فرقان احمد

محفلین
بعد مرنے کے مری قبر پہ آیا غافلؔ
یاد آئی مرے عیسیٰ کو دوا میرے بعد
میر تقی میر​
بھلے وقتوں میں پی ٹی وی پر ایک ڈراما آیا کرتا تھا جس کا نام تھا، 'آنگن ٹیڑھا'، اُس میں 'ہمشیرہ' اپنے برادر 'چوہدری صاحب' کی زبانی مومن خان مومن کا درج ذیل شعر سن کر استفسار کرتی ہیں کہ بھائی جان! یہ شعر مومن کا ہے یا گویا کا؛ شعر کچھ یوں تھا۔

تم مرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا

تو ہمارا بھی یہی سوال ہے کہ سردار جی! یہ شعر غافل کا ہے یا میر کا ۔۔۔!
میرا ایک مشورہ ہے سب محلفین کو شعر کے ساتھ شاعر کا نام لازمی لکھیں۔
تجویز تو اچھی ہے تاہم اس کے لیے آپ کو محلفین کو محفلین کرنا ہو گا تاکہ حجت تمام ہو جائے۔
 
بھلے وقتوں میں پی ٹی وی پر ایک ڈراما آیا کرتا تھا جس کا نام تھا، 'آنگن ٹیڑھا'، اُس میں 'ہمشیرہ' اپنے برادر 'چوہدری صاحب' کی زبانی مومن خان مومن کا درج ذیل شعر سن کر استفسار کرتی ہیں کہ بھائی جان! یہ شعر مومن کا ہے یا گویا کا؛ شعر کچھ یوں تھا۔

تم مرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا

تو ہمارا بھی یہی سوال ہے کہ سردار جی! یہ شعر غافل کا ہے یا میر کا ۔۔۔!

تجویز تو اچھی ہے تاہم اس کے لیے آپ کو محلفین کو محفلین کرنا ہو گا تاکہ حجت تمام ہو جائے۔[/QU حسب معمول غلطیاں نکالنے کا بہت شکریہ فرقان بھائی اور شعر منور خان غافل کا ہے ۔
 
فرقان احمد

محفلین
ہمارے لہجے میں یہ توازن بڑی صعُوبت کے بعد آیا
کئی مزاجوں کے دشت دیکھے، کئی رویوں کی خاک چھانی

(عزم بہزاد)
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
اک شہرِ آرزو پہ بھی ہونا پڑا خجل
ھل من مزید کہتی ہے رحمت دعا کے بعد
مولانا محمد علی جوہر
 
آخری تدوین:
Top