مبارکباد جاسمن آپی کے لیے دوہری مبارک باد۔

رباب واسطی

محفلین
10000-Clusters-GIF1.gif



پھولوں کے تحائف آپ کے لیے

بلا شبہ جاسمن آپی ایک بہترین ماں، بیوی، بہن اور بیٹی ہیں۔ ایسی نفیس شخصیت اردو محفل کا قیمتی سرمایہ ہے

آپ کے لیے دعاؤں کے پھول

اللہ پاک سے بہت دعا ہے آپی جی ، وہ پاک ذات آپ کو دنیا جہان کی نعمتوں سے نوازے، کبھی کسی کا محتاج نا بنائے ،آپ کی اولاد کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے ، اپنا خصوصی کرم اور فضل آپ اور آپ کے سب گھر والوں، عزیزوں کو عطا فرمائے ،دنیا و آخرت کا نافع علم حاصل کرنے اور دوسروں کی پہنچانے کا باعث آپ کی ذات بنے، روز قیامت اللہ پاک ہر کامیابی سے ہمکنار کرے،حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے۔
آمین ثم آمین
یارب العالمین

آمین ثم آمین یارب العالمین
 

م حمزہ

محفلین
محمد حمزہ!
انتہائی ممنون ہوں مبارکباد کی بعد میں اور دعاؤں کے لئے پہلے۔ خوشگوار حیرت اور بہت خوشی محسوس ہوئی۔
اللہ آپ کا دل بھی اپنے سب متعلقین سے ٹھنڈا رکھے۔ ہمیشہ آپ سب پہ مہربان رہے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ ہر برے وقت، بری گھڑی، برے حادثہ، بری بیماری، بری تقدیر، نظرِ بد، جادو ٹونوں کے برے اثرات، بددعاؤں اور گناہوں کے برے اثرات، لوگوں کے حسد، حرام روزی، دکھاوے کی خواہش، غرور و تکبر اور قرض سے اپنی پناہ میں رکھے۔ آمین!
ثم آمین!
اٰمین۔ ثم اٰمین۔
 

جاسمن

لائبریرین
یہ لڑی عدنان نے جس قدر محبت و خلوص سے بنائی، میں شاید اس کی حق دار نہیں تھی۔
ہم بہت سے ضروری کاموں کو ، بہت سے غیر ضروری کاموں پہ قربان کر دیتے ہیں۔
عدنان! بے حد معذرت۔
اللہ پاک اپنے محبوب حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے صدقہ آپ کی ہر جائز حاجت پوری فرمائے۔ رزق حلال میں برکتیں عطا فرمائے۔ صحت مند، بے عیب اور نیک اولاد سے نوازے۔ صحت و تندرستی، خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ ہر بلا سے محفوظ رکھے۔ آمین!
اللہ آپ کو اپنے پیارے بندوں میں شامل کرے۔ پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے پیارے ترین امتی شمار ہوں ہمیشہ۔ رحمت ،کرم اور فضل رہے آپ پہ رب
کا۔
آمین!
ثم آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
وعلیکم السلام ،
جی بہتر ، ہم جب تک آپ کی جانب سے میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے لڑی میں آنے والے مہمانوں کو جزبہ خیرسگالی کے طور پر دوستانہ ریٹنگ سے نوازتے رہے گے۔

عدنان! آپ کی طرف سے اس قدر خوبصورت لڑی کا قرض ہے مجھ پہ۔:)
اللہ پاک آپ کو وہ سب اچھی چیزیں عطا فرمائے جو ہمارے پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے اللہ سے مانگیں اور ان سب بری چیزوں سے آپ کو پناہ دے جن سے پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے اللہ سے پناہ مانگی۔ آمین!
 
Top