تو بہت کی ہے مصنف ! لیکن
ہم کہانی میں بھی ہمراہ نہیں ہوسکتے

لنک
بھائی صاحب ایک بات تو بتائیں اس طرح لنک کو الفاظ میں کس طرح تبدیل کرتے ہیں مجھ کو کچھ سمجھ نہیں آ رہی
 
Top