محترم نایاب حسین سے گفتگو

سید عمران

محفلین
محترم نور سعدیہ بٹیا سے بہت گفتگو رہی ہے اور یہ میری معصوم سادہ دل صاف روح کی حامل بٹیا ( اللہ اس کی سب راہوں کو آسان فرمائے آمین ) میری داستان سے کچھ زیادہ ہی متاثر ہوئی ہے ۔ اور مجھے یقین بھرا یہ ڈر ہے کہ میرے سفر کر جانے کے بعد اس نے مجھ پر اک کتاب لکھ ڈالنی ہے ۔ وہ سب کچھ بھی لکھ دے گی جو میں خود بھی لکھتے گھبراتا ہوں ۔
نور سعدیہ شیخ صاحبہ۔۔۔
اس جانب توجہ ہوگی؟؟؟
 

نور وجدان

لائبریرین
آخری تدوین:

اوشو

لائبریرین
ہمیں یہاں متحرک رہتے بس یہی خیال رکھنا چاہیئے کہ ہمارے لفظوں سے نفرت فساد انتشار نہ پھیلے
ہم یہاں اپنے لفظوں کا کچھ ایسا ذخیرہ چھوڑ جائیں جو انسان اور انسانیت کی بھلائی کا سبب بنے ۔
اور یاد رہے کہ
جب تک ہے آباد یہ اردو محفل
لفظوں کی صورت ہم بھی زندہ رہیں گے ۔۔۔۔۔
جسم فنا ہوجاتے ہیں ۔ صدا باقی رہ جاتی ہے
ہماری بھی بس صدا ہی رہ جائے گی
دعا یہی کہ سدا سجی رہے یہ اردو محفل

زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
ہمی سو گئے داستاں کہتے کہتے :(
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
آج بھی جانے والوں کے لئے دعائیں کرتے سمے سر تلمیذ اور نایاب بھائی یاد آئے۔ اللہ اعلیٰ درجات سے نوازے اور لواحقین کو آسانیاں اور خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 

نور وجدان

لائبریرین
کون جانے حقیقت اس کی جس نے راز بشریت کو پالیا ہو! دعائیں کے زیر سایہ جانے کتنے دل فیض یاب ہوئے ہوں . معاف کرنے والا، رحم کرنے والا انسان ۔ جس کے الفاظ آج بھی پوری معنویت سے زندہ ہیں. اس انسان کو سلام
 

ام اویس

محفلین
ہم اس دنیا، اس محفل سے جانے والوں کو اچھے لفظوں سے یاد کرتے اور ان کے لیے دعائیں کرتے ہیں الله کریم ان کی اگلی منزلیں آسان فرمائے اور امید رکھتے ہیں ہمارے بعد ہمارے لیے دعائیں کرنے والے بھی ہوں گے۔
ان شاء الله
کچھ چلے گئے، کچھ پیچھے رہ گئے۔
یہی دنیا کا دستور ہے بالاخر ایک دن یہاں سے جانا ہی ہے بس الله کریم ایمان پر زندہ رکھے اور خاتمہ بالایمان کرے۔
 

بزم خیال

محفلین
انسان چلے جاتے ہیں لفظ رہ جاتے ہیں۔ اللہ تبارک تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائےآمین
 

نور وجدان

لائبریرین
آج محترم شاہ صاحب اس دنیا سے رخصت ہوئے
اللہ کریم ان کے درجات بلند کرے
ہم گناہگاروں کو ہدایت سے نوازے ...
 

اکمل زیدی

محفلین
آج محترم شاہ صاحب اس دنیا سے رخصت ہوئے
اللہ کریم ان کے درجات بلند کرے
ہم گناہگاروں کو ہدایت سے نوازے ...
مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمادیں۔
خدا ان کی لغزشوں سے در گذر کرے اور ان کی روح کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت کرے۔۔۔الہی آمین۔۔۔
 

نور وجدان

لائبریرین
مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمادیں۔
خدا ان کی لغزشوں سے در گذر کرے اور ان کی روح کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت کرے۔۔۔الہی آمین۔۔۔
آمین
جی ضرور
اللہ پاک ان کے مقام کو مزید بلند کرے
 
Top